اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ نے تو اپنی عادات بتا دی ہوئی ہیں یا کوئی نئی عادت ڈال لی ہے جسے بتانا چاہ رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
فرد جرم یہ ہے کہ آپ اپنی تین ایسی عادتیں بتائیں جو آپ سمجھے ہیں کہ آپ کی یہ اچھی عادتیں ہیں اور ایسی ہی تین بُری عادتیں بھی بتائیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بُری عادتیں
1- جلد باز 2- جذباتی - 3 - سنجیدہ مزاج (رُوتو):cry2:
اچھی عادتیں
1- وقت کا بے حد پابند ہوں :hurryup: 2- بہت منظم ہوں 3- صفائی پسند بلا کا
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارا تبصرہ یہ کہ ان کی عادات کیسی ہیں، ان کی اچھی عادتیں اچھی ہی ہیں یا نہیں اور ان کی بُری عادتیں بری ہی ہیں یا نہیں۔
 

AHsadiqi

محفلین
مثلا کیا یہی کہ
ضرورت کی حد تک کھاتے ہیں
رات کو وقت پر سوتے ہیں چاہے پڑھائی کا نقصان ہی کیوں نہ ہو سونا وقت پر ہے کیونکہ صبح تازہ دم ہو کر پڑھتے ہیں کوشش کرتے ہیں
کسی کا دل ہماری وجہ سے نہ دکھے
کبھی کبھی کسی غیبت بھی کرجاتے ہیں اور باقی کوشش کرتے ہیں کہ بری عادتوں سے چھٹکارا پا یا جائے پر کیا کریں یہ بدبخت ہمارا کھلا دشمن ہمیں نہیں چھوڑے گا ۔
مزید کیا کہوں اچھا فی الحال جارہا ہوں آپ بہنوں بھائیوں نے یاد کیا تو کل پھر حاضر دوں گا اگر نہیں تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بُری عادتیں
1- جلد باز 2- جذباتی - 3 - سنجیدہ مزاج (رُوتو):cry2:
اچھی عادتیں
1- وقت کا بے حد پابند ہوں :hurryup: 2- بہت منظم ہوں 3- صفائی پسند بلا کا
اس بار آپ کر دئیں تبصرہ

اچھی عادتیں تو بہت ہی اچھی عادتیں ہیں۔

جلد بازی سے نقصان بھی ہوتا ہو گا؟

جذبات میں آ کر کہیں غلط سلط فیصلے تو نہیں کرتے؟

سنجیدہ مزاج ہونا تو اچھی عادت ہے، اس کو بُری عادت کیوں سمجھتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top