آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
میرا تو فون خراب ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈی ایس ایل بھی آف ہے۔ یہاں چار پانچ دن بعد آیا ہوں اور پچھلے چار پانچ دنوں میں یہ کچھ دیکھا۔
Trigun نام ایک ایک anime سیریز دیکھی۔ کُل 26 قسطیں ہیں۔ بہت بہت مزا آیا دیکھنے کا۔ ویسٹرن طرز پر بنی بہت عمدہ anime سیریز ہے اور اس سیریز کے مرکزی کردار Vash the Stampede پر زندہ یا مردہ 60 بلین ڈبل ڈالر کا انعام ہے۔ دیکھنے لائق ہے۔

اور Prince of Persia دیکھی۔ یہ فلم دیکھنے کا بھی بہت مزہ آیا۔ کہانی بھی عمدہ ہے اور اداکاروں کی اداکاری بھی عمدہ ہے۔ خاص طور پر فلم کی مونث مرکزی کردار نے فلم کے شروع سے آخر تک اپنے ہوشربا حسن کے جو جلوے بکھیرے ہیں اور اپنی دلکش و دلربا اداؤں کے جو تیر چلائے ہیں وہ پوری فلم دیکھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ :cool::battingeyelashes:

Fool's Gold دیکھی جو کہ ایک فضول فلم ثابت ہوئی اور پیسے بھی پورے نہ کر سکی اور اپنی بوتھی سے بی گریڈ قسم کی کوئی چیز لگی۔

RocknRolla دیکھی یہ بھی بس ٹائم پاس مووی ہے۔ Kiss Kiss Bang Bang دیکھی یہ بھی فلم پوری پوری ہے لیکن اس کی ہیروئین کے حسن کے لشکارے بھی ٹاپ کے ہیں۔

اور Elephant دیکھی۔ یہ کچھ بہتر فلم ہے۔ یہ کچھ نارمل ٹین ایجرز کی زندگی کی ڈیلی روٹین کی کہانی ہے جسے بہت عمدہ انداز سے فلمایا گیا ہے اور دو ٹین ایجرز ایسے ہیں جو کچھ اور ہی پلان کر رہے ہوتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اور Prince of Persia دیکھی۔ یہ فلم دیکھنے کا بھی بہت مزہ آیا۔ کہانی بھی عمدہ ہے اور اداکاروں کی اداکاری بھی عمدہ ہے۔ خاص طور پر فلم کی مونث مرکزی کردار نے فلم کے شروع سے آخر تک اپنے ہوشربا حسن کے جو جلوے بکھیرے ہیں اور اپنی دلکش و الربا اداؤں کے جو تیر چلائے ہیں وہ پوری فلم دیکھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
فلم کا اختتام حیران کن تھا۔ اسلئے بھی کہ میں اسکی گیم کئی بار بچپن میں ختم کر چکا ہوں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Trigun کے مرکزی کردار Vash the Stampede کے بارے میں یہ تو بتانا میں بھول ہی گیا کہ یہ ابن صفی کے تخلیق کردہ کردار علی عمران سے مماثلت رکھتا ہے۔ یعنی دیکھنے میں اور حرکتوں سے بلکل بدھُو اور الُو لگتا ہے لیکن درحقیقت انتہائی چالاک، ذہین، لڑنے مرنے میں ماہر، پراسرار اور بلکل عمران کی طرح اسے پستول سے نکلی گولی سے اچھل کود کر کے بچنے کا طریقہ بھی آتا ہے۔

اور ابھی ابھی میں نے The Expendables دیکھی۔ میرے حساب سے پرلے درکے کی بکواس ترین مووی ہے۔جان ریمبو یعنی Sylvester Stallone اس کے ڈائیریکٹر ہیں۔ اتنے ایکشن ہیرو ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سوائے ٹھا ٹھا کے اس فلم میں کچھ نہیں ہے۔ سٹوری اور ایکٹنگ وائز تو زیرو ہے۔ فلم بس ٹھا ٹھا سے شروع اور ٹھا ٹھا پر ختم۔ ایسا لگتا ہے کہ 80 کی دہائی کی کوئی فلاپ ایکشن مووی دیکھ رہے ہیں ہم۔
 

جٹ صاحب

محفلین
میں بھی پہلے دیکھ چکا ہوں بس دوبارہ دیکھنے کو دل کر گیا اور اب تو اس کا پارٹ 2 بھی ریلیز ہونے کو ہے۔
 

جٹ صاحب

محفلین
Orphan دیکھی ہے۔ اس فلم میں ایک فیملی ایک بچی کو Adopt کرتے ہیں جو عجیب سی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے۔ اس کی عمر 33 برس ہوتی ہے مگر بظاہر وہ 9 برس کی لگتی ہے۔ یہ لڑکی بڑی خطرناک ہے:eek: بہت اچھی فلم ہے۔

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top