محمد شمیل قریشی
محفلین
بی ٹی بھائي : میں آج کل بیمار ہوں ۔ مجھے گرمی ہو گئی ہے ۔ اور بہت زیادہ لسی اور ٹھنڈی چیزیں کھا رہا ہوں اور امی جان کمپیوٹر بھی نہیں چلانے دے رہیں ۔
ہممم۔۔۔ یہ ہوئی نا کچھ ڈگر سے ہٹ کر باتنبیل نے کہا:تمہاری آبزرویشن میں کچھ ایرر آ گئی ہے۔ اصل میں میں اپنی بیگم کو ناشتہ بنا کر دیتا ہوں۔۔
یہ ان باکس والی بات تم نے لاجواب کی ہے۔
لاجواببدتمیز نے کہا:(آج میرا ارادہ نبیل پر مضمون لکھنے کا ہے۔ پہلے قدیر سر کھاتا رہا اور اس کے بعد کسی نے کچھ ڈھونڈ کر پرنٹ کرنے کے لئے فون کر دیا۔ لہذا وقت کی کمی کے باعث اس کو میں درمیان میں چھوڑ بھی سکتا ہوں)
جی تو اگر آپ نبیل صاحب پر مضمون لکھیں تو احتجاج کے طور پر آپ کو کچھ ایسے لکھنا چاہیے
نبیل صاحب ہمارے ایڈمن اعظم ہے۔ باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔
اور بس مضمون ختم کر دیں۔ لیکن میری مجبوری مجھے لکھنا ہی ہے۔
اگر سکندر اعظم کو علم ہوتا کہ کل کلاں کو کوئی ایڈمن اعظم بھی نکل آنا ہے تو وہ کبھی سکندر اعظم کا لقب اختیار نہ کرتا (اگر یہاں کسی نے وضاحت کی کہ سکندر اعظم اس کو اردو میں کسی نے لقب دیا یا ترجمہ کیا ہے تو مجھے ان پر بھی مضمون لکھنا پڑے گا)
پورے فورم پر آپ کو کسی جگہ لکھا ملے کہ “باقی باتیں میں بعد میں کرونگا“ تو اس سے دو بنیادی باتیں ضرور اخذ کر لیں کام آئیں گی۔ ایک کہ یہ بات نبیل نے لکھی ہے دوسری کہ جب تک دوبارہ دو تین سالوں میں اس کا تذکرہ نہ کیا جائے نبیل کی بعد کبھی نہیں آنے کی۔ لہذا ان کو یاد کرا دیں تو بہتر ہے۔
انہوں نے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ ہم سب کمپیوٹر کی خرافات پر دھیان دئے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس کے بنیادی تصورارت پر توجہ دی لہذا اب یہ بھی کمپیوٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ جی نہیں میں نے انکو جن نہیں کہا۔ جن کسی دوسرے صاحب کا نام ہے یہ جیسے کمپیوٹر ایک وقت میں کئی کام کرنے کی کرتا ہے ویسے ہی نبیل نے بھی ایک وقت میں کئی کام شروع کئے ہوتے ہیں۔
جس کے نتجے میں ان کے پاس وقت بچتا ہی نہیں۔
ذرا اندازہ لگائے کہ بیگم کو اس طرح انسٹرکشن ملتی ہونگی
بیگم،۔ بیگم ذرا جلدی سے ناشتہ بنا دو اور انڈا ہاف بوائل کرنا باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔
اب بیگم بیچاری ہکا بکا کہ یہ ہوا کیا ہے۔ شنید ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کا ایک مشہور لطیفہ جس میں شوہر بیوی کی ہر بات کا جواب کمپیوٹر کی زبان میں دیتا ہے وہ نبیل کا ہی واقعہ تھا اس میں سب سے مزے دار بات بیوی کے پیسے مانگنے پر نبیل کا کہنا تھا "بیڈ کمانڈ ایرر"
ویسے میرا دل کرتا ہے کہ نبیل کے ان باکس میں جھانکو۔ کچھ اس طرح کا منظر ہو گا۔
از فلاں: مضمون: میری چوٹی فلاں نے کھینچی
از فلاں: مضمون: نہیں میں نے نہیں کھینچی خود ہی کچھینج گئی
از فلاں: مضمون: re باقی باتیں میں بعد میں کرونگا
نبیل کو نکاح خواں نے پوچھا قبول ہے؟ انہوں نے کہا کہ قبول ہے دوسری دفعہ پوچھنے پر کہا باقی باتیں بعد میں کرونگا۔ اب نکاح خواں نے تیسری دفعہ پوچھا تو نبیل نے ان کو پہلی وارننگ جاری کر دی۔
آپ میں سے کسی نے نبیل کی تصویر دیکھی ہوئی ہے؟ اگر نہیں تو ذرا ہاتھ کھڑا کر لیں تا کہ ان سے درخواست کی جا سکے کہ سر اپنی تصویر دیکھا دیں بھلے جوانی کی دیکھا دیں۔ لیکن زیادہ دیر ہاتھ کھڑا رکھنے سے پرہیز کریں۔
ابھی جانے کا وقت ہو گیا۔ اگر مزید کچھ یاد آیا تو رات کو لکھوں گا۔
وسلام
قدیر کو زکریا سے بہت پیار ہے۔ مجھے ہر وقت ان کی مثال دیتا رہتا ہے۔ میری اور قدیر کی ہر چیٹ میں زکریا کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔
زکریا کو وکی پیڈیا سے بہت انسیت ہے۔