تعارف سلام

شکریہ
ویسے اپ پہلے بھی دے چکے ہیں۔ ایک بار پھر شکریہ۔
میری فیلڈ کا ایک تعلق انڈسٹری سے ہے۔ اگر انڈسٹری ترقی پر ہے تو پھر مستقبل بہت روشن ہے۔ ویسے مجھے خود پروفیسرشپ بہت پسند ہے۔
اللہ کرے کہ کچھ پروجیکٹز جو ذھن میں‌ہیں‌کلک کرجائیں اور پاکستان میں‌اچھی یونی ورسٹی میں‌جگہ مل جائے تو پھر ریسرچ شروع کروں گا انشاللہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمت بھائی ، مبارک باد!

کچھ تفصیل سے بتائیں کیا کیا کچھ کیا ہے ؟ اور پاکستان جانے کا خیال کس وجہ سے ہے ؟
 
خیرمبارک
اور بہت شکریہ
جی میں نے ایم ایس سی کراچی یونی ورسٹی سے کیا ہے مضموں‌کیمسٹری ہے
اور ایم ایس کوریا کے مشھور انسٹیٹوٹ سے کیا ہے اور مضمون ماحولیاتی سائنس اور انجینرنگ ہے
اور پی ایچ ڈی بھی کوریا کے ایک اور مشھور انسٹیٹوٹ سے کیا ہے جو سئول میں‌واقع ہے اور مضمون ماحولیاتی انجنیرنگ ہے
یہ انسٹیٹوٹز ایشیا کے ٹاپ رینک انسٹیٹوٹ میں‌شمار کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ کئی سال پاکستان میں ماحولیاتی مشاورت کا کام بھی کیا ہے۔
پاکستان میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت ہے اس لیے میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان میں دوبارہ کام کرسکوں جو اب تک تشنہ ہے۔ دعا کریں کہ اس کی تکمیل ہو۔
ویسے بھی میری دلی خواہش کہ ہے کہ سخی حسن کی قبرستان میں‌میری تدفین ہو۔
 
Top