آئی-ٹی خبرنامہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے بھی آجکل انسٹاگرام فیس بک کی ملکیت ہے اس لیے ہم ایسے ہی بھلے
فیس بک نے تو اپریل میں خریدا ہے اسے؛ 13 ملازم بھی ساتھ آئے جہیز میں۔ :)

بہت خوب معلوماتی تحریر ہے۔

تاہم میں فیس بک وغیرہ بہت کم استعمال کرتا ہوان اور میرے پاس کوئی اسمارٹ فون بھی نہیں ہے سو مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
شکریہ احمد بھائی۔ اس قسم کی تحریروں میں عوامی دلچسپی کا سامان بہت کم ہوتا ہے۔ مگر معلومات ہونی چاہیئے۔ یہ کیس آجکل بڑا گرم ہے۔ اور ہمارے اکثر لوگ جو سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ عمومی طور پر معاہدے کی کاپی نہیں پڑھتے اور سیدھا آئی-ایگری کا بٹن دبا کر چل پڑتے ہیں۔ اس نقطہ نظر سے میں نے اسے محفل پر لکھا تھا۔ :)
 
فیس بک نے تو اپریل میں خریدا ہے اسے؛ 13 ملازم بھی ساتھ آئے جہیز میں۔ :)

شکریہ احمد بھائی۔ اس قسم کی تحریروں میں عوامی دلچسپی کا سامان بہت کم ہوتا ہے۔ مگر معلومات ہونی چاہیئے۔ یہ کیس آجکل بڑا گرم ہے۔ اور ہمارے اکثر لوگ جو سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ عمومی طور پر معاہدے کی کاپی نہیں پڑھتے اور سیدھا آئی-ایگری کا بٹن دبا کر چل پڑتے ہیں۔ اس نقطہ نظر سے میں نے اسے محفل پر لکھا تھا۔ :)
جی بالکل پورے ایک بلین ڈالر میں
 
مقدس

میں بھی :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انسٹاگرام واپس اپنی پرانی استعمال کی شرائط پر لوٹ گیا ہے۔ شدید تنقید اور بہت زیادہ صارفین کے منہ موڑ لینے کے بعد انسٹاگرام کو معاہدے میں کی گئی ترامیم پلٹنی پڑیں اور واپس پہلے سے طے شدہ معاہدے پر جانا پڑا۔ ان نئی ترامیم کی وجہ سے بہت سی مشہور شخصیات نے بھی اپنے اکاونٹس ڈیلیٹ کر دیئے تھے۔ جمعرات کو کیون سسٹرام نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی ان شرائط کا آگے کہیں دوبارہ لائے گی جب اسکے اشتہاری منصوبے زیادہ بہتر طریقے سے بیان کیئے جا سکیں گے۔

انسٹاگرام بلاگ
ٹیک سنٹرل کا آرٹیکل
فنانشل ٹائمز کا آرٹیکل
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یونائٹڈ سٹیٹس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک نے ایپل کا اک اور سند تحفظ ایجاد (Patent) کا دعوی مسترد کر دیا ہے، لیکن اس ضمن میں کوئی بھی مستند فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا۔ اور اسکی وجہ کوپرٹینو (کیلی فورنیا) سے تعلق رکھنے والی کمپنی کو عدالت نے مزید ثبوت فراہم کرنے کا کہا ہے کہ یہ ایپل کی بجائے اسکی انٹلیکچوئل پراپرٹی ہے۔
اس پلندہ استثنائی حقوق 7,844,915 کے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل نے سیمسنگ کے خلاف کیس میں اسے بھی استعمال کیا ہے۔ اس سے متعلق جو دعوی ایپل اور سیمسنگ کے کیس کے لیئے زیر سماعت ہے وہ کچھ یوں ہے۔
A machine readable storage medium storing executable program instructions which when executed cause a data processing system to perform a method comprising: receiving a user input, the user input is one or more input points applied to a touch-sensitive display that is integrated with the data processing system; creating an event object in response to the user input; determining whether the event object invokes a scroll or gesture operation by distinguishing between a single input point applied to the touch-sensitive display that is interpreted as the scroll operation and two or more input points applied to the touch-sensitive display that are interpreted as the gesture operation; issuing at least one scroll or gesture call based on invoking the scroll or gesture operation; responding to at least one scroll call, if issued, by scrolling a window having a view associated with the event object; and responding to at least one gesture call, if issued, by scaling the view associated with the event object based on receiving the two or more input points in the form of the user input.​
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بازی سیمسنگ کے حق میں پلٹا کھائے گی یا نہیں۔

مسترد کیئے جانے کے بارے میں معلومات
پنچ ٹو زوم ایپل پیٹنٹ مسترد
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی ۔۔
غریب لوگ ۔۔ بنا لیں میری پوسٹ کردہ تصاویر سے ریوینو ۔۔ سمجھوں گا خیرات کر دی ۔۔ :p
سوچ لیجئے۔ کل کو ایسا بھی ممکن ہے کہ ایڈز جیسی کسی بیماری کے خلاف اشتہار میں "کسی" کی تصویر لگ جائے اور نیچے چندے کی اپیل بھی درج ہو سکتی ہے :)
 
عمر سیف

محفلین
سوچ لیجئے۔ کل کو ایسا بھی ممکن ہے کہ ایڈز جیسی کسی بیماری کے خلاف اشتہار میں "کسی" کی تصویر لگ جائے اور نیچے چندے کی اپیل بھی درج ہو سکتی ہے :)
خلی ولی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھجور اور درختوں کی تصاویر لگا کر انہوں نے جو ایدز پھیلانا ہے ۔۔۔۔۔۔ پھیلا لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مشہور تھرڈ پارٹی اینڈرائڈ لانچر Nova نے آج ایک اپڈیٹ دی ہے۔ جس میں گوگل کے نئے ورژن Lollipop-5.0 کی Look n Feel ہے۔ اس کے فیچرز کی فہرست XDA کے مشہور رکن نے اپنے گوگل پلس پر بھی شئیر کی ہے۔
تاہم Nova کا گوگل پلس کا ربط بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اپڈیٹ پرانے ورژنز پر بھی کام کرے گی۔

Nova Launcher
آرٹیکل کا ربط
 
کہیں سے معلومات مل سکیں کہ 2012 والے سام سنگ نوٹ 10.1ٹیبلٹ کے لئے چار اعشاریہ دو یا اس سے آگے کی اپ ڈیٹ کب آئے گی؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کہیں سے معلومات مل سکیں کہ 2012 والے سام سنگ نوٹ 10.1ٹیبلٹ کے لئے چار اعشاریہ دو یا اس سے آگے کی اپ ڈیٹ کب آئے گی؟
سیمسنگ اور ایچ ٹی سی ہو۔ اور امید ہو اپڈیٹ کی۔۔۔۔ کیا سادگی اور کیا بھولاپن ہے۔۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کہیں سے معلومات مل سکیں کہ 2012 والے سام سنگ نوٹ 10.1ٹیبلٹ کے لئے چار اعشاریہ دو یا اس سے آگے کی اپ ڈیٹ کب آئے گی؟
روم کر لیں اپنی مرضی کی۔ اور خوش رہیں۔۔۔ کیا ضرورت ہے کہ سرکاری دھکے (Official Push) کا انتظار کیا جائے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
گزشتہ روز یعنی 22 اکتوبر 2014 کو گوگل نے نئی سروس متعارف کروا دی ہے۔ جس کا نام انہوں نے Inbox رکھا ہے۔ جو کہ پہلے سے بہتر انداز میں اہم ای میلز، فلائٹ بکنگز اور اس جیسی دیگر چیزوں کے انصرام میں مدد کرے گی۔ اپنے بلاگ میں گوگل نے کہا ہے کہ
"Inbox is by the same people who brought you Gmail, but it’s not Gmail: it's a completely different type of inbox, designed to focus on what really matters,"​
گوگل کا کہنا ہے کہ ان باکس رئیل ٹائم اپڈیٹس مہیا کرے گی۔ مثال کے طور پر کسی بھی آنلائن خریدے گئے آئٹم کا ڈیلیوری سٹیٹس۔۔۔۔
فی الحال گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اس کے لیے اکاؤنٹس صرف چند صارفین کو مہیا کر رہے ہیں۔ جن کو باقاعدہ Invitation ملے گی۔ انویٹیشن حاصل کرنے کے لیے صارفین inbox@google.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

ان باکس کا ربط
اینڈرائڈ ایپ کا ربط
 
محمداحمد

خوب! آپ نے آزمایا ہے یہ ان باکس؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ایک پلس کا بٹن تو میرے پاس بھی آ رہا ہے عین نوٹیفیکشن کی گھنٹی کے برابر۔ لیکن یہ کھلنے میں کافی وقت لگا رہا ہے شاید یہی ہے۔
 
Top