رانا
محفلین
بالکل کئے جاسکتے ہیں۔ بشرطیکہ اسکا کوئی ایک فارمولا ڈیفائن کیا جاسکے۔ مثلا اگر ہم کوئی ایسا فارمولا بناسکیں کہ جس میں فونٹ کا سائز دیں اور وہ جواب میں ہمیں اس سائز کے مطابق کرننگ ویلیو کیلکولیٹ کرکے دے سکے تو یہ کچھ بھی مشکل نہیں۔ ڈیٹا بیس میں کرننگ ویلیو کے ساتھ فونٹ کا وہ سائز بھی ڈالنا پڑے گا جس کے لئے وہ کرننگ ویلیو معیاری کام کرے گی۔ پلگ ان نے بس یہ کرنا ہوگا کہ ڈیٹا بیس سے کسی پئیر کی کرننگ ویلیو بمع فونٹ سائز لے کر اسکو اپلائی کرنے سے پہلے ان ترسیموں کے فونٹ سائز کو چیک کرلے جن پر اپلائی کرنا ہے اور پھر اسکے مطابق کرننگ ویلیو کو ری کیلکولیٹ کرکے نئی حاصل شدہ ویلیو اپلائی کردے۔ اگر ہم کوئی ایسا معیاری فارمولا نہ بھی بناسکیں جو ہر فونٹ سائز کے مطابق مطلوبہ کرننگ ویلیو دے سکے تو ہم یہ انفارمیشن ڈیٹا بیس میں ہی ڈال سکتے ہیں کہ کس فونٹ سائز پر کیا کرننگ ویلیو ہونی چاہئے۔ کام کچھ بڑھ جائے گا کہ مثلا فونٹ سائز پانچ سے لے کر فونٹ سائز سو تک بھی رکھیں تو ان سب کے لئے پہلے سے کرننگ ویلیو کیلکولیٹ کرکے ڈیٹا بیس میں ڈیفائن کرنا۔ یوں سمجھ لیں کہ ہر پئیر کے سامنے ایک کرننگ ویلیو کی بجائے سو کے قریب کرننگ ویلیوز ڈیفائن کرنی پڑیں گی۔زبردست! تو کیا مختلف پوائنٹ سائز کے متن کے حساب سے اسکے قوائد سیٹ کئے جا سکتے ہیں؟ جیسا کہ بالفرض 100 پوائنٹ سائز کے متن کے مطابق کرننگ ویلیوز ڈیٹا بیس میں ڈال دی جائیں اور جب کہیں اس سے کم یا زیادہ پوائنٹ سائز کا متن آئے تو پلگ ان خود کار طور پر انکی نسبت نکال کرننگ ویلیو ایڈجسٹ کر دے؟ کیونکہ مختلف سائز کے متن پر یکساں کرننگ ویلیوز اپلائی کرنا بھی درست نہیں ہوگا
لیکن یہ سارا کام تو بعد کی بات ہے، اصل چیز تو یہ چیک کرنا ہے کہ ورڈ کے متن میں کہیں بھی موجود دو ترسیموں کے پئیرز کے درمیان اپنی مرضی سے فاصلہ اس طرح سیٹ کیا جاسکے کہ وہ باقی کے متن میں موجود ترسیموں کی کرننگ کو متاثر نہ کرے۔ اگر تو ورڈ میں ایسا ممکن ہو تو پھر اس لائن پر کام کو شروع کیا جاسکتا ہے۔ اور جہاں تک میرا خیال ہے ایسا شائد ممکن ہو لیکن چیک کئے بغیر کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے فونٹس بنانے کی تکنیک اور پھر انکے رینڈرنگ کی تکنیک کے بارے میں کچھ بھی نہیں علم نہیں۔ اس لئے میں اس بات کو اپنی سمجھ کے مطابق ہی لے کر گفتگو کررہا ہوں۔