السلام علیکم!
کل جلدی میں تھا اور کچھ وقت نہیں ملا اس وجہ سے چند باتیں رہ گئی تھیں۔
جب متذکرہ بالا ربط سے فائل ڈاؤنلوڈ کریں گے تو اس میں سے fonts کے نام کا فولڈر برآمد ہوگا اس فولڈر میں سی ایس ایس فائل اور nastaleeq-fonts نامی فولڈر ہوں گے۔
سی ایس ایس فائل اس طرح سے ہوگی۔
کوڈ:
@font-face {
font-family: 'Amar Nastaleeq';
src: url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.eot');
src: url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.eot?#iefix') format('embedded-opentype'),
url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.woff2') format('woff2'),
url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.woff') format('woff'),
url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.ttf') format('truetype'),
url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.svg#Amar Nastaleeq') format('svg');
font-weight: normal;
font-style: normal;
}
body {
direction: rtl;
unicode-bidi: embed;
font-size: 18px;
line-height: 2;
font-family: 'Amar Nastaleeq', Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq,Tahoma, sans-serif;
}
/* @import url("fonts/fonts.css"); importing css fonts file */
اس میں اگر آپ مزید فانٹس بھی ایمبڈ کرنا چاہیں تو وہ بھی ایمبڈ کرلیں۔
اب fonts کے فولڈر کو اپنے ورڈپریس تھیم کے فولڈر میں کاپی کرلیں۔
اب درج ذیل کوڈ ورڈپریس تھیم کی style.css فائل میں کاپی کردیں۔
کوڈ:
@import url("fonts/fonts.css");
لیجئے امر نستعلیق فانٹ تھیم میں ایمبڈ ہوچکا ہے۔
اب style.css میں جس جگہ فانٹس استعمال ہورہے ہیں وہاں فانٹس کے ساتھ 'Amar Nastaleeq' کا اضافہ کرلیں۔
اور ہاں اگر فانٹس کی ترتیب نیچے والی کرلیں تو زیادہ مناسب رہے گی۔
کوڈ:
font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Amar Nastaleeq, Tahoma, sans-serif;
اب آپ کا تھیم ایمبڈ امرنستعلیق فانٹ دکھانے کے لیے بالکل تیار ہے۔
اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو بتادیں ان شاءاللہ اس کا حل بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔
والسلام!