ریاست سوات کے حکم نامے

جیہ

لائبریرین
آج کل فیس بک پر ریاست سوات کے حکم نامے پوسٹ ہو رہے ہیں۔ میں نے چند حکم نامے جمع کئے ہیں ۔ جو یہاں پیش خدمت ہیں۔


ریاست سوات کا سرکاری نام

001.jpg


سوات کا جھنڈا
002.jpg


القاب

کسی افسر کو قبلہ و کعبہ لکھنا منع ہے صرف جناب اور صاحب لکھیں
003-1.jpg


حکم 23

یہ میرا حکم ہے

جو کوئی فاتحہ کے لئے جائے تو میت کے گھر سے کھانا نہ کھائے اور 100 روپے جرمانہ کھانے والا اور کھلانے والا ادا کرے گا

013.jpg


ایک نکاح نامہ
009.jpg


حکم 32

غلط املا

012.jpg


ناک کاٹنے کی سزا
008.jpg


010.jpg


قتل خطا کی سزا
007.jpg


زنا کی سزا
اگر زنا ثابت ہو جائے اور کسی وجہ سے موت کی سزا معطل ہو تو کم از کم جرمانہ 400 روپیہ ہوگا،

بدنیتی سے کسی پر دست درازی کا جرم کم از کم 100 روپے

عشر چھپانے کا جرم 50 روپے

ختنے کے رسم کے وقت صرف 20 خواتین اور 15 مردوں کی دعوت کی جا سکتی ہے ۔ اس سے زیادہ پر 100 روپے جرمانہ ہو گا

ختنے کی خوشی میں عورتیں گھر میں خوشی مناسکتی ہیں مگر طوائف نچوانے پر 200 روپے جرمانہ ہوگا

شادی پر فائرنگ کا جرمانہ 50 روپے

004.jpg



تیسری شادی

تیسری شادی کی وجہ والئی سوات کو بتانی ہوگی ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ شادی نہیں ہو سکتی :)
011.jpg


قصاص

006.jpg


005.jpg
 

جیہ

لائبریرین
nasw.jpg


یہ میرا حکم ہے

کوئی دکاندار نابالغ لڑکے کو نسوار، سگریٹ یا چلم (کا تمباکو) فروخت نہیں کرے گا ورنہ 200 روپے جرمانہ ہوگا

مزید اگر کسی شخص نے نابالغ لڑکے کو نسوار یا سگریٹ یا چلم پیتے ہوئے دیکھ لیا تو وہ شخص اس لڑکے ایک آدھ تھپڑ مار سکتا ہے (اس کی پرسش نہ ہوگی)
 

جیہ

لائبریرین
نا بالغ لڑکی کا نکاح

nikah.jpg


اگر کسی ملا نے نابالغ لڑکی کا نکاح پڑھایا تو اسے 200 روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید ہوگی

اگر کسی افسر نے نابالغ لڑکی کے نکاح نامے پر دستخط کئے تو اسے ڈس مس کیا جائے گا
 

جیہ

لائبریرین
mazdoor.jpg


حکم


جو لوگ سوات سے باہر مزدوری کے لئے جاتے ہیں تو مجبوری سے جاتے ہیں۔ لہذا

اگر کوئی خان یا ملک یا امیر آدمی اس کے مہمان بن کے جائے اور اس سے پیسے خرچ کروائے

یا اس سے قرض یا چندہ مانگے

تو اس کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا
 

نایاب

لائبریرین
کیا کھرے قوانین ہیں ۔
بہت خوب آگہی سے بھرپور تصاویر
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم جیہ بہنا
۔۔۔۔۔۔۔۔
مسماۃ قیمت ناکہ کا 1937 میں مہر مبلغ چھ صد روپیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کا قریب چھ لاکھ ہوگا ۔۔۔۔؟
 

جیہ

لائبریرین
جی درست فرمایا

اس کا نام تو قیمت ناکہ ہے جس کا مطلب ہے "قیمتی" تو مہر بھی زیادہ ہو گا نا :)
 

جیہ

لائبریرین
یاد دہانی

ریاست سوات کا قانون شریعت ، سوات کے رسم و رواج اور حکمران سوات کے شخصی حکموں کا ملغوبہ تھا۔ مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پر عمل ہوتا تھا اور فوری عمل ہوتا۔ قتل کا بقدمہ زیادہ سے زیادہ 15 دن چلتا
 

جیہ

لائبریرین
دوسری یاد دہانی

ریاست سوات کی آمدنی کے ذرائع ، عشر ، چونگی اور مذکورہ جرمانے ہوتے۔ عوام پر پر سوائے چونگی کے کوئی دوسرا ٹیکس نہیں تھا
 

جیہ

لائبریرین
بیوی سے ناک کاٹنے سے کیا مراد ہے؟
کاتب نےاردو غلط لکھی ہے ، مطلب ہے بیوی کا ناک کٹنا
میں کافی عرصہ سے ان حکم ناموں کو جمع کر رہا ہوں۔ شیئر کرنے کا شکریہ ۔۔
آپ بھی یہاں شیئر کریں نا
کیا آجکل بھی ایسے حکمنامے ہیں اور ان پر عمل ہوتا ہے؟
اب کیا عمل ہوگا اب تو ریاست نہ رہی پاکستان کی عمل داری ہے

جب سوات پاکستان میں مدغم ہوا تو نئے قانین پر ایک دل جلے شاعر نے ایک نظم لکھی ہے کس ایک شعر یاد ہے ۔ عرض ہے

د کلہ نہ چی سوات کا پاکستان راغلے دے
د خیر پہ طمع ناست یو لوئے زیان راغلے دے

ترجمہ

جب سے سوات میں پاکستان در آیا ہے
ہم خیر کے امید لگائے ہیں (در حقیقت) بہت بڑا نقصان ہوا ہے
 

آصف اثر

معطل
کیا آجکل بھی ایسے حکمنامے ہیں اور ان پر عمل ہوتا ہے؟
آج کل "پاک فوج" کے ناکے ہیں اور کچھ "اور" بھی۔ ملاحظہ ہو:

سوات قومی جرگے کے رکن زاہد خان کہتے ہیں کہ ’یہ چوکیاں اب صرف مالاکنڈ کی سرحد پر ہوں گی، شہر میں نہیں۔ امن کمیٹوں سے بھی زبردستی گشت کروایا جاتا ہے جس سے لوگوں کی نجی زندگیاں متاثر ہو رہی ہے۔ گاؤں اور آبادیوں میں فوج کی موجودگی ناپسندیدہ عمل ہے۔ لوگ فوج سے محبت کرتے ہیں لیکن چند لوگوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں، تعلقات بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لہٰذا فوج کو کیمپوں تک محدود ہونا چاہیے۔‘
بی بی سی۔
 

جمال الدین

محفلین
یہ حکم نامے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔آج بھی ہمارے بزرگ ریاست ِسوات کی عظمت خصوصاََ تعلیم، صحت اور ذرائع آمد و رفت کےلئے والئ سوات کی خدمات فخر سے بیان کرتےہیں۔
 
Top