تعارف حمیرا عدنان کا تعارف

عبد الرحمن

لائبریرین
میرے خیال میں یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں ہے.... اچھا چلیں آپ ہی بتائیں کیا کہا جائے....
انھوں نے تو بٹیا کہ کر اپنا پیار دیکھا دیا
چلے چوہدری صاحب اب آپ کی باری ہے آپ کو انکل کہلانے کا شوق ہے تو بٹیا دیں میں انکل کہنے کے لیے تیار ہوں
چوہدری صاحب یعنی کرکٹ میں اپنی باری کا انتظار کر لیتے تھے باقی سب معاملات میں زور زبردستی کے ساتھ اپنی باری لیتے تھے اور ہیں
ویسے آپس کی بات ہے۔ چوہدری صاحب بہت ملنسار اور دوستانہ شخصیت کے مالک ہیں۔ خاص طور پر نئے آنے والے دوستوں کا تو بہت خیال رکھتے ہیں کہ ان کو رہنمائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ طبیعت میں مزاح نمایاں ہیں۔ جس کے باعث وقتا فوقتا ہمیں ہنسانے کا سامان مہیا کرتے رہتے ہیں۔
 
جی انکل جی میں چوہدری صاحب کی کسی بات کا برا نہیں مانا.. بلکہ ان کے ساتھ پر مزاح انداز میں بات چیت ہو رہی ہے
 
راحیل کی الف کھا کر آپ نے اپنے لاہوری ہونے کا کافی و شافی ثبوت فراہم کر دیا۔
انتہائی معذرت کے ساتھ راحیل فاروق جی امید کرتی ہوں ابھی ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو اگنور کیا جائے گا لمبے عرصے کے بعد اردو لکھنے لگی ہوں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے پڑ رہا ہے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
آخری تدوین:
انتہائی معذرت کے ساتھ راحیل فاروق جی امید کرتی ہوں ابھی ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو اگنور کیا جائے گا لمبے عرصے کے بعد اردو لکھنے لگی ہوں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے پڑ رہا ہے
مذاق کر رہا تھا، بی بی۔ آپ تسلی سے شوق فرمائیے۔ :) اردو محفل ہے ہی غلط اردو لکھنے کے لیے۔ اچھی والی اردو تو لوگ ٹوئٹر وغیرہ پہ لکھتے ہیں!
 
تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام بلال جی شکریہ خوش آمدید کہنے کا.
بلال جی مجھے کوئی اعتراض تو نہیں کہ ماسوائے اسکے کہ محفل اردو کی لگی ہو تو کوئی اندر پردیسن چھوری یعنی(انگریجی) کا ذکر شروع لیے امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے
اجی فکر ناٹ جی۔ کاہے کو فکر کرنی۔ اردو محفل میں انگریجی کا حصہ بھی ہے۔ بے شک سب سے نچلے درجے میں ہے لیکن ہے تو سہی :sneaky:

خیر میں کن باتوں میں پڑ گیا برسرِاردو محفل اور محفلین آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
ذرا انگریزی سٹائل میں بھی۔ :)

welcome.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوش عام دید۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ ایک ایم اے انگلش نے پہلے ہی مشکل اردو بول بول کر ہمارا سانس لینا دوبھر کر رکھا ہے۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ تجمل حسین جی
 
خوش عام دید۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ ایک ایم اے انگلش نے پہلے ہی مشکل اردو بول بول کر ہمارا سانس لینا دوبھر کر رکھا ہے۔۔۔
شکریہ نیرنگ خیال جی
میری طرف سے بےفکر ہو جائیں مجھے مشکل اردو مشکل سے ہی سمجھ آتی ہے
 
Top