ایک ہی نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

فلک شیر

محفلین
دو چیزیں:
(1) بچپن میں سکول کے رستے میں ایک گھر کے باہر نام کی تختی پہ صاحب خانہ کے نام کے نیچے لکھا تھا "سب انجینیر".......میں اُس گھر والوں سے مدت تک بہت مرعوب رہا، کہ اِس گھر کے تمام افراد انجینیر ہیں، بڑے ہی لائق لوگ ہیں یار.......کمال ہے
(2) بچپن میں اخبار میں جب یہ اشتہار دیکھتا، کہ "آسامیاں خالی ہیں"......تو کچھ یوں سمجھتا ،کہ آسا ...میاں خالی ہیں.....میں حیران رہتا تھا، کہ یہ آسا......میاں جانے کون بزرگ ہیں ،جو بھرنے کا نام ہی نہیں لیتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بچپن میں ٹی وی پر پروگرام آتا تھا مرغبانی کے حوالے سے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا۔ اس کا ٹائٹل ہوتا تھا

اصولِ مرغبانی

انہی دنوں شکار کا جنون بھی تھا تو میں اسے کچھ ایسے پڑھتا تھا

اصولِ مرغابی
 
قیصرانی

لائبریرین
بچپن میں پڑھتے تھے کہ امریکہ میں "تھینکس گیونگ ڈے" پر روسٹ "لڑکی" کھائی جاتی ہے جبکہ وہ ہوتا "ٹرکی" تھا
 
عمر سیف

محفلین
ابو جی اخبار میں کینولا کی فصل کی خبر پڑھ رہے تھے اور بار بار اُسے پنجابی میں "کِینو لا، کِینو لا"(یعنی کینو لگاؤ) کہتے رہے اور پھر مجھے بولے یہ اخبار والے کِینو لگانے کا کیوں کہہ رہے ہیں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرے کچھ دوست ہیں، وہ انگریزی الفاظ کا تلفظ بڑے زبردست میں انداز میں ادا کرتے ہیں، مثال کے طور پہ
pencil کو پَنسَل
apple کو ایپول
 
فلک شیر

محفلین
میرے کچھ دوست ہیں، وہ انگریزی الفاظ کا تلفظ بڑے زبردست میں انداز میں ادا کرتے ہیں، مثال کے طور پہ
pencil کو پَنسَل
apple کو ایپول
یہ لہجے کا کمال ہے۔خاص طور میانوالی کے نواح میں ایسا سننے میں آتا ہے۔مجھے ایسے کچھ احباب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایسا ہی ہے۔
یہ لہجے کا کمال ہے۔خاص طور میانوالی کے نواح میں ایسا سننے میں آتا ہے۔مجھے ایسے کچھ احباب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

میرے یہ دوست ساہیوال اور فیصل آباد کے درمیانی علاقہ، نُور شاہ میں رہتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے کچھ دوست ہیں، وہ انگریزی الفاظ کا تلفظ بڑے زبردست میں انداز میں ادا کرتے ہیں، مثال کے طور پہ
pencil کو پَنسَل
apple کو ایپول
اسی طرح بہت سارے لوگ ملٹی میڈیا کو ملٹائی میڈیا پڑھتے ہیں اور مجھے اس میں مالٹائی میڈیا کی شبیہ دکھائی دیتی ہے :)
 
فلک شیر

محفلین
اسی طرح بہت سارے لوگ ملٹی میڈیا کو ملٹائی میڈیا پڑھتے ہیں اور مجھے اس میں مالٹائی میڈیا کی شبیہ دکھائی دیتی ہے :)
اردوخواں حضرات، جو انگریزی کی بھی شد بد رکھتے ہیں،اُن کےلیے ایسے "مالٹائی" احباب کو برداشت کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔:)
 
محمدعمر

محفلین
آج ہی ایک اشتہاری سائن بورڈ پر "دلیا" کی بجائے "دلییا" لکھا
اس کے علاوہ "نہاری" کی بجائے "نہیاری" بھی دیکھا گیا

ایک اور جگہ "العلم نور" کی "العلم انور" بھی لکھا پایا گیا
 
بچپن میں اخبار پڑھ کر سنا رہا تھا، خبر کچھ یوں تھی۔۔۔

بازار میں بڑھیا کو الٹی آگئی۔۔۔

سننے والے چونکے کہ اس میں ایسی کیا بات ہے کہ اخبار میں چھاپا جائے۔ تب ماموں نے تصحیح فرمائی اصل خبر یوں ہے۔

بازار میں بڑھیا "کوالٹی" آگئی۔۔۔

اعراب تو ہمیں ابھی بھی لگانے کی عادت نہیں پڑی
 
Top