عبدالقیوم چوہدری
محفلین
آج اتنا بھی میسر نہیں پمپوں پہ
جتنا ٹینکی سے چھلک جاتا تھا جمپوں پہ
۔۔
فی زمانہ سچا پیار اور پیٹرول دونوں ہی ناپید ہیں
۔۔۔
پٹرول شارٹ ہوا نا اب بهلا وزیر پٹرولیم کا اس میں کیا قصور؟" وزیر پیٹرولیم تو شارٹ نہیں ہوا ناں؟
۔۔۔
عمران خان!دیکھو ہمارا کمال تم سے پہلے شہر بند کرکےدکھادیا۔بچوُاتنے لوگ تم جلسوں میں اکٹھے نہیں کر پائے جتنے ہم نے پٹرول پمپوں پہ اکٹھےکر لئے
۔۔۔
پاکستان میں بحران اتنا شدید بھی نہیں ہوتا جتنا ہماری چھینا جھپٹی اس کو بناتی ہے
۔۔۔
صوبے میں پیٹرول کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک ارب پیٹرول پمپ لگائے جائیں گے، یعنی ہر گھرانے کا اپنا جنگل ،ڈیم اور پٹرول پمپ بھی ہو گا
۔۔۔
شکر کریں صوبے کا نام پنج آب ہے اگر یہاں پر تیل کے دریاؤں کے سبب پنج تیل بھی ہوتا تو میاں صاحبان نے پھر بھی تیل کی قلت پیدا کروا دینی تھی
۔۔۔
400 سال پہلے پیرس میں بجلی تھی گیس تھی نہ پیٹرول تھا۔ اب لاہور میں بجلی نہیں گیس نہیں پیٹرول نہیں، بن گیا نا پیرس ۔ دیکھا ببر شیر کے کمال
۔۔۔
پیٹرول کی قلت کر کے اردو بولنے والوں کو دیوار سے نا لگایا جائے - ورنہ ہمارا پیٹرول پمپ الگ کر دیا جائے - بھائی
۔۔۔
پٹرول کی کمی نہیں ہوئی ، اصل میں نواز حکومت نے اپنے خلاف کامیاب پہیہ جام ہڑتال کی ہے
۔۔۔
آج کل پیٹرول کے چکر میں نامی گرامی ملحد بھی مسلمان ہوے پھرتے ہیں - پیٹرول پمپ والوں کو الله رسول کے واسطے دے رہے ہوتے ہیں پیٹرول کے لئے
۔۔۔
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے پیٹرول بھی ختم کر دیا
۔۔۔
3 کلومیٹر دی لاین اچ لگیا
گیس نہ ملی پٹرول نہ ملیا
کیوں شیراں دا گلہ کراں
میں تے لکھ واری بسم اللہ کراں
۔۔۔
تم تو میرے لئے جان دے رہے تھے جانی - اب ایک لیٹر پیٹرول نہیں دے سکتے کیا
۔۔۔
آج سیلفیوں سے زیادہ گاڑی کے فل فیول گیج کی تصویریں لگ رہیں
۔۔۔
آخری تدوین: