آپ کی محفل میں ہم سے بے خیالوں کا سلام
کچھ ہمیں سم۔۔جھائیے بتلائیے گا بھی ضرور
لگتا ہے کسی نے خوش آمدید کا دھاگہ نہیں شروع کیا ۔ او بھئی کوئی کر دو یار۔۔۔پلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ز۔۔۔۔!
اچھا ۔۔۔؟
چلو جب تک یہیں سہی
محفل میں خوش آمدید
محترمہ ناہید صاحبہ یہ آپ کا ظرف ہے کہ آپ نے نہ صرف اس بحث میں حصہ لیا بلکہ اس سے اتفاق بھی کیا۔ رہی آپ کی شاعری تو اس کے بارے میں پہلے ہی رائے دے چکا ہوں۔ آپ کی شاعری میں جو تخلیقی جوہر موجود ہے وہ نئی نسل کی شاعرات میں کم نظر آتا ہے۔اس بحث سے مزید خوشی حاصل ہوئی کہ آپ کو شعری مًحاسن اور علم عروض پر کافی دسترس حاصل ہے جس سے آج کی شاعرات تقریبا نابلد ہیں۔ امید ہے آپ مزید کلام سے نوازتی رہیں گی۔ میں واقعی آپ کی شاعری کو پسند کرتا ہوں اور میں نے آپ کی کتاب خرید کر پڑھی تھی۔ یہ بحث تو صرف سیکھنے کیلیے تھی امید ہے آپ نے اس کا برا نہیں منایا ہو گا۔اعجاز صاحب، مطمئن تو میں بھی نہیںہوں کیونکہ میں شاعری بے وزن یا غلط وزن میں نہ تو کرتی ہوں اور نہ ہی اسے پسند کرتی ہوں، ہاں انجانے میںہوئی غلطی کا ازالہ ہو سکتا ہے جوکہ اس سلسلے میںہُوا ہے۔ میں کچھ سینئرز سے اس بارے میں پوچھتی ہوں اگر تو رعایت مل گئی تو ٹھیک ورنہ مجھے مصرعہ بدلنا ہو گا۔
آصف جی، میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔ دوسرا شعر اس لیے لکھا تھا کہ اگر راستہ فاعلن کے وزن پر ہو سکتا ہے تو شاید دائرہ کے رہ کی بھی کوئی شکل نکل آئے۔
شکریہ
ناہید
محترمہ ناہید صاحبہ یہ آپ کا ظرف ہے کہ آپ نے نہ صرف اس بحث میں حصہ لیا بلکہ اس سے اتفاق بھی کیا۔ رہی آپ کی شاعری تو اس کے بارے میں پہلے ہی رائے دے چکا ہوں۔ آپ کی شاعری میں جو تخلیقی جوہر موجود ہے وہ نئی نسل کی شاعرات میں کم نظر آتا ہے۔اس بحث سے مزید خوشی حاصل ہوئی کہ آپ کو شعری مًحاسن اور علم عروض پر کافی دسترس حاصل ہے جس سے آج کی شاعرات تقریبا نابلد ہیں۔ امید ہے آپ مزید کلام سے نوازتی رہیں گی۔ میں واقعی آپ کی شاعری کو پسند کرتا ہوں اور میں نے آپ کی کتاب خرید کر پڑھی تھی۔ یہ بحث تو صرف سیکھنے کیلیے تھی امید ہے آپ نے اس کا برا نہیں منایا ہو گا۔
یہ تو آپ کا بڑا پن ہے ورنہ یہ کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک نکتہ تھا جس کی وضاحت کیلیے بحث شروع ہو گئی۔ اور میرے خیال میں عروض پر مکمل دسترس نہ بھی ہو لیکن اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ شاعر کو پتہ چل جائے کہ مصرعہ وزن میں ہے یا نہیں۔ اور آپ کو تو ماشاءاللہ عروض پر کافی دسترس حاصل ہے۔اور شعریت تو آپ کےہاں کمال درجہ تک موجود ہے- امید ہے مزید اچھے کلام سے نوازیں گی۔شکریہآصف جی، شکر گزار ہوں کہ آُپ کو میری شاعری پسند آئی اور یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ آُپ کی نظر سے میری کتاب بھی گزر چکی ہے۔ یہ آُپ کا حسنَ نظر ہے کہ آُپ کو میری شاعری مختلف لگی۔ رہی عروض کی بات تو میںسمجھتی ہوں کوئی بھی کام اس کی ٹیکنیکیلیٹی سے واقف ہوئے بغیر مکمل طور پر ادا نہیںہو پاتا ہے۔ میں عروض میںماہر نہیںہوں، ہاں مگر اتنی سوچھ بوجھ ہے کہ گزارا ہو جاتا ہے مجھے یہ بات پسند نہیںہے کہ شاعری کے ضوابط سے انحراف کرتے ہوئے اپنی مرضی سے بحور دریافت کرتی پھروں اور پھر اپنی غلطی کو ماننے کی بجائے اُس پر ڈٹی رہوں۔
شکریہ
ناہید