سعادت
تکنیکی معاون
ونڈوز ۱۰ میں تو ڈائریکٹ رائٹ انجن ہے جبکہ اڈوبی کا اپنا تخلیق کردہ انجن ہے جسکا نام اسوقت ذہن میں نہیں آرہا۔ فائر فاکس میں گیکو انجن ہے۔ لیبرے آفس میں گریفائیٹ انجن۔
گیکو ایک ویب لے آؤٹ انجن ہے، جس کا کام ٹیکسٹ رینڈرنگ/شیپنگ نہیں بلکہ ویب سٹینڈرڈز (ایچ-ٹی-ایم-ایل، سی-ایس-ایس، وغیرہ) کی امپلیمینٹیشن ہے۔ گیکو/فائرفوکس کو جب بھی اوپن ٹائپ شیپنگ کی ضرورت پڑتی ہے (مثلاً کسی ایچ-ٹی-ایم-ایل ڈاکیومنٹ کے متن کی رینڈرنگ کے وقت) تو حرف باز کو یاد کیا جاتا ہے۔
لبرے آفس میں فونٹ شیپنگ کے لیے ونڈوز پر یونی سکرائب، لینکس پر حرف باز، اور او ایس ایکس پر کور ٹیکسٹ کا استعمال ہوتا ہے۔
رہا گریفائٹ، تو یہ اوپن ٹائپ کی مانند ایک سمارٹ فونٹ ٹیکنالوجی ہے، جس کی شیپنگ اور لے آؤٹ کے لیے ایک علیحدہ لائبریری موجود ہے۔ حرف باز (جو بنیادی طور پر اوپن ٹائپ لے آؤٹ کی امپلیمینٹیشن کے لیے لکھا گیا تھا) میں بیک-اینڈ کے طور پر گریفائٹ کی لائبریری بھی استعمال کی جا سکتی ہے (تاکہ گریفائٹ فونٹس کی شیپنگ کی جا سکے)، البتہ میرا اندازہ ہے کہ فائر فوکس اور لبرے آفس گریفائٹ کی سپّورٹ کے لیے براہِ راست گریفائٹ ہی کی API استعمال کرتے ہیں اور حرف باز کو ذریعہ نہیں بناتے۔