کیچپ، یا ٹماٹر اور لہسن کی چٹنی۔آداب عرض ہے
اپنے جرمن کولیگز کو پراٹھا (آلو والا) کھلانے کا ارادہ ہے۔ ساتھ کیا پیش کیا جائے؟ سادہ دہی، چٹنی (کونسی؟)، چائے۔۔۔۔
مشورے دے کر ممنونِ احسان کریں۔
جرمن تو جب کھائیں گے کھائیں گے۔۔۔آلو کے پراٹھوں کے ساتھ سالسا کافی اچھا رہتا ہے۔ روسٹڈ بنایا جائے تو زیادہ اچھا بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے ٹماٹروں کا میکسیکن سالسا ورڈے بھی بنایا جا سکتا ہے۔ آلو بخارے کی چٹنی بھی اچھی رہتی ہے۔ ہرے دھنیا اورپودینے کا رائتہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ دہی کی عربی ڈپس بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
جرمن تو جب کھائیں گے کھائیں گے۔۔۔
محترمہ آپ مندرجہ بالا اشیاء کی ترکیب ضرور فراہم کریں۔۔۔
تاکہ ہم آج گھر جاتے ہی کھائیں!!!
چلیں۔۔۔فی الحال تو ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کی تشریف آوری کا سلسلہ شروع ہوا ہی جاتا ہے جو کہ رات ساڑھے نو بجے تک جاری رہے گا۔ رات کو ہی پوسٹ کر سکتی ہوں۔ آپ کو سب چیزیں کل ہی کھانے کو نصیب ہو سکیں گی۔
اور اگلے وقتوں کے لیے آئس کریم بھی ہمراہ کردو!!!اور اگر مرچیں لاہور (یا فیصل آباد) والی ڈالنے کا ارادہ ہے تو جرمنوں کو پہلے سے خبردار کر دو اور ابتدائی طبی امداد کا بندوبست بھی کر لو۔
گیرسلین کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔اور اگلے وقتوں کے لیے آئس کریم بھی ہمراہ کردو!!!
جرمنی میں شاید ayran ملتی ہو وہ ٹھیک رہے گیحیرت ہے کہ ابھی تک کسی نے بھی لسی کا مشورہ نہیں دیا۔