فرحت کیانی
لائبریرین
ہزار بُردباریوں کے ساتھ جی رہے ہیں ہم
محال تھا یہ کارِ زیست وحشتوں کے درمیاں
۔۔ڈاکٹر پیر زادہ قاسم
محال تھا یہ کارِ زیست وحشتوں کے درمیاں
۔۔ڈاکٹر پیر زادہ قاسم
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
(خالد احمد)
۔
چلے بہشت سے ہم نکہتِ بہار کے ساتھ
شکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ
(احمد ندیم قاسمی)
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے(جگر)
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے
بھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوں
تمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے
(وصی شاہ)