تھانہ اردو محفل ( 2 )

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی تھانے میں بھی تو انسان ہی ہوتے ہیں۔ ایک دفعہ تجربہ تو کر کے دیکھیں۔
زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ آپ چار پانچ سو کُھل جائیں گے۔
 

موجو

لائبریرین
اور کیا دنیا میں لین دین نہ ہو تو لوگوں کی ضروریات کیسے پوری ہوں
ایک ضرورت آپ کی اور ایک تھانے کی جب ایک دوسرے کے کام آئیں گے تو فائدہ ہی فائدہ
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھیں جی لین دین کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور تھانے میں ان پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ بیشک آزما کر دیکھ لیں۔
 

کھوکھر

محفلین
ایک آدمی نیا نیا پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور اس کی ڈیوٹی جیل میں لگائی گئی۔
ایک دن ایک قیدی فوت ہوا اور تھانیدار نے اسے کہا “لاش کو ورثا کے گھر پہنچا آؤ اور چائے پانی بھی لیتے آنا”۔
بھولے سپاہی نے لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے کہا “اوئے اس قیدی کی سزا ختم ہونے میں تین مہینے باقی تھے، سزا پوری کرنے کیلیے اپنا آدمی دے دو یا پھر چائے پانی کا بندوبست کرو”۔
اسکو پڑھ کربھی اندازہ کر لیں کہ پولیس والے کسی کو چھوڑ سکتے ہیں چائے پانی کے​
 

شمشاد

لائبریرین
کھوکھر بھائی پولیس والے بھی انسان ہی ہیں اور ان کی تنخواہیں بہت تھوڑی ہوتی ہیں۔ یہ بھی مجبور ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی صحیح کہہ رہے ہیں۔ وہ لوگ اپنی ضروریات کو اتنا زیادہ بڑھا لیتے ہیں کہ کبھی بھی پوری نہیں پڑتی۔
 
ماشاء اللہ، آج بڑے عرصے بعد دیدار ہوا ہے۔ کہاں ہیں؟ ہم نے آپ کو مفرور تو قرار نہیں دیا ہوا۔
او یار آپ مفرور قرار دے بھی دیں تو ہم مسکینوں کو کس نے پوچھنا ہے ۔ البتہ سغٹ ہم بدل چکے ہیں مارلبرو لائٹش ایدھر مہنگا ہو گیا ہے ۔ پورے دس درہم کا ہوگیا ہے میں بھی تلک کر گولڈ لیف پر آگیا ہوں
 
Top