تمھیں بھی یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟ خوبصورت مقطعے

کاشفی

محفلین
کیا دیکھتا ہے زُہد کے کُوچے میں رُعبِ شیخ
کُوئے مُغاں میں جوش کا عِزّووقار دیکھ

(جوش ملیح آبادی)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی اور کاشفی بھائی!

کبھی کبھی تو دل چاہتا ہے کہ شکریہ کا بٹن گھنٹی کے بٹن کی طرح ہونا چاہیے کہ ایک بار بٹن دبانے سے حسرت تمام نہیں ہوتی اور مزید کی گنجائش یہاں موجود نہیں ہے ۔ :) :grin:
 
محمد وارث

درست فرمایا احمد صاحب :)

آپ اور کاشفی صاحب بہت اچھے مقطعات پوسٹ کر رہے ہیں، ماشاءاللہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اُس رستے میں پیچھے سے اتنی آوازیں آئیں جمال
ایک جگہ تو گھوم کے رہ گئی ایڑی سیدھے پاؤں کی

جمال احسانی
 
Top