ایک سٹوڈنٹ نے سارے سوالوں کے صیح جواب دیے اُس پھر بھی فیل کردیا گیا

bilal260

محفلین
سوال کے حساب سے جواب درست ہے۔
فیل اس لئے کیا کہ سوال صحیح طرح سے نہیں سمجھ پایا کہ کیا پوچھا ہے؟
فیل اس لئے کیا کہ سوال پوچھنے والے کا سوالیہ طریقہ غلط ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دھرنے والا صیح ہے ،،بھوک ہڑتال برداشت نہیں ہوگی :D
وہ جو حکاتیں نیرنگ لکھتے ہیں تو ایک حقیقت نیرنگ میں نے بھی لکھ دی :laugh:
آپ صحیح لکھنا سیکھوں گی تو حقیقت نیرنگ لکھو گی۔ :notworthy: وگرنہ ایسے شک کا اظہار کرو گی تو تحریریں شق ہونا شروع ہوجائیں گی۔:cowboy:
 

bilal260

محفلین
سوال اس طرح ہوتے تو درست جواب ملتے۔
1-ٹیپو سلطان کس لڑائی میں شہید ہوئے ؟
یہ لڑائی کن کے ساتھ لڑی گئی؟سن اور تاریخ بھی بتائیں؟

2-اعلان آزادی پر دستخط کہاں ہوئے؟
کس ملک کے کس شہر میں کون سی تاریخ اور ماہ میں ہوئے؟


3-طلاق کی بڑی وجہ کیا ہوتی ہے ؟
کون سی وجوہات ہوتی ہے؟
اور کون مسائل کھڑے کرنے میں اول ہے؟


4-دریائے سندھ کہاں بہتا ہے ؟
کس ملک کے کس شہر میں بہتا ہے؟

5 -آپ 8 لوگوں میں 3 آم کیسے تقسیم کریں گے؟
کیا یہ ہو سکتا ہےتو کیسے؟
آپ کس طرح ایسا کرسکتےہیں؟
 

عمراعظم

محفلین
واہ۔۔ کیا علم و فراست والے جواب دیئے ہیں قابل و ذہین طالب علم نے۔اگر ایسے لوگ مفقود ہو گئے تو علم و دانش کی دنیا قحط زدہ کہلائے گی۔
 
جی نہیں اُسے تو فرسٹ آنا چایئے تھا آپ لتریشن کی بات کر رہے ہیں ،،،بطور پاکستانی ہمیں اُستاد کے خلاف احتجاج کرنا چایئے :D
جی ہاں آپ کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔دراصل قصور سٹوڈنٹ کا نہیں ورنہ وہ’’استانی نیلم صاحبہ‘‘ سے ہی مارکنگ کرواتا کیونکہ یہ جواب ان کے نزدیک ہی اے پلس گریڈ کے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فیس بک پر اسی طرح کی ایک کہاوت دیکھی کہ نوکری کا انٹرویو ہو رہا تھا

سوال: ایک جہاز میں 500 اینٹیں ہیں، ایک نیچے پھینک دی تو کتنی بچیں؟
جواب: 499
سوال: ہاتھی کو فرج میں کیسے رکھیں گے؟
جواب: دروازہ کھول کر ہاتھی اندر رکھا اور دروازہ بند کر دیا
سوال: فرج میں ہرن رکھنا ہو تو؟
جواب: دروازہ کھولا، ہاتھی نکالا، ہرن اندر رکھا، دروازہ بند
سوال: شیر کی سالگرہ تھی، سب جانور آئے ایک کے سوا، کون سا جانور نہیں آیا؟
جواب: ہرن، فرج میں تھا
سوال: بڑھیا نے مگرمچھوں سے بھرا دریا عبور کرنا ہے۔ کیسے کرے گی؟
جواب: سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ پر گئے ہیں۔ آرام سے تیر کر پار کر لے گی
سوال: بڑھیا پھر بھی مر گئی۔ کیوں؟
جواب: ہممم۔۔ شاید ڈوب گئی ہوگی

جی نہیں۔ جہاز سے پھینکی اینٹ اس کے سر پر لگی تھی۔ تشریف لے جا سکتے ہیں۔ اگلا امیدوار
 
Top