فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

زیک

مسافر
7zip میں کیا مسئلہ ہے؟ یہ عموماً zip سے بہتر کمپریس کرتا ہے۔

وہ کیوں اور کیسے عزیزم؟؟؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر خاص و عام اس فونٹ کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر سکے تو zip ہی وہ فارمیٹ ہے جو ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔ باقی جتنا بہتر بھی کمپریس کریں انہیں کھولنا ایک عام یوزر کے بس کی بات نہیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر خاص و عام اس فونٹ کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر سکے تو zip ہی وہ فارمیٹ ہے جو ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔ باقی جتنا بہتر بھی کمپریس کریں انہیں کھولنا ایک عام یوزر کے بس کی بات نہیں۔
اب اتنا "عام یوزر"ہونا اتنا عام نہیں رہا صاحب :)
 
زیک

مسافر
کروم میں محفل کے اردو ایڈیٹر میں لکھتے ہوئے سپیس کے ساتھ عجیب معاملہ ہو رہا ہے۔ سپیس بار پریس کرنے سے کرسر آگے نہیں جاتا مگر اگلا لفظ شروع کرنے پر سپیس نظر آتی ہے۔ پوسٹ کرنے کے بعد الفاظ میں سپیس کہیں کم اور کہیں زیادہ نظر آ رہی ہے۔
 
آصف اثر

معطل
بھائی ہمارے توآج چھکے چھوٹ گیے۔ فوٹو شاپ میں ایک ایڈ پر کام کررہا تھا وہ بھی A4سائز! ۔ بہت خوش تھا کہ چلو اب جمیل 3 میں ایڈ کا نیا مزا ہوگا۔ لیکن یہ تو مجھے کوئی اژدھا لگ رہا تھا کہ 4th جینریشن کورi5سسٹم 8 جی بی ریم کے ساتھ اچھا خاصا پی سی جواب دے گیا۔ ٹیکسٹ باکس میں کام کرو تو ہر کلک دس سیکنڈ بعد!!!اور کرننگ ذرا سا چھیڑ دو تو سارے الفاظ ایک دوسرے پر چھڑ دوڑتے ہیں۔ ٹیکسٹ باکس ذرا سا بڑا چھوٹا کرو الفاظ کے ہاتھ پیر الگ ۔
ہم تو ہوئے اگلے ورژن تک توبہ گار۔ یہ تو شکر ہے اس وقت پیامی اور جمیل 2 موجود تھے ورنہ دن میں تارے نظر آگیے تھے۔:hypnotized1:
 
arifkarim

کروم میں کوئی پرانا بگ ہے جو اسپیس کیساتھ کرننگ فراہم نہیں کرتا۔ سعادت بھائی اس مسئلہ پر کام کر رہے ہیں۔
آپ فی الحال فائر فاکس پر چیک کر لیں۔
 
arifkarim

معطل
بھائی ہمارے توآج چھکے چھوٹ گیے۔ فوٹو شاپ میں ایک ایڈ پر کام کررہا تھا وہ بھی A4سائز! ۔ بہت خوش تھا کہ چلو اب جمیل 3 میں ایڈ کا نیا مزا ہوگا۔ لیکن یہ تو مجھے کوئی اژدھا لگ رہا تھا کہ 4th جینریشن کورi5سسٹم 8 جی بی ریم کے ساتھ اچھا خاصا پی سی جواب دے گیا۔ ٹیکسٹ باکس میں کام کرو تو ہر کلک دس سیکنڈ بعد!!!اور کرننگ ذرا سا چھیڑ دو تو سارے الفاظ ایک دوسرے پر چھڑ دوڑتے ہیں۔ ٹیکسٹ باکس ذرا سا بڑا چھوٹا کرو الفاظ کے ہاتھ پیر الگ ۔
ہم تو ہوئے اگلے ورژن تک توبہ گار۔ یہ تو شکر ہے اس وقت پیامی اور جمیل 2 موجود تھے ورنہ دن میں تارے نظر آگیے تھے۔:hypnotized1:
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اس فانٹ کو جلد از جلد ریلیز نہ کرنے پر گنتی کرنے والوں میں آپ بھی شامل تھے۔ ہُن آرام اے؟! :)
مذاق برطرف، یہ فانٹ متن پبلشنگ کیلئے ہے۔ گرافک ڈیزایننگ کیلئے اپنا محبوب انپیج استعمال کر سکتے ہیں۔ گرافک ڈیزایننگ پروگرام اسپیس کو ڈیفالٹ رکھتے ہیں جبکہ یہ فانٹ اسپینگ کو کرن کرتا ہے۔ اسلئے اسکام کیلئے موذوں نہیں۔
 
arifkarim

معطل
اور کرننگ ذرا سا چھیڑ دو تو سارے الفاظ ایک دوسرے پر چھڑ دوڑتے ہیں۔ ٹیکسٹ باکس ذرا سا بڑا چھوٹا کرو الفاظ کے ہاتھ پیر الگ
اور یہ کرننگ کو چھیڑنے کی سمجھ نہیں آئی؟ کیا آپ مینولی کرن کر رہے تھے؟ اگر مینولی ہی کرنا مقصود تھا تو آٹو کرننگ والا فانٹ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟!
 
arifkarim

معطل
یہ تو شکر ہے اس وقت پیامی اور جمیل 2 موجود تھے ورنہ دن میں تارے نظر آگیے تھے۔
پیامی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ورژن ۲ میں کوئی کرننگ موجود نہیں ہے۔ اسلیے یہ گرافکس ڈیزائنگ میں کی جانے والی مینول کرننگ کیلئے کارآمد ہے۔ کام کی نوعیت دیکھ کر فانٹ کا انتخاب کیا کریں۔
 
arifkarim

معطل
دوپہر سے رات تک کوئی نیا ایرر رپورٹ نہیں ہوا۔ اس لئے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ درج ذیل فائنل فانٹ فائلوں کو اصل پوسٹ میں اپڈیٹ کر دیں، اور ساتھ میں اس پوسٹ کا حوالہ بھی دے دیں۔ اگر پہلی پوسٹ کے ایڈیٹنگ اختیارات مل جائیں تو اچھا ہے تاکہ بعد میں ایڈمنز کو تکلیف دئے بغیر فانٹ لنک اپڈیٹ کیا جاتا رہا۔
جمیل نوری نستعلیق 3 (اصل)
سید ذیشان بھائی کیلئے:
جمیل نوری نستعلیق 3(100 پکسل اسپیس)
زیک بھائی کیلئے:
جمیل نوری نستعلیق 3(200 پکسل اسپیس)
جمیل نوری نستعلیق3(300 پکسل اسپیس)
ابن سعید محمد وارث
 
آصف اثر

معطل
یہ فانٹ متن پبلشنگ کیلئے ہے۔ گرافک ڈیزایننگ کیلئے اپنا محبوب انپیج استعمال کر سکتے ہیں۔
ان پیج استعمال کرنے سے مطلب ہے کہ پہلے ای پی ایس بناؤ پر اکسپورٹ کرو۔ پھر فوٹو شاپ میں پیسٹ ! اگر اتنا ہی جنجھٹ کرنا ہے تو پھر اردو فانٹ کا فائدہ کیا ہوا؟ ڈیزائننگ میں اگربراہِ راست ایڈیٹنگ نہ ہو پھر قابلِ تدوین اردو متن (یونی کوڈ ) سپورٹ ڈالنے کی کیا ضرورت رہی۔ بس انپیج سے ای پی ایس بنا کر پیسٹ کرو ۔ کام چلتا رہے گا۔

اور یہ کرننگ کو چھیڑنے کی سمجھ نہیں آئی؟ کیا آپ مینولی کرن کر رہے تھے؟ اگر مینولی ہی کرنا مقصود تھا تو آٹو کرننگ والا فانٹ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟!
چاہے آپ انپیج کرننگ ہی کیوں استعمال نہ کریں۔ مینولی کرننگ کی ضرورت پھر بھی ہوتی ہے۔

پیامی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ورژن ۲ میں کوئی کرننگ موجود نہیں ہے۔ اسلیے یہ گرافکس ڈیزائنگ میں کی جانے والی مینول کرننگ کیلئے کارآمد ہے۔ کام کی نوعیت دیکھ کر فانٹ کا انتخاب کیا کریں۔
پیامی نستعلیق میں کرننگ موجود ہے۔
 
متلاشی

محفلین
محمد امین صدیق بھائی میرے اس مراسلے میں موجود ناقص املا کی نشاندہی بھی اگر فرما دیتے تو مجھ جیسے طفلِ مکتب کا بھلا ہو جاتا[/QUOT
حیف اس حصہ گوشت پر غالب
جس کی قسمت میں تھا امین کی انگلی ہونا
تحریف کے شکار بالامرقوم شعر کا مقصود یہ ہے کہ جب یہی انگلیاں "مثبت ریٹنگ "کی موسلادھار بارش کرتی ہیں تواچھی لگتی ہونگی لیکن "منفی" کی صورت میں ہر جنبش انگشت گراں گزر رہی ہے ،جبکہ دوسری طرف اس ناچیز نے تہیہ کررکھا ہے کہ
'اردو محفل " سے 'منفی' مگر' تعمیری ' ریٹنگ یا تنقید کے وسیلے سے ہر ایک کی قبلہ درست کرنے کا.
 
بھائی، آپ کی منفی ریٹنگ پر کسی کو اعتراض نہ ہو اگر آپ ساتھ ہی اس کی وجہ بتا کر دوسرے کی اصلاح کی کوشش بھی کر لیں۔ :)
اور اگر غلطی اپنی ہو تو اس کا بھی احساس کر لیں۔
ریٹنگ بے شک منفی ہو، سوچ نہیں ہونی چاہئے۔ :)
اگر کسی نے پوچھا ہے تو اپنی اصلاح کی غرض سے ہی پوچھا ہے، نہ کہ آپ پر اعتراض کیا ہے۔
 
Top