ضرب الامثال

محمد وارث

لائبریرین
سگ باش برادرِ خورد نہ باش
ترجمہ: کتے بن جاؤ لیکن چھوٹے بھائی نہ بنو


صحیح 'مباش' ہے۔

اس کے متعلق ایک واقعہ یاد آ گیا کہ ایک شاعر کے ہاں ایک دوسرے شاعر مہمان ہوئے۔ میزبان شاعر نے انکی خوب خاطر مدارات کی لیکن سارا کام اپنے چھوٹے بھائی سے کروایا۔ چھوٹے بھائی کو مشقت اٹھاتے دیکھ کر مہمان شاعر نے کہا۔ جناب یہ تو وہی بات ہو گئی کہ 'سگ باش برادرِ خورد مباش'۔

چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کی طرف دیکھا اور مسکرا کر مہمان شاعر سے کہنے لگا، حضور اب اسے یوں کہتے ہیں۔ "سگ باش برادرِ سگ مباش" (کتا بن جا لیکن کتے کا بھائی نہ بن)۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب سخنور ۔۔ میں نے محفل پر کہیں ایسا تھریڈ دیکھا تھا ۔۔ شعر جو ضرب المثل بنے کے نام سے ۔۔ جہاں ایسے شعر پوسٹ کیے ہوئے تھے ۔۔

جی ہاں سارہ خان میں‌نے بھی وہ دھاگا دیکھا ہے لیکن ان میں‌ جو اشعار ہیں وہ کسی طرح بھی ضرب المثل نہیں کہے جا سکتے - ضرب المثل شعر وہی ہوتے ہیں جو زبان زدِ عام ہو جائیں - ہر شخص انہیں‌ دہراتا نظر آئے - ایک مخصوص حلقے میں اگر کوئی شعر زیادہ مستعمل ہو تو وہ ضرب المثل نہیں‌ ہوتا-
 

فرخ منظور

لائبریرین
آنکھیں دکھانا

گلِ نرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا
جو آنکھیں ہی دکھانا تھیں، تو خود آکر دکھا جاتے
 

فاتح

لائبریرین
آنکھ لڑنا
نگاہ لڑنا - نظر بازی ہونا
آتا کیوں آفت میں دل، تجھ سے اگر لڑتی نہ آنکھ
دل پہ ہے ڈالی ہوٕی ساری مصیبت آنکھ کی
(ظفر)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں


یہ ایک شعر ہے جو ایک محاورہ بن گیا ہے شعر کچھ اس طرح ہے
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
 
Top