ايك انڈہ بيس روپے كا؟

فاخر

محفلین
پاکستان میں فی عدد انڈا 20روپے میں مل رہا ہے، یہ سرکاری نرخ ہے۔ اس کے علاوہ گلی محلے کی دوکانوں میں انڈے کی قیمت 25روپے بھی ہوسکتی ہےجس كا كوئى يقين نہيں ہے ۔
جب کہ ہندوستان میں ایک انڈے کی قیمت 5روپے ہے، زیادہ سے زیادہ قیمت 7روپے ہوسکتی ہے، البتہ دہلی میں 5روپے فی انڈا دستیاب ہے۔
جب ميں نے ہندوستانی کرنسی کے 6.38روپے کو پاکستانی کرنسی میں کنورٹ كيا ، تو 20.19پیسہ ہوئے ۔ یعنی پاکستان میں ایک انڈے کی قیمت ہندوستانی کرنسی کے لحاظ سے 6روپيہ سے کچھ پیسہ زائد ہے۔
یہ اشتہار آج کے نوائے وقت کراچی ایڈیشن میں شائع ہوا ہے۔ اشتہار دیکھ کر میرے توہوش اڑگئے ،اور حیر ت بھی ہوئی کہ ایک انڈہ کی قیمت 20روپے کیسے ہوسکتی ہے۔

خیر اس قد رمہنگائی میں پاکستانی عوام پر اللٰہ اپنا خصوصی فضل فرمائے۔

ad-img-epaper-id-24162-epaper-page-id-309554-3108958.gif
 

سید عاطف علی

لائبریرین
فاخر بھیا
میں ابھی ایک ماہ قبل دو ماہ کے لیے کراچی میں تھا ۔ اس دوران کئی مرتبہ انڈے 270-300 روپیہ فی درجن لایا ۔
یہ دو سو پینتیس روپیہ فی درجن تو کم ہی لگ رہے ہیں مجھے ۔
 
یہ اللہ کریم کا خصوصی فضل و کرم ہی ہے جو ملک عزیز میں مڈل کلاس طبقہ اپنی زندگی جیسے تیسے گزار رہا ہے ورنہ حکمرانوں نے تو منہگائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
 

فاخر

محفلین
فاخر بھیا
میں ابھی ایک ماہ قبل دو ماہ کے لیے کراچی میں تھا ۔ اس دوران کئی مرتبہ انڈے 270-300 روپیہ فی درجن لایا ۔
یہ دو سو پینتیس روپیہ فی درجن تو کم ہی لگ رہے ہیں مجھے ۔
یہ اللہ کا ہی فضل ہے کہ اس قدر شدید مہنگائی میں بھی لوگ زندگی گزار رہے ہیں ، جبکہ کرونا کی آڑ میں لا ک ڈاؤن کے باعث معیشت ، ملازمت اور کاروبار کا کافی خسارہ ہوا ہے۔ خیر! شہر میں کسی نہ کسی طرح سے لوگ کما دَھماکر مہنگائی کا مقابلہ کر لیتے ہوں گے ،پتہ نہیں دیہی علاقوں میں لوگ زندگی کس طرح گزارتے ہوں گے۔
نئی حکومت بھی آئی ، لیکن مہنگائی کی حالت بہتر نہیں ہوسکی۔ اشرافیہ ملائی مکھن کھا رہے ہیں گے،اورغریب بیچارے پس رہے ہیں ۔ پی ایس ایل کے نام پر دولت پانی کی طرح بہائی جا رہی ہے، یہ الگ طرفہ تماشا ہے۔ ویسے بھی پاکستانی منجھے ہوئے، سیانے اور مشکلات کو ہنس کر ٹال دینے اور بھول جانے كے عادى ھيں۔
 

فاخر

محفلین

علی وقار

محفلین
سنا ہے کہ امریکا میں ایک انڈہ سو روپے سے زائد کا مل رہا ہے، پاکستان میں تو مہنگا مل ہی رہا ہے، کوئی شک نہیں۔ اب بھی انڈیا اور پاکستان میں انڈے کم از کم سو ممالک کی نسبت سستے ہیں تاہم اس کے باوجود اوسطاًعوام کی قوت خرید کے حساب سے مہنگے شمار ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
ہمارے ہاں 35 روپے کا دیسی انڈہ ہے۔
آپ کا 35 روپیہ ہمارے یہاں 11 روپیہ ہوتا ہے ۔۔۔ پھر اس کے حساب سے دیسی انڈے کی قیمت ٹھیک ھے۔ ہمارے یہاں 15 روپے یعنی آپ کی کرنسی کے حساب سے 47 روپے میں ایک دیسی انڈہ ملتا ہے ۔۔ ☺️☺️
 
اشیائے صرف و خورد و نوش کی قیمتوں کا موازنہ براہ راست کرنسی کنورژن سے نہیں کیا جا سکتا... اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے... لیکن قیمتوں کا یہ بحران کئی وجوہات کی بنا پر کئی ممالک کو لپیٹ میں لیےہوئے ہے ... جہاں میں رہتا ہوں وہاں ایک انڈا اوسطا 60 پاکستانی روپے کا ملتا ہے.
بھارت ایک تو پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بڑی آبادی رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی معیشت کا حجم بھی پاکستان سے کہیں بڑا ہے. ایسے میں بھارتی صنعتکار جس سطح پر "اکانمیز آف اسکیل" کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس کا مقابلہ کرنا خطے کے دوسرے ممالک کے لیے بہت مشکل ہے. اس کے علاوہ پاکستان کی کمزور کرنسی بھی پیداواری لاگت میں اضافوں کا سبب بنتی ہے. اور بھی کئی جیو پولیٹکل یا سوشیو اکنامک وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں مگر فی الحال اتنا ہی سہی.
 

فاخر

محفلین
ویسے یہ سچ ہے کہ ہندوستانی صنعتکار ”اکانمیز آف اسکیل “ کا فائدہ اٹھا تے ہیں۔ آپ کی بات درست ہے۔
جب میں نے یہ قیمت دیکھی ،تو بہت حیرت ہوئی ، سوچا اَحباب کی بھی رائے جان لوں۔
تاہم میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ملک میں مہنگائی ایک جیسی ہی ہے۔
 
Top