بریکنگ نیوز چینل اپنا ہر وعدہ وفا کرتا ہے
تفصیلات کے مطابق:
حافظ نے اُردو ویب کے منتظمین اعلٰی کے لئے کبھی کہا تھا کہ
آسماں بارِ امانت نتوانست کشید
قُرعہ فال بنامِ منِ دیوانہ زدند
میر تقی میر نے ہم جیسے سہل پسندوں کی خاطر یہی بیان اُردو میں جاری کر دیا :
سب پہ جس بار نے گرانی کی
اُس کو یہ ناتواں اُٹھا لایا
زکریا بھیا سہل پسند نہیں ہیں ساتھ ہی عمل پسند بھی واقع ہوئے ہیں اس لئے آپ نے عملی طور پر اُردو ویب کا بار اپنے کاندھوں پر اُٹھا لیا ۔ یہ بار اُٹھانے کے بعد زکریا بھیا پر کیا کیا گذر گئی اور کس کس طرح گذر گئی، یہ تو خود زکریا بھیا ہی بتا سکتے ہیں البتہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کا حلم اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چُکا ہے ، برداشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور بال بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ نظامت کے فرائض انجام دیتے دیتے وقت ہی نہیں بچتا کہ بالوں کے بارے میں سوچیں
اور اگر بالوں کے بارے میں سوچیں تو پھر فرائضِ نظامت فریاد کُناں ہو جاتے ہیں۔
بالوں کا بڑھ جانا بلکہ بڑھے بالوں کا زکریا بھیا سمیت آن ایئر آجانا۔۔۔جی ہاں، ارُدو محفل میں (کچھ وقت پہلے) بعض اراکین کے ذوقِ جمال پر بجلی بن کے گرا
اور کافی تباہی کا سبب بھی بنا تاہم متاثرین کی حالت رفتہ رفتہ حالات بہتر ہونا شروع ہوئی اور بالآخر خبر آئی کہ متاثرینِ بال ہائے زکریا بھیا نے آہستہ آہستہ سمجھوتہ کرنا شروع کر دیا ، کچھ نے بالوں پر اور کچھ نے زکریا بھیا پر
سمجھوتے کو زیادہ دیر نہیں گذری تھی کہ زکریا بھیا نے اوتار تبدیل کر کے نئے سمجھوتے پر مجبور کر دیا۔۔۔ سمجھوتہ تو اب نئی بات نہیں رہی تاہم
بریکنگ نیوز چینل اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ بال افورڈ کرنا کسی بھی فرد کا ذاتی معاملہ ہے، سفارش کرتا ہے کہ چونکہ زکریا بھیا نظامت اعلٰی کی نسبت سے اردو محفل بلکہ اردو ویب کی گدی سنبھالے ہوئے ہیں (اور گدی نشین جہاں جہاں بھی پائے گئے ہیں ان کے بالوں کو عام طور پر بڑھا ہوا ہی پایا گیا ہے) لہذا باقاعدہ و رسمی طور پر آپ کی گدی نشینی یعنی سجادہ نشینی کی محفل برپا کی جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں !
مارکس
اور ہیگل
نے دنیا سے جانے میں جلدی کی ورنہ ضرور زکریا بھیا سے آج ان کی گاڑھی چھن رہی ہوتی
زکریا بھیا بارِ امانت اُٹھانے سے پہلے
زکریا بھیا بارِ امانت اُٹھا لینے کے بعد
تشویشی نوٹ :
یہ اُردو ویب بالخصوص اُردو محفل کا بارِ امانت صرف زکریا بھیا نے اکیلے نہیں بلکہ نبیل بھائی اور آصف بھائی نے بھی اس امانت کا بار اُٹھایا تھا ۔ نہیں معلوم کہ آپ دونوں کس حال میں ہیں۔۔۔۔ زکریا بھیا کی یہ حالت دیکھ لینے کے بعد کچھ تشویش سی ہو چلی