انٹرویو اعجاز اختر صاحب

زینب

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے لیکن ان میں زینب کو شامل نہ کیجیئے گا کیونکہ وہ بال کی کھال اتارنے کی بجائے بال سے چمٹا رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

آپ کا قصور نہیں ہے اس میں میں نے پہلے بھی کہا تھ اکہ۔۔۔۔۔دنیا کے سارے بھائی آپ جیسے ہی ہوتے ہیں جنہیں آپنی بہینیں چڑلیں اور دوسروں‌کی بہنیں پریاں نظر آتی ہیں۔:(۔۔۔۔۔اپ میرے خلاف بولو گے تو میں‌یہاں سے بھاگ جاؤں گی کیا۔بھول جاؤ پہا جی۔۔۔۔ابھی تو اپ کو پوسٹوں میں‌ہرانا ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
آپ کا قصور نہیں ہے اس میں میں نے پہلے بھی کہا تھ اکہ۔۔۔۔۔دنیا کے سارے بھائی آپ جیسے ہی ہوتے ہیں جنہیں آپنی بہینیں چڑلیں اور دوسروں‌کی بہنیں پریاں نظر آتی ہیں۔:(۔۔۔۔۔اپ میرے خلاف بولو گے تو میں‌یہاں سے بھاگ جاؤں گی کیا۔بھول جاؤ پہا جی۔۔۔۔ابھی تو اپ کو پوسٹوں میں‌ہرانا ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:

دنیا کے سارے بھائیوں سے آپ کی مراد صرف بڑے بھائی ہیں یا چھوٹے بھی؟ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا قصور نہیں ہے اس میں میں نے پہلے بھی کہا تھ اکہ۔۔۔۔۔دنیا کے سارے بھائی آپ جیسے ہی ہوتے ہیں جنہیں آپنی بہینیں چڑلیں اور دوسروں‌کی بہنیں پریاں نظر آتی ہیں۔:(۔۔۔۔۔اپ میرے خلاف بولو گے تو میں‌یہاں سے بھاگ جاؤں گی کیا۔بھول جاؤ پہا جی۔۔۔۔ابھی تو اپ کو پوسٹوں میں‌ہرانا ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:

یہ جو اپنی بہنیں چڑیلیں ہوتی ہیں تو یہ اپنے سے بڑی والی ہوتی ہیں یا اپنے سے چھوٹی والی یا دونوں ہی؟
 

الف عین

لائبریرین
بھائیو بہنو بھتیجو بھتیجیو بیٹو بیٹیو۔۔۔۔۔
یہ تانا بانا گپ شپ کے لئے موجود ہے۔ دل کھول کر کریں۔ میں یہاں تب تک نہیں آؤں گا جب تک کہ مجھے ذ پ کے ذریعے متوجہ نہ کیا جائے۔
بقلم خود، بہوش و حواس خمسہ۔ اعجاز اختر المعروف بہ اعجاز عبید عرف الف عین عفی عنہ
 
چاچو چیٹنگ! چاچو چیٹنگ!!

یہاں تو آپ کے ساتھ ہی گپ شپ کرنے کا مزہ ہے۔ آپ ہی نہیں آئیں گے پھر تو مسئلہ ہے۔ ویسے گھبرائیے نہیں تعبیر اپیا نے یہاں کا جائزہ لے لیا ہے اور کل عجلت میں ہونے کے ناطے کچھ سوال نہیں کیا پر آج ہی کل میں سوالوں کا انبار تیار ملے گا۔ :)

بقلم خود غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج سعید احمد خان الھندی عفی عنہ
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہ ( بقلم خود غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج سعید احمد خان الھندی عفی عنہ) سارا نام آپ کا اپنا ہی‌ ہے؟ :eek: اتنا لمبا نام یاد کون رکھے گا؟
 
ہا ہا ہا ہا ہا

شمشاد بھائی یہ والا نام رہنے دیں اسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (ویسے آپ سے کچھ بعید نہیں کہ آپ کسی موقعے پر اچانک یہ نام کوٹ کر بیٹھیں) :)

یہاں لکھنے کی ضرورت یوں پیش آئی کہ چاچو نے ہمیں یہاں گپ شپ کی اجازت (حکم) دے دی ہے۔ اور دوسرا سبب یہ ہے کہ اوپر چاچو کا نام ملاحظہ فرمائیں، اب نئی نسل کے شجرہ نسب میں طوالت تو آئے گی ہی۔ :grin:
 

بلال

محفلین
"بقلم خود غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج سعید احمد خان الھندی عفی عنہ" یاد ہو جا ۔۔۔ یاد ہو جا۔۔۔ یاد ہو جا۔۔۔ کب سے اس نام کو یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن یاد نہیں ہو رہا۔۔۔۔ ابن سعید بھائی سے معذرت کے ساتھ
 

تعبیر

محفلین
چلیں جی نئے سوالات کہ مین سعود کا کہا نہین ٹال سکتی :) سعود آپ زپ کر دیجیے گا پلیز


* آگر آپ اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کر سکیں تو


* زندگی آپ کی نظر میں اور اب تک زندگی سے کیا سبق سیکھا

*شمشاد بتا چکے ہیں کہ آپ نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ واراثت کو نکال کر شاعر بننے کے لیے کیا دل کا ٹوٹنا، محبت کا ہونا ضروری ہے

* بچپن، جوانی، بڑھاپا اپ کی نظر میں

* اپ کا پسندیدہ رشتہ اور خود کو کس رشتے میں بہترین/کامیاب سمجھتے ہیں

*جب کبھی اکیلے میں کتابِ زیست کے پنے پلٹتے ہیں تو کس باب پر اکر ورق الٹنا بھول جاتے ہیں۔ بار بار کونسا باب پڑھنا پسند کرتے ہیں۔
اس کتاب میں اپ کا پسندیدہ کردار ( زندگی کی شاہ راہ پر کئی لاگ ملتے اور بچھڑتے ہین۔کئی بھول جاتے ہیں اور کئی بھلائے نہین بھولتے،ایسا ہی کوئی لازوال کردار)

ابھی کے لیے اتنا ہی :)

سعود اب مین اچھے سے سمجھ گئی کہ اس دھاگے کو اپ آگے کیون لائے بنسبت دوسرے کے :grin:
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہو گیا بندہ۔۔۔ جادوگر نے چھڑی ہلا دی تھی۔ مگر تعبیر۔ در اصل انتر ویو کے سوالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے جوابات آسان نہیں ہوتے۔ وہ چاہے تم پوچھو یا امن ایمان۔
ایک ایک کر کے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوںں۔

///آگر آپ اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کر سکیں تو
:::::: یعی اپنی تعریف کروں۔۔۔۔ تعریف اس خدا کی جس نے ہمیں۔

حساس
محنتی
اور
۔۔۔ بلکہ اس کو پہلے لکھنا چاہئے تھا،۔
مسلمان
بنایا
 

الف عین

لائبریرین
////* زندگی آپ کی نظر میں اور اب تک زندگی سے کیا سبق سیکھا

:::::: میرا عقیدہ تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے۔ زندگی اس نے اس لئے دی ہے کہ ہم اسی کی عبادت اور اس کا شکر بجاتے ہوئے گزاریں۔ اس کو میں اردو میں اس طرح ترجمہ کرتا ہوں کہ زندگی بامقصر گزرے۔ اس کے کچھ معانی ہوں۔ شاید تم نے دیکھا ہوگا کہ میں اکثر چھوٹوں کو دعا بھی یہی دیتا ہوں۔
سبق۔۔۔۔ زندگی نے سبق پڑھانے کی بہت کوشش کی، لیکن مجھے اب تک فرصت نہیں ملی کہ سبق یاد کر سکوں۔۔ وقت جو خالی ملتا ہے، اس میں آن لائن بچوں بچیوں سے باتیں ہوتی ہیں۔ یہ بھی بالکل بے مقصد تو نہیں نا۔۔۔۔ اور بچوں بچیوں سر مراد تعبیر اور امن ایمان بھی شامل ہیں۔ تم لوگ میرا وقت ضائع کرنے پر تلی ہوئی ہو، کیا کیا جائے۔ بات چیت سے مراد اردو محفل پر گزرا وقت ہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
/////*شمشاد بتا چکے ہیں کہ آپ نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ واراثت کو نکال کر شاعر بننے کے لیے کیا دل کا ٹوٹنا، محبت کا ہونا ضروری ہے
::::: شاعری کے لئے کسی حاادثے ی واقعے کا ہونا قطعی ضروری نہیں۔ اصل چیز چاہئے احساس اور مشاہدہ۔ یہ دونوں فکری اور وجدانی مواد مہیا کرتے ہیں۔ اور مشاہدہ آپ کو شاعری کی تکنیک سے واقف کراتا ہے۔ عروض وغیرہ کی طرف اشارہ ہے میرا۔ بشیر بدر ایک اچھی بات کہا کرتے تھے کہ جو شخص ٹوٹ کر رو نہ سکتا ہو، کھل کر ہنس نہ سکے، اور غصے میں کھول نہ اٹھتا ہو، اس کے بس کی شاعری نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
////* بچپن، جوانی، بڑھاپا اپ کی نظر میں
یہ سارے یوں تو وقت کے حصے ہیں ہی۔ جیسے ہم کہتے ہیں صبح ہو گئی۔ اس وقت رات کے ساڑھے 11 بج گئے۔ اور بس۔ لیکن یوں دیکھو تو ان کا احساس محض ذہن میں ہوتا ہے۔ اگر آپ 58 سال کی عمر میں بھی بچوں کے ساتھ بچوں کی طرح کھیل سکیں تو حق ہے کہ آپ خود کو کسی بھی عمر میں بچہ، جوان یا بوڑھا سمجھ سکتے ہیں۔
کسی جگہ سعود نے اپنے آپ کو کمسن وڑھا کہا تھا نا۔۔۔ وہ بات یاد آ گئیی۔ شاید اس کا بھی نظریہ مجھ سے ملتا جلتا ہے۔ ہاں۔ اس پر یاد آیا کہ سعود نے واقعی اتنے کم عرصے میں محفل پر گہرے نقوش چھوڑ دئے ہیں اور اپنی دل چسپ اور ذہانت سے بھری باتوں کی وجہ سب کو ہی متاثر کیا ہوگا۔ میرا ہی کیا، میرے خیال میں سعودسب کا ہی چہیتا ہو گیا ہے۔ اور چہیتا سے مراد اکلوتا چہیتا نہیں ہوتا، یہ یاد رکھو۔ خیر۔ یہ باتیں سعود کے انٹرویو میں کرنے کی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اب بس۔۔۔ اگر ذہن پر مزید بوجھ ڈالا تو سڑے تربوز کی طرح پھٹ جائے گا۔
او ہو۔ یہ ابنِ صفی کے زندہ کردار والا موضوع نہیں ہے!!
 

تعبیر

محفلین
در اصل انتر ویو کے سوالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے جوابات آسان نہیں ہوتے۔

جی جی آپ آرام سے سوچ کر جواب دیں۔


آپ کا بہت بہت شکریہ
اتنی جلدی اتنے سوالون کے اتنے شاندار جواب۔ زبردست کیا کہوں کہ جیتے رہیں :grin:

اور بچوں بچیوں سر مراد تعبیر اور امن ایمان بھی شامل ہیں۔ تم لوگ میرا وقت ضائع کرنے پر تلی ہوئی ہو،

میں نے تو ہم سب کے چہیتے کی بات مانی تھی یعنی سعود کی۔


بشیر بدر ایک اچھی بات کہا کرتے تھے کہ جو شخص ٹوٹ کر رو نہ سکتا ہو، کھل کر ہنس نہ سکے، اور غصے میں کھول نہ اٹھتا ہو، اس کے بس کی شاعری نہیں۔

مجھے تو یہ سب آتے ہیں پر اب تک ایک تو کیا آدھا شیر بھی نہین آیا :(


خیر۔ یہ باتیں سعود کے انٹرویو میں کرنے کی ہیں۔
ہان مین بھی سوچ ریہ ہون کہ اس کا انٹرویو تو ضرور ہونا چاہیے۔ بس پلے جو لائن مین ہیں انہیں نمٹا لیں

اب بس۔۔۔ اگر ذہن پر مزید بوجھ ڈالا تو سڑے تربوز کی طرح پھٹ جائے گا۔
او ہو۔ یہ ابنِ صفی کے زندہ کردار والا موضوع نہیں ہے!!

ہاہاہا

آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔آپ بہت بہت اچھے ہیں۔باقی اپ سے بعد میں بات چیت ہو گی
 
بہت خوب تعبیر اپیا (سوائے میرے انٹر ویو والی بات کے) :)

اور چاچو آپ کے جوابات کیا ہیں ایک تدریسی عمل ہے۔ جو تجربے اور علم کے عرق کے ساتھ ساتھ لطف سے بھی بھر پور ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ آپ کے جوابات کا یہ سلسلہ (تھوڑا تھوڑا کرکے ہی سہی) پر دائمی ہو جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ تیرا شکر بہت بہت
رسیدہ بود بلائے ولے بخیر گزشت۔
مطلب؟؟؟؟
ایک بلا پہنچی تھی لیکن خیریت سے گزر ۔۔۔۔ بلکہ ٹل گئی۔۔
 
Top