یہ لغت کسی طرح ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی؟اردو لغت کی ۲۲ جلدوں والی
جس لغت کی ۲۲ جلدوں والی بات کر رہے ہيں مجھے علم ہوا کہ وہ کراچی سے ملتی ہے۔ از راہِ کرم مجھے کوئی رابطہ نمبر يا کہاں سے ملتی ہے اس کی تفصيلات مہيا کرديں
جزاک اللہ خير
راسخ کشمیری صاحب پہلے تو معذرت کے جواب تاخیر سے دے رہا ہوں کہ دو تین دن کے بعد یہاں حاضر ہوا ہوں۔
اردو ڈکشنری بورڈ اس لغت کا ناشر ہے۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے پاس ان کا آفس ہے ۔ آفس کا پتہ اور فون نمبر ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہے
ST-18/A, Block-5, Gulshan-e-Iqbal, off University Road, Karachi-75300
Phone: 34819561, 34988887
اور ان کی ویب سائٹ یہ ہے
http://www.udb.gov.pk/index.html
اور میری اطلاع کے مطابق یہ لغت براہ راست ان سے خریدنے پر پچاس فیصد کی رعایت بھی ملتی ہے۔
يہ نيٹ پر موجود نہيں ہے۔ ابھی کتابي شکل ميں ہے اور کاش يہ آئي فون اور آئي پيڈ وغيرہ پر بھی اسے منتقل کرنے کا سوچيںیہ لغت کسی طرح ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی؟
چلیں۔ دیکھتے ہیں کب تک میسر آتی ہےيہ نيٹ پر موجود نہيں ہے۔ ابھی کتابي شکل ميں ہے اور کاش يہ آئي فون اور آئي پيڈ وغيرہ پر بھی اسے منتقل کرنے کا سوچيں
جناب یہ ربط پائریسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فری اسلامک بک لائبری ویب سائٹ کا ربط تھا جسے آپ نے پائریسی سمجھ کر حذف کردیا اس سائٹ پر اسلامی کتابوں بہت بڑا اور انمول ذخیرہ موجود ہے جسے ڈاؤن لؤڈ کے لئے فری کردیاہے یہاں سے آپ کوئی بھی کتاب ڈاؤن لؤڈ کرسکتے ہے جن حضرات اس سائٹ کا اجراء کیاہے انکی طرف سے کوئی قانونی پابندی نہیں ہے
جناب عرفال الٰہی صاحب ایک بات کی وضاحت فرمائیے گا کہ آپ نے کہا کہ" اردو کی سب سے بڑی لغت دائرہ معارف العلوم"۔ یہ کون سی لغت ہے؟ میری معلومات کے مطابق دائرہ معارف اسلامیہ تو پنجاب یونیورسٹی کے تحت شائع ہونے والا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے نہ کہ لغت۔ اور اردو کی سب سے بڑی لغت تو اردو ڈکشنری بورڈ کراچی کے شائع ہوئی اردو لغت کے عنوان سے۔ تو آپ کی مراد دائرہ معارف اسلامیہ سے ہے یا اردو لغت سے؟اردو کی سب سے بڑی لغت دائرہ معارف العلوم پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب ہے جو حضرات ڈاؤن لؤڈکرنا چاہتے ہیں وہ ذاتی پیغام سے ربط حاصل کریں