السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خلیل الرحمن بھائی۔ ایک رہنمائی درکار تھی اگر آپ تعاون فرمائیں
اردو نثر میں محاوروں کو بولا جاتا ہے تو آخر میں ”نا“ لگتا ہے۔جیسے
کوشش کرنا، پیروی کرنا
لیکن جب نثر لکھی جاتی ہے تو کیا استعمال کیا جائے
کوشش کرنا چاہیے یا کوشش کرنی چاہیے
اسی طرح
پیروی کرنا چاہیے یا پیروی کرنی چاہیے۔
کچھ تعاون فرما سکیں تو مہربانی ہو گی۔
والسلام