بڑے بھائی! ہم جس بندہ کو جانتے ہیں نا، وہ تو بہت قابل ہے پر ۔۔۔۔۔ ہاں، اتنی منکسر المزاجی اچھی نہیںشکریہ عمار!
تمہاری محبت ہے وگرنہ بندہ کسی قابل نہیں۔۔۔
تیسری سالگرہ پر مسکان مبارک ہو
محفل کی پھلواری میں
ایک خوشی کے آنے سے
موسم سارے خنداں خنداں
مہتاب ستارے رقص کناں
مکھڑے پیارے تاباں تاباں
ہر سو فرحت پھیل گئی ہے
سب کی قسمت جاگ اٹھی ہے
خواب سی نازک ، چاند سی روشن
محفل دیکھی نہ ایسی پیاری
روپ نگر کے دریاوں میں
ششدر حیراں پریت پجاری
محفل تیرے صدقے سے
خوشیوں کی جاگیر ملی ہے
خوابوں کو تعبیر ملی ہے
عزت، رفعت اس کا مقدر
منہ مانگی تقدیر ملی ہے
تو بتا خوشیوں کے جہاں کا سفر کیسا لگا ہے
نخلِ محبت کا تہرا ثمر کیسا لگا ہے
یہ گلوں کی مہک ، حسن کی جان مبارک ہو
تم کو دوست مرے مسکان مبارک ہو
00000
شکریہ آپی۔ آپ لوگوں کی محبت ہے بسزبردست عمار ،
آپ نے تو خوب رونق لگا رکھی ہے یہاں !
.
پری کے نام
دیکھو تو اِک پری ہے پرستان کی یہاں
لہجے کی اچھی، وعدے کی پکی بلاشبہ
جیسے کہ اس کے پاس ہو جادو کی اک چھڑی
اک ساتھ کتنے کام میں مشغول ماوراء
تو تم نے دوسرے شعر کے آخر میں "ماوراء" لکھا نہیں دیکھا؟ میں نے صرف شروع میں قطعات کے اوپر نام لکھے پھر سوچا کہ پہلے سے بتانے کے بجائے شعر پڑھ کر اندازہ لگانے دوں کہ کس کے نام ہے۔ارے عمار۔۔ پری بنا دیا مجھے۔۔۔ جاننے والے مجھے چڑیل کہتے ہیں۔
تم نے کہا تھا کہ میرے لیے لکھا ہے۔۔ میں اوپر نیچے دیکھ رہی تھی کہ میرا نام تو کہیں نظر نہیں آ رہا۔۔۔ پری کا تو میں سمجھ رہی تھی، کسی اور کے لیے لکھا ہو گا۔
پھر بھی اتنے اچھے الفاظ کا شکریہ۔ اصل میں تعریف ہی مجھے مزید اچھا بنانے میں مدد کرتی ہے۔
میرا نمبر کب آئے گا
ابوشامل کے نام
جغرافیہ سے ان کو خصوصی لگاؤ ہے
اردو وکی پہ ان کا بہت خوب کام ہے
خطاطی اور آرٹ میں ماہر ہیں یہ حضور
کیا جانتے ہیں آپ؟ فہد ان کا نام ہے