بہت خوب، لگتا ہے کہ اسی لیے اقبال نے بتخانے میں مرنے والے برہمن کو کعبے میں گاڑنے کا کہا ہے۔در حیرتَم کہ دشمنیِ کفر و دیں ز چیست؟
از یک چراغ کعبہ و بتخانہ روشن است
میں حیران و پریشان ہوں کہ یہ کفر و دین کی دشمنی کس وجہ سے اور کیونکر ہے کہ کعبہ اور بتخانہ تو ایک ہی (ازلی) چراغ (کے نور) سے روشن ہیں۔
(ابوالمعانی مرزا عبدالقادر بیدل)