منفرد نام

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
فرعون​
ابولہب​
ابوجہل​
ہاروت​
ماروت​
ہامان ۔۔اور۔۔۔​
یزید وغیرہ نام سنا ہے کیا ؟​
سُنے کیوں نہیں۔ یقینا سنے ہیں۔ لگتا ہے شاید آ پ نے نہیں سنے۔ تفسیرِ قرآن، حدیث اور تاریخ اِسلام کی کتابوں میں یہ سارے نام بکھرے پڑےہیں۔لیکن فرعون ،ابو لہب، ابو جہل ہامان اور یزید وغیرہ سبھی معتوب ٹھہرے۔اس لیے ہمارے معاشرے میں اب کوئی اپنے بچوں کے نام ان ناموں پر نہیں رکھتا۔
البتہ ہاروت، ماروت دو فرشتوں کے نام ہیں جن کے نام قرآنِ کریم کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر 102 میں مذکور ہیں:

وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّيٰطِيْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَيْمٰنَ١ۚ وَ مَا كَفَرَ سُلَيْمٰنُ وَ لٰكِنَّ الشَّيٰطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ١ۗ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ وَ مَا يُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى يَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ وَ مَا هُمْ بِضَآرِّيْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ يَتَعَلَّمُوْنَ مَا يَضُرُّهُمْ وَ لَا يَنْفَعُهُمْ١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ١ؕ۫ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ١ؕ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ۰۰۱۰۲
اور لگے اُن چیزوں کی پیروی کرنے ،جو شیاطین ، سلیمان ؑ کی سلطنت کا نام لے کر پیش کیا کرتے تھے ، حالانکہ سلیمان نے کبھی کفر نہیں کیا، کفر کے مرتکب تو وہ شیاطین تھے جو لوگوں کو جادو گری کی تعلیم دیتے تھے ۔ وہ پیچھے پڑے اُس چیز کے جو بابل میں دو فرشتوں ، ہاروت و ماروت پر نازل کی گئی تھی ، حالانکہ وہ (فرشتے) جب کبھی کسی کو اس کی تعلیم دیتے تھے،تو پہلے صاف طور پر متنبہ کر دیا کرتے تھے کہ ’’ دیکھ ، ہم محض ایک آزمائش ہیں ، تو کفر میں مبتلا نہ ہو ۔ پھر بھی یہ لوگ اُن سے وہ چیز سیکھتے تھے جس سے شوہر اور بیوی میں جدائی ڈال دیں ظاہر تھا کہ اذنِ الٰہی کے بغیر وہ اِس ذریعے سے کسی کو بھی ضرر نہ پہنچا سکتے تھے ، مگر اس کے باوجود وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو خود اُن کے لیے نفع بخش نہیں بلکہ نقصان دہ تھی اور اُنہیں خوب معلوم تھا کہ جو اس چیز کا خریدار بنا ،اُس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ کتنی بُری متاع تھی جس کے بدلے انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ، کاش انہیں معلوم ہوتا ! (102)
 
جناب عمر سیف صاحب ۔
مناہل​
اروا​
رائیما (شاید ایسے ہی لکھتے ہیں) ان ناموں کے معانی کیا ہیں ؟؟​

رائیما میرے لئے نیا لفظ ہے۔ عُروَہ معروف ہے یہ لفظ قرآن کریم میں بھی ہے (ٹھیک مقام یاد نہیں)۔ مناہل ہمارے عزیزوں میں ایک بچی کا نام ہے۔ بچی کے والد نے رکھا تھا، میں نے معانی پوچھے، وہ مجھے تو مطمئن نہیں کر پائے۔ مجھے یہ لفظ عربی کا لگتا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ یہ انگریزی نام ہے۔

کل کسی وقت تلاش کروں گا، ان شاء اللہ! اور جو کچھ بھی مل گیا، آپ کے نظرگزار کر دوں گا۔
 
جناب عمر سیف صاحب ۔


رائیما میرے لئے نیا لفظ ہے۔ عُروَہ معروف ہے یہ لفظ قرآن کریم میں بھی ہے (ٹھیک مقام یاد نہیں)۔ مناہل ہمارے عزیزوں میں ایک بچی کا نام ہے۔ بچی کے والد نے رکھا تھا، میں نے معانی پوچھے، وہ مجھے تو مطمئن نہیں کر پائے۔ مجھے یہ لفظ عربی کا لگتا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ یہ انگریزی نام ہے۔

کل کسی وقت تلاش کروں گا، ان شاء اللہ! اور جو کچھ بھی مل گیا، آپ کے نظرگزار کر دوں گا۔
انٹرنیٹ سرچ کے مطابق مناہل عربی کا لفظ ہے اور اس کے معانی "تازہ پانی کا چشمہ" ہیں

http://www.names4muslims.com/info/Manahil.html
 

عمر سیف

محفلین
نام سے نانا جی کی ایک بات یاد آگئی۔
میرے نانا مرحوم محکمہ آبپاسی میں ملازم تھے۔ سرکاری گھر میں رہتے تھے۔ ان کے ہاں جان محمد ملازمت کرتا تھا جو گھر کے باہر سارے کام کیا کرتا تھا۔ جان محمد کی والدہ بھی گھر پہ کام کرنے آیا کرتی تھی۔ وہ اسے "جانا" کہہ کے بلاتی تھیں۔ اسی طرح نانا جی بھی اسے جانا (پنجابی میں جان کی بگڑی شکل) کہا کرتے تھے۔
نانا جی کے والد یعنی کے میرے پرنانا حیدرآباد سے آئے ہوئے تھے۔ انہیں جان محمد کا پتا نہیں تھا کہ یہ کون شخص ہے۔

نانا جی گھر پہ نہیں تھے جان محمد نے دروازے پہ دستک دی۔ پرنانا جی نے پوچھا کون اے ؟؟
جان محمد: میں جانا واں
پرنانا جی: تے جا وی بوہا کیوں پن ریا ایں؟؟
جان محمد : باؤ جی میں جانا واں جانا۔ بوہا کھولو۔
پرنانا جی: فئیر توں جاندا کیوں نہیں، بوہا پنی جاندا ایں۔

وہ تو نانی نے آواز سنی کہ جان محمد گھر کے باہر آیا ہے تو پرنانا جی سے کہا کہ ملازم ہے گھر کا جان محمد اسے جانا جانا کہتے ہیں۔ آپ دروازہ کھول دیں۔
سب اس بات پہ بہت ہنسے۔:)
 

عمر سیف

محفلین
جناب عمر سیف صاحب ۔


رائیما میرے لئے نیا لفظ ہے۔ عُروَہ معروف ہے یہ لفظ قرآن کریم میں بھی ہے (ٹھیک مقام یاد نہیں)۔ مناہل ہمارے عزیزوں میں ایک بچی کا نام ہے۔ بچی کے والد نے رکھا تھا، میں نے معانی پوچھے، وہ مجھے تو مطمئن نہیں کر پائے۔ مجھے یہ لفظ عربی کا لگتا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ یہ انگریزی نام ہے۔

کل کسی وقت تلاش کروں گا، ان شاء اللہ! اور جو کچھ بھی مل گیا، آپ کے نظرگزار کر دوں گا۔
ضرور بتائیں۔ شکریہ
 
انیس الرحمن نے کہا ہے:


بچے ایسے تو لوٹتے ہیں۔۔۔
ہنستے ایسے ہیں۔۔۔ :laugh:
یہ تو یوں لگتا ہے جیسے ہنسنے سے آنسو نکل آئے ہوں۔​
نہیں بھیا ہنستے ایسے ہی ہیں​
:rollingonthefloor:
مان جائیں ناں بھیااا​


محمد یعقوب آسی نے کہا ہے:


تو پھر لوٹ پوٹ ہونا کیا ہو گا؟ عائشہ عزیز !​
وہ اس کو کہتے ہیں بھیا :rollingonthefloor:

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مناہل ہمارے عزیزوں میں ایک بچی کا نام ہے۔ بچی کے والد نے رکھا تھا، میں نے معانی پوچھے، وہ مجھے تو مطمئن نہیں کر پائے۔ مجھے یہ لفظ عربی کا لگتا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ یہ انگریزی نام ہے۔​
مناہل عربی لفظ ہے۔ یہ منھل کی جمع ہے۔ منھل کے معنیٰ گھاٹ، پانی پینے کی جگہ اور منزل کے ہوتے ہیں۔(ملاحظہ فرمائیں:صفحہ نمبر 801،بیان اللسان مع لغات القرآن مولفہ: قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی)
 
پرانی بات ہے، میرے ماموں مرحوم ’’شیرمحمد‘‘ رات گئے کہیں سے گاؤں کو لوٹے۔ کتوں کو بھونکتا دیکھ کر ایک دیوار سے لگ کے کھڑے ہو گئے۔ پہرے دار نے جو دیکھا کہ ایک شخص دیوار سے چپک کے کھڑا ہے، ہو نہ ہو یہ کوئی چور ہے۔ اس نے کڑک کے پوچھا: ’’کیہڑا ایں اوئے توں؟‘‘ جواب ملا: ’’میں آں، شیر‘‘ ۔۔ دیہات میں اکثر لوگ خود اپنا نام بھی آدھا بتاتے ہیں۔ پہرے دار نے آواز پہچان لی، پوچھا: ’’ایتھے کیوں کھڑا ایں؟‘‘ ماموں بولے: ’’کُتیاں توں ڈردا۔‘‘

ماموں نے کتنی ہی بار یہ بات ہمیں سنائی اور ہر بار خود بھی محظوظ ہوئے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عُروَہ معروف ہے یہ لفظ قرآن کریم میں بھی ہے (ٹھیک مقام یاد نہیں)۔
لَاۤ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ١ۙ۫ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ١ۚ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَ يُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى ١ۗ لَا انْفِصَامَ لَهَا١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۰۰۲۵۶
ترجمہ:دین کے معاملے میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے صحیح بات غلط خیالات سے الگ چھانٹ کر رکھ دی گئی ہے ۔ اب جو کوئی طاغوت کا اِنکار کر کے اللہ پر ایمان لے آیا ، اُس نے ایک ایسا مضبوط سہارا تھام لیا ، جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ، اور اللہ (جس کا سہارا اس نے لیا ہے) سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔ (256)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
لیجیے ایک اور نادِر نام حاضر ہے: سروش
اِس کے معنیٰ ہیں خوشی کا پیام لانے والا فرشتہ۔
ایک دلچسپ بات بھی سن لیجیے: چونکہ فرشتوں کی اپنی کوئی جنس نہیں ہوتی۔ یعنی نہ تو وہ مرد ہوتے ہیں نہ عورت۔ اِس لیے یہ نام لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں Common ہوتا ہے۔
 
جناب آپ سا منفرد نام میں نے آج تک نہیں سنا۔۔
حالاں کہ آپ نے تشریح کی تھی اس کی۔ اس کے باوجود مجھے اب بھی یقین نہیں آتا کہ یہ آپ کا نام ہے۔۔۔ :idontknow:
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ملائکہ نے کسی دھاگے میں بتایا تھا کہ انکا اصل نام کنول ہے
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جناب آپ سا منفرد نام (فارقلیط)میں نے آج تک نہیں سنا۔۔​
حالاں کہ آپ نے تشریح کی تھی اس کی۔ اس کے باوجود مجھے اب بھی یقین نہیں آتا کہ یہ آپ کا نام ہے۔۔۔​
ہم وضاحت کر چکے ہیں کہ یہ ہمارا اصلی نام نہیں ، یوزر نیم ہے۔ اردو محفل، محدث فورم جیسے مختلف سوشیل نیٹ ورک کے لیے ہم اسے استعمال کرتے ہیں۔
ہمارا اصلی نام بھی یونک ہے،60،لاکھ کی آبادی والے میٹرو شہر احمدآباد میں جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہمارے نام کا دوسرا کوئی فرد نہ دیکھا نہ سنا۔
 
Top