مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گری اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا / (شکیل بدایونی)
علی وقار محفلین اپریل 18، 2024 #11,521 مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گری اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا / (شکیل بدایونی)
سیما علی لائبریرین اپریل 18، 2024 #11,522 جاں کنی پیشہ ہو جس کا وہ لہک ہے تیرا تجھ پہ شیریں ہے نہ خسروؔ کا نہ فرہاد کا حق عبد الر حمن احسان دہلوی
جاں کنی پیشہ ہو جس کا وہ لہک ہے تیرا تجھ پہ شیریں ہے نہ خسروؔ کا نہ فرہاد کا حق عبد الر حمن احسان دہلوی
علی وقار محفلین گذشتہ روز بوقت 1:05 شام #11,523 اتنی سفاک تھی انا کی جنگ خود کو خود سے بچا کے لائے ہیں شاعر: ظہیر احمد ظہیر
صاد الف محفلین گذشتہ روز بوقت 3:36 شام #11,524 ہمارے دل میں کہیں درد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ ہمارا چہرہ بھلا زرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے ہمارے رخ پہ کہیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ (افتخار مغل)
ہمارے دل میں کہیں درد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ ہمارا چہرہ بھلا زرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے ہمارے رخ پہ کہیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ (افتخار مغل)