ریل گاڑی

محمداحمد

لائبریرین
03.jpg

ویسے نوبت تو یہی آگئی ہے کہ ہماری ٹرینوں کو بھی اُلٹا لٹک کے خودکشی کر لینی چاہیے۔
 
شمشاد صاحب پاکستان کی "ٹرین" کیا انسان بھی زمین پر چلنے سے رہے ہیں۔ سب ہوائوں میں ہی اڑ رہے ہیں بلکہ ہوائوں میں رینگ رہے ہیں ٹھیک اسی رفتار سے جو "حلزون" کی ہوتی ہے۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جناب اگر آپ گوگل کھولنے کی زحمت بلکہ مرحمت فرمائیں تو اس طرح منہ کھول اور آنکھیں پھاڑ ہم سے یہ سوال نہ پوچھیں گے۔

گوگل تو ہے ہی لیکن حضرتِ مہدی نقوی حجازؔ صاحبِ ترکیب کے ہوتے ہوئے ادھر اُدھر دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
جناب بہ شرطہا و شروطہا کہ وہ صاحب باکمال ہوں۔۔۔ ۔

باکمال لوگ اکثر منکسر المزاج ہوتے ہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا۔

بقول شخصے

جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ

خوش رہیے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے نوبت تو یہی آگئی ہے کہ ہماری ٹرینوں کو بھی اُلٹا لٹک کے خودکشی کر لینی چاہیے۔

ٹرینیں اُلٹا لٹک کر کیوں خودکشی کریں، جنہوں نے ہماری ٹرینوں کو اس حال پر پہنچایا ہے، ان کو کیوں نہ اُلٹا لٹکایا جائے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
کاش میرے بس میں ہوتا تو میں اپنے ملک میں ٹرین برباد کرنے والے گروہ کے ایک ایک فرد کو الٹا لٹکا کراتنے کوڑے مارتا، اتنے کوڑے مارتا کہ جب تک ان کی جان نہ نکل جاتی، بس نہ کرتا۔۔۔۔۔۔! مجھے بچپن سے ہی ٹرین اچھی لگتی ہے اور ایک طرح سے میرے بچپن کا بہت سا حصہ ٹرینوں کے درمیان ہی گزرا ہے، میرے ابو ریلوے میں تھے اور ہمارا ریلوے کا گھر، ریلوے شیڈ، ورکشاپ کے پاس ہی تھا، سو کھیلنا کودنا بھی ریلوے کے میدانوں میں اور آنکھ مچولی بھی، صبح لاھوریا حویلیاں جانے والی تیار ٹرین کے ڈبوں میں ہی کھیلی جاتی تھی، اس لحاظ سے آنا جانا بھی ٹرین کے زریعے ہی تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب گاوں جانا ہوتا تو صبح صبح اٹھ کرآگے آگے ہو کرٹرین میں کھڑکی والی سیٹ حاصل کرنے کا کیا ولولہ ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔! کھڑکی نہ ملے تو آدھا سفر آنکھ بچا کر دروازے میں کھڑے ہو کر گزرتا تھا، اور جب ٹرین کسی پھاٹک سے گزرتی تھی تو ایک عجیب سا احساس تفاخر ہوتا تھا:-P اب ریلوے کی موجودہ صورت حال دیکھ کر دل بہت پریشان ہوتا ہے، شوق سفر تو اب بھی باقی ہے مگرکئی برے تجربات نے ہمیں ٹرین سے دور کر دیا ہے۔ ایسے عالم میں ملک ملک کی ریل سروس دیکھ کر ریل کے سفر کے مزے لوٹنے کا دل کرتا ہے، مگر ہم پتا نہیں کب ٹرین کا سفر کرنے ان ممالک میں جا سکیں گے:grin:
شمشاد بھائی اتنے مزے کی ٹرین کی سیر کرا کے دل خوش کر دیا آپ نے، مجھے تو ٹرین کے شیشے کی فرش میں سے نیچے بھاگتے ندی نالے اور گاڑیاں ابھی سے یاد آ رہی ہیں (فینٹیسی):biggrin:
 

S. H. Naqvi

محفلین
پسلی زیادہ سے زیادہ بائیک کی ہے اور بھائی موٹر سائیکل پر جانے سے تو رہا ہاں آپ جیسے کسی نیک دل اور سخی بھائی نے سپانسر کر دیا تو میں حاضر ہوں، بدلے میں میں سفرنامہ لکھ کر آپ کےنام سے شائع کروادوں گا، بس ایک چھوٹا سے منی ورلڈ ٹور۔۔۔۔۔:grin:
 
Top