اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں

تجمل حسین

محفلین
ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے سلسلہ میں سر اعجاز صاحب کی مدد سے اردو فہرست دستیاب ہونے کے بعد اردو سے رومنائز کرنے کے لیے باقاعدہ ایک قاعدے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اس کے مطابق ہم اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلہ میں پہلے سے جاری اسی دھاگے کو جاری رکھتے ہوئے ہم اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں۔
تو شروع کرتے ہیں ’’آ‘‘ سے۔
’’آ‘‘ کے لیے میری تجویز یہ ہے کہ لفظ کے شروع میں آنے کی صورت میں اسے ’’aa‘‘ سے لکھا جائے۔
اور اگر ’’آ‘‘ سے پہلے کوئی ساکن حرف آئے جیسے ’’قرآن‘‘ میں ’ر‘‘ آتا ہے تو اس کے لیے میرے خیال میں اسے یوں لکھا جائے ’’Qur'an‘‘۔ کیونکہ سادہ لکھنے کی صورت میں تلفظ صحیح نہیں ہوگا۔

مزید کے بارے بھی اسی طرح ضابطے طے کرلیے جائیں تاکہ ایک بار کام شروع ہونے کے بعد کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

آصف اثر ۔ محمد امین صدیق ۔ محمد اسلم ۔ arifkarim ۔ و دیگران
 
تجمل حسین

محفلین
اس کے قاعدے کے تحت رومنائز کرنے کے بعد عام بندے کے لیے اسے سمجھنا مشکل ہوگا۔ کیونکہ اس میں علامات (Signs) زیادہ استعمال کیے گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تلفظ کی درست ادائیگی (جو کہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے لیے انتہائی ضروری ہے) کے ساتھ ساتھ عام استعمال کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ عام افراد کو الفاظ پڑھنے میں مشکل نہ ہو۔ اس لیے جس قدر علامات کم ہوں گی اسی قدر آسانی ہوگی۔ :)
 
شاکرالقادری صاحب، میں نے صرف اتنی تبدیلی کی ہے کہ بولنے کے لیے ایک آواز کی بجائے کچھ آوازوں کی لسٹ فراہم ہو جاتی ہے۔ مجھے ابھی علم نہیں ہے کہ ان آوازوں کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ کرلپ والوں نے ایک اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ بنایا ضرور ہے لیکن یہ لینکس پر چلتا ہے۔
نبیل بھائی ،جس ٹیکسٹ ٹو سپیچ کی بابت آپ بات کررہے ہیں ،میرے تجربے کے مطابق وہ ونڈوز (تاہم صرف ونڈوز ایکس پی میں اور صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بطور ایک ٹول بار کے کام کرتی ہے )اور یہ اپلیکیشن ابھی بھی میرے ونڈوز ایکس پی میں موجود ہے اور فعال ہے جس سے میں جنگ سرچ ایبل سے خبریں وغیرہ پڑھنے کی بجاے سنتا رہتا ہوں ۔
 
تجمل حسین

محفلین
گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت کی خرابی کے باعث میں صرف پڑھنے یا ریٹنگز دینے پر ہی اکتفا کرتا رہا ۔ اسی وجہ سے یہ کام بھی جاری نہ رکھ سکا۔ آج کچھ طبیعت سنبھلی تو سوچا اس کام کو آگے بڑھایا جائے۔
گزشتہ مراسلے میں ’’آ‘‘ کی حد تک کچھ بات چیت ہوئی تھی۔ اب آتے ہیں ’’ا (الف)‘‘ اور ’’زبر ( َ)‘‘ کی طرف۔
الف کو تو ظاہری سی بات ہے کہ A سے ہی ظاہر کرنا ہے لیکن اگرالف لفظ کے درمیان آئے اور اس سے پہلے حرف پر زبر ہو تو الف کو AA سے ظاہر کرنا ہوگا۔ مثلاََ
مُراد کو Muraad۔ ارسلان کو Arslaan۔ سلامت کو Salaamat وغیرہ۔
کیا رائے ہے آپ کی؟
:)
 
برادرم تجمل ،سب سے پہلے تو آپکی طبیعت کی خرابی کا سن کر قلق ہوا ۔اللہ بزرگ وبرتر آپکو صحت کاملہ عطا فرماے ۔ آپکی بات صد در صد درست ہے ،تاہم جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ ڈریگن صوتی تلفظ و ادائیگی کو یاد رکھا کرتا ہے ۔باالفاظ دیگر یعنی آپ کہیں گے "salamat" تو چونکہ اس رومن اردو کے لئے بطور 'رٹن فارم' ڈریگن کے پاس یونیکوڈ اردو میں "سلامت "لفظ دستیاب ہے ،چنانچہ وو صحیح تلفظ و ادائیگی سنتے ہی اردو لفظ سلامت کو ٹائپ،یا ڈکٹیٹ یا فراہم (جو چاہیں نام دیں) کردیگا.بہرحال ،ایڈیٹر کا مراسلہ نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں!(ہنسنا).
 
آخری تدوین:

الحمدللہ۔ کسی نے تو جواب دیا :)
میں اسی لیے تجاویز فراہم کررہا ہوں تاکہ ان میں ردو بدل کرکے ہم ایک معیار منتخب کرسکیں۔ اس طرح ایک معیار کے تحت کنورٹ ہونے کے بعد نبیل صاحب کے لیے اس ڈکشنری سے اردو سے رومن اردو کنورٹنگ ٹول بنانا بھی آسان ہوجائے گا۔ :)
اس لیے برائے مہربانی معیار طے کرنے میں میرا ساتھ دیجئے اور اپنی تجاویز و مشوروں سے نوازیے۔ شکریہ :)
 
تجمل حسین

محفلین
اس دھاگے میں کام شروع کرنے کے کے ساتھ ساتھ میں سر اعجاز صاحب کی فراہم کردہ فہرست کو ترتیب بھی دے رہا تھا۔ پہلے ویسے ہی ترتیب دینے کا ارادہ تھا لیکن پھر یہ ارادہ ملتوی کردیا کیونکہ فہرست کافی لمبی تھی۔ پھر ہر حرف سے شروع ہونے والے الفاظ الگ الگ فائل میں محفوظ کرنے کا خیال ذہن میں آیا اور اس پر کام شروع کردیا۔ کام شروع کرنے سے پہلے میں اسے آسان کام ہی سمجھتا تھا لیکن جب کام کیا تو معلوم ہوا یہ اتنا سا کام بھی اتنا زیادہ وقت لے گیا۔ آخرکار کل سب الفاظ کو الگ الگ فائلز میں محفوظ کرنے کے بعد آج ترتیب لگادی ہے۔ اس طرح اب رومنائز کرتے وقت آسانی ہوگی۔ اب جو بھی رومنائز کرنا چاہے وہ صرف اپنے مطلوبہ الفاظ کی فہرست اتارے اور ساتھ ہی یہاں بتادے کہ میں اس نمبر کی فہرست کو رومنائز کرنے لگا ہوں۔ لہٰذا کوئی دوسرا اس پر کام نہ کرے۔
ابھی صرف فہرست جاری کررہا ہوں۔ اسی سلسلہ میں ایک مشورہ بھی درکار ہے اس کے بعد جلد ہی ڈاؤنلوڈ روابط بھی دیتا ہوں۔
فہرست۔
نمبرشمار۔حرف/حروف۔ الفاظ کی تعداد
  1. آ۔ 671
  2. الف۔ 5233
  3. ب۔ 3810
  4. پ۔ 2322
  5. ت۔ 2347
  6. ٹ۔ 392
  7. ث۔ 68
  8. ج۔ 1715
  9. چ۔ 1715
  10. ح۔ 773
  11. خ۔ 979
  12. د۔ 1989
  13. ڈ۔ 432
  14. ذ۔ 124
  15. ر،ڑ۔ 1530
  16. ز، ژ۔ 431
  17. س۔ 2465
  18. ش۔ 1021
  19. ص۔ 436
  20. ض۔ 111
  21. ط۔ 309
  22. ظ۔ 72
  23. ع۔ 904
  24. غ۔ 375
  25. ف۔ 971
  26. ق۔ 758
  27. ک۔ 2523
  28. گ۔ 1827
  29. ل۔ 1198
  30. م۔ 6244
  31. ن۔ 1895
  32. و۔ 676
  33. ہ۔ 721
  34. ی۔ 233
اب مشورہ یہ درکار ہے کہ جن فائلز میں ابھی بھی الفاظ زیادہ ہیں انہیں حصے کرکے 1000 یا 500 الفاظ فی فائل کردوں یا نہیں؟
کم الفاظ کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں ہم فہرست شامل کروائیں گے تو ہم ایک ہی نشست میں سب الفاظ کو ٹرین نہیں کرواسکتے۔ اور ایک ساتھ الفاظ شامل کرنے کے بعد اگر تھوڑے تھوڑے کرکے بھی ٹرین کروائیں تب بھی یہ یاد رکھنے میں مشکل ہوگی کہ کتنے الفاظ ٹرین کرواچکے ہیں۔ جبکہ کم الفاظ کی فہرست سے الفاظ شامل کرنے کے بعد انہیں ٹرین کروالیا جائے گا۔ اس کے بعد اگلی فہرست تب شامل کی جاسکتی ہے جب ٹرین کروانے کا وقت ہو۔
اس کے ساتھ ساتھ رومنائز کرنے والے دوستوں کو بھی آسانی ہوگی۔ کیونکہ فائل آسانی سے کھلتی ہے اور ایک ساتھ زیادہ الفاظ دیکھ کر سستی غالب نہیں آتی;)

اب آپ اپنے مشورے سے نوازئیے گا۔ شکریہ :)
 
بھائی جی رومن اردو کیوں؟ یونیکوڈ کیوں نہیں؟ اور مشورہ بھی نہیں دیا آپ نے :)
یہ حادثاتی طور پر میری اردو کا یہ حشر ہوا تجمل بھائی ،
میں آپکی بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے آپکی اس تجویز کی تائید کرونگا کہ
جن فائلز میں ابھی بھی الفاظ زیادہ ہیں انہیں حصے کرکے 1000 یا 500 الفاظ فی فائل کردوں
اور فہرست پڑھنے کے بعد پتہ چلاکہ ایسے حروف کچھ زیادہ نہیں ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں الفاظ ہیں ۔الف مدا(آ ) کے پورے اور بے (ب ) کے لگ بھگ نصف الفاظ اسی ورڈ لسٹ سے بمع رومن اردو میرے پاس دستیاب تھے ،تاہم میری غلطی یہ تھی کہ میں نے یہ ورڈ لسٹ الگ فائل میں بنانے کی بجائے ڈائریکٹ ڈریگن کی ووکابلری ایڈیٹر میں بنایا تھا ۔جوکہ اب دستیاب نہیں ہے.
 
ہوا یہ تھا اسلم بھائی کہ چونکہ یہ سب ڈریگن کے اس ورژن میں کیا گیا جو پروفیشنل نہیں ،پریمیم تھا جس میں ووکیبلری ایکسپورٹ کرنے کا آپشن نہیں تھا.حالانکہ احتیاط کے طور پر میں نے یوزر پروفائل تک ایکسپورٹ کرلیا تھا اور بعد میں یہی یوزر پروفائل ڈریگن کی کسی اور برابر کے ورژن میں کامیابی کے ساتھ امپورٹ کرکے یوز بھی کیا تھا مگر اب ان میں سے کوئی یوزر پرفائل کام نہیں کرتا ہے اور یوں اچھے خاصے ذخیرۂ الفاظ سے محروم ہونا پڑا ۔
 
تجمل حسین

محفلین
یہ حادثاتی طور پر میری اردو کا یہ حشر ہوا تجمل بھائی ،
میں آپکی بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے آپکی اس تجویز کی تائید کرونگا کہ

اور فہرست پڑھنے کے بعد پتہ چلاکہ ایسے حروف کچھ زیادہ نہیں ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں الفاظ ہیں ۔الف مدا(آ ) کے پورے اور بے (ب ) کے لگ بھگ نصف الفاظ اسی ورڈ لسٹ سے بمع رومن اردو میرے پاس دستیاب تھے ،تاہم میری غلطی یہ تھی کہ میں نے یہ ورڈ لسٹ الگ فائل میں بنانے کی بجائے ڈائریکٹ ڈریگن کی ووکابلری ایڈیٹر میں بنایا تھا ۔جوکہ اب دستیاب نہیں ہے.
جزاک اللہ۔ میں آج ہی یہ کام تکمیل تک پہنچا کر ڈاؤنلوڈ روابط مہیا کرتا ہوں۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
کیا عام افراد کے پڑھنے کے لیے بھی رومن استعمال ہو گی۔ یا اس سے حاصل شدہ رومن کو اردو میں تبدیل کیا جائے گا؟
جی بالکل۔ یہ سارا کام عام افراد اور اردو کے لیے ہی کیا جارہا ہے۔ اس سے بغیر کسی روک ٹوک اور پیشگی اجازت کے سبھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
اجی آپ نے تو احسان کردیا،،، ایک ایکسل فائل اپلوڈ کی ہے،،، اسے دیکھیں،،، آپ کو ٹائپ کچھ بھی نہیں کرنا ہے،،، صرف ڈیلٹ اور ارینج کرنا ہے۔
محمد اسلم صاحب میں نے آپ کی فائل دیکھی ہے۔ اسی سلسلہ میں جو کچھ مسائل یہاں بھی ڈسکس کرنا چاہتا تھا۔
1۔ ’’ت‘‘ اور ’’ٹ‘‘ کا فرق کیسے کیا جائے؟
اگر ’’ٹ‘‘ کو ’’TT‘‘ سے لکھا جائے تو ’’Ittehaad‘‘ میں بھی ’’tt‘‘ آتا ہے۔
2۔ ’’ر‘‘ اور ’’ڑ‘‘ کے فرق کو کیسے واضح کیا جائے۔
اگر ’’ڑ‘‘ کو ’’RR‘‘ سے لکھا جائے تو جس لفظ پر ’’شَد ( ّ )‘‘ آئے گی وہ ڈبل ہی لکھا جائے گا۔ مثلاً تجمل میں ”م“ پر شد ہے اس لیے ”mm“ لکھا جائے گا۔ Tajammal۔ اسی طرح ”مقرر“ کا رومن ”Muqarrar“ ہوگا۔ تو مسئلہ یہ ہے کہ ”ڑ“ کو کس سے ظاہر کیا جائے؟
اگر ”ڑ“ کو ”rh“ سے ظاہر کیا جائے تو ”بُرہان“ کا رومن میں بھی ”rh“ آئے گا جیسا کہ ”Burhan“۔

اسی طرح کچھ دیگر الفاظ بھی ہیں۔

نبیل ۔ ابن سعید ۔ باسم رانا ۔ اسد
 
تجمل حسین

محفلین
بڑا آر ڑ۔ چھوٹا ر۔ بڑا این نون غنہ۔ چھوٹا این نون۔
”ت“ اور ”ٹ“ کے سلسلہ میں کیا ہوگا؟ وہ بھی اسی طرح؟
مزید یہ کہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ شاید بڑے اور چھوٹے الفاظ کو ایک ہی لائن میں شمار کرتا ہے۔ یعنی چھوٹے حروف لکھیں یا بڑے میرے خیال میں وہ انہیں ایک جیسے ہی شمار کرتا ہے۔
مزید اس کے متعلق محمد اسلم اور محمد امین صدیق صاحبان بتاسکیں گے۔ :)
 
Top