فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

ن

نامعلوم اول

مہمان
پر مال تو لاہور میں ہے۔۔۔ :p اپر اور لوئر مال۔۔۔ دونوں :cowboy:

بات اک چھوٹی سی کی تھی جو بنی ایک وبال​
کس لیے پیچھے مرے پڑ گیا نیرنگ خیال
بات آسان ہے گر آپ سمجھنا چاہیں​
ایک ہی شے ہے اسے فیس کہیں یا پھر مال​
یائے معروف کو مجہول بنانے والو​
مجھ کو اچھی طرح معلوم تمہارا ہے حال​
ترجمہ مفت کیا، اس کا صلہ یہ پایا​
پڑ گیا نیکی کے بدلے یہ گلے میں جنجال​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بات چھوٹی ہی نہ تھی اسی لیے بنی جنجال​
آپ کو تو بار بار سمجھا رہا یہ نیرنگ خیال​
آساں ہے تو معنی پر کیوں گزرا گماں مجھے​
اردو میں کس نے کہا کرو انگلش کا استعمال​
اب جو یہ یائے وائے آپ نے لگا دی ہے​
مجھ کو چپ کرانے کو اچھا نہیں یہ خیال​
ترجمہ پر تو داد کی صورت صلہ دے دیا​
مال کے تذکرے پر نکلا اب کے یہ ابال​
استادی کا ہے زعم توسکھاؤ ہم کو یونہی کامل
کرو نہ ہم سے کچھ یہ تکرار مال شال​
 
محمداحمد

لائبریرین
تصرف: ویسے اگر کوئی فیس کی مدد سے سیکھنا چاہے تو ہم بھی دلچسپی ظاہر کریں۔

ذوالقرنین بھیا

دنیا چاہتی ہی نہیں کہ ہم فارسی سیکھیں۔ :) کوئی بات نہیں، ہم تو ویسے بھی پڑھنے لکھنے کے معاملے بڑی مشکل سے سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اب تو اونگھتے کو ٹہلتے کا بہانہ والی بات ہو گئی ہے۔ :) خود ہی بُھگتیں گے کاشف عمران بھائی۔ :p جب ہر فارسی کلام کا ترجمہ کرکے دینا پڑے گا تب پتہ چلے گا۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
بات چھوٹی ہی نہ تھی اسی لیے بنی جنجال​
آپ کو تو بار بار سمجھا رہا یہ نیرنگ خیال​
آساں ہے تو معنی پر کیوں گزرا گماں مجھے​
اردو میں کس نے کہا کرو انگلش کا استعمال​
اب جو یہ یائے وائے آپ نے لگا دی ہے​
مجھ کو چپ کرانے کو اچھا نہیں یہ خیال​
ترجمہ پر تو داد کی صورت صلہ دے دیا​
مال کے تذکرے پر نکلا اب کے یہ ابال​
استادی کا ہے زعم توسکھاؤ ہم کو یونہی کامل
کرو نہ ہم سے کچھ یہ تکرار مال شال​

ماشاءاللہ۔۔۔۔!

واہ واہ کاشف عمران بھائی ۔۔۔۔! یہ بات تو ماننے کی ہے۔ آپ سے تو جو بھی بات کرے شاعری کرنے لگتا ہے۔ :)

بہت اعلیٰ نین بھائی۔۔۔۔! :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین بھیا

دنیا چاہتی ہی نہیں کہ ہم فارسی سیکھیں۔ :) کوئی بات نہیں، ہم تو ویسے بھی پڑھنے لکھنے کے معاملے بڑی مشکل سے سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اب تو اونگھتے کو ٹہلتے کا بہانہ والی بات ہو گئی ہے۔ :) خود ہی بُھگتیں گے کاشف عمران بھائی۔ :p جب ہر فارسی کلام کا ترجمہ کرکے دینا پڑے گا تب پتہ چلے گا۔ :D
کاشف بھائی سے ابھی بالمشافہ مراسلوں کا اتفاق نہیں ہوا۔۔ اس لیے یہ ہماری نااہلی سے واقف نہیں۔۔ ان کو لاعلمی کا فائدہ بہرحال دیا جائے گا۔۔ :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
بات چھوٹی ہی نہ تھی اسی لیے بنی جنجال​
آپ کو تو بار بار سمجھا رہا یہ نیرنگ خیال​
آساں ہے تو معنی پر کیوں گزرا گماں مجھے​
اردو میں کس نے کہا کرو انگلش کا استعمال​
اب جو یہ یائے وائے آپ نے لگا دی ہے​
مجھ کو چپ کرانے کو اچھا نہیں یہ خیال​
ترجمہ پر تو داد کی صورت صلہ دے دیا​
مال کے تذکرے پر نکلا اب کے یہ ابال​
استادی کا ہے زعم توسکھاؤ ہم کو یونہی کامل
کرو نہ ہم سے کچھ یہ تکرار مال شال​
زبردست نین بھائی :)
 
اتنا آساں نہیں شاگردی میں میری آنا​
یہی اچھا ہے کہ تم بھول ہی جاؤ یہ خیال​
پہلے اوزان کو کچھ اپنے کرو سیدھا تم​
بحر میں رہ کے کرو بات تو یہ ہو گا کمال​
بسکہ اردو ہی اسے جانتے ہیں لوگ سبھی​
"فیس" کا لفظ کیا میں نے جو تھا استعمال​
اک غزل "لامیہ" میں نے جوکہی تھی ، اس کے​
سربسر وزن میں سب شعر تھے بالاستدلال​
پر غزل تم نے جو لکھی، وہ غزل ہے کہ مذاق؟​
خارج البحر ہے، سیدھی نہیں کچھ اس کی چال​
اس پہ الٹا یہ ستم، میرے مقابل آ کر​
سامنے رکھ دی غزل اپنی، کیا کچھ نہ خیال​
اتنا آساں نہیں استادوں سے ٹکر لینا​
تمہیں معلوم نہیں حضرتِ کامل ؔ کے کمال؟؟​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ماشاءاللہ۔۔۔ ۔!
واہ واہ کاشف عمران بھائی ۔۔۔ ۔! یہ بات تو ماننے کی ہے۔ آپ سے تو جو بھی بات کرے شاعری کرنے لگتا ہے۔ :)
بہت اعلیٰ نین بھائی۔۔۔ ۔! :D

یہ تیسرا "شکار" ہے پچھلے دو تین ہفتوں میں۔ اس رفتار سے ایک دو برس میں پاکستان کو سو، دوسو فرحت عباس، وصی شاہ وغیرہ وغیرہ اور مل سکتے ہیں!!!
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تیسرا "شکار" ہے پچھلے دو تین ہفتوں میں۔ اس رفتار سے ایک دو برس میں پاکستان کو سو، دوسو فرحت عباس، وصی شاہ وغیرہ وغیرہ اور مل سکتے ہیں!!!
یہ مہربانی نہ کیجیے گا۔ پہلے ہی ایک فرحت عباس شاہ اور ایک وصی شاہ ہضم نہیں ہو رہے :rollingonthefloor:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یہ مہربانی نہ کیجیے گا۔ پہلے ہی ایک فرحت عباس شاہ اور ایک وصی شاہ ہضم نہیں ہو رہے :rollingonthefloor:
جتنی محنت ہو رہی ہے، اس میں یہ بھی غنیمت ہے۔ اب اس میں میر اور غالب تو پیدا ہونے سے رہے۔ اگر فرحت عباس شاہ اور وصی شاہ پسند نہیں تو کامل ؔ پر گزارہ کریں۔ اس سے زیادہ تو اور کچھ نہیں، اس فقیر کی پٹاری میں!!
 
یہ کامل صاحب کون ہیں جو آپ کی پٹاری میں سانپ کی طرح بند ہیں؟
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یہ مہربانی نہ کیجیے گا۔ پہلے ہی ایک فرحت عباس شاہ اور ایک وصی شاہ ہضم نہیں ہو رہے :rollingonthefloor:
جتنی محنت ہو رہی ہے، اس میں یہ بھی غنیمت ہے۔ اب اس میں میر اور غالب تو پیدا ہونے سے رہے۔ اگر فرحت عباس شاہ اور وصی شاہ پسند نہیں تو کامل ؔ پر گزارہ کریں۔ اس سے زیادہ تو اور کچھ نہیں، اس فقیر کی پٹاری میں!!

مزید یہ کہ اس کی کافی وجوہات میں نے اوپر اپنے منظوم جواب الجواب میں بیان کر ہی دی ہیں۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
غالب کا تو مجھے علم ہے۔ دوسری شخصیت کے بارے آپ بتا ہی دیں :(

دوسری شخصیت ہیں: شہسوارِ میدانِ فصاحت، شناورِ دریائے بلاغت، فخرِ شعرائے عرب و عجم، شمعِ بزمِ بیان و سخن، مولائے ظرافت، شہنشاہِ لطافت، نگینِ خاتمِ دنیائے کمال، کوکبِ درخشندہءِ آسمانِ جمال، گلِ خوشگوارِ گلشنِ حیات، سرخیلِ واقفانِ اسرارِ کائنات، سرکردہءِ سرکردانِ محفلِ معانی، یعنی ظلِ سبحانی، حضرت علامہ ڈاکٹر پروفیسر کاشف عمران کامل ؔ دام ظلہ و طال عمره الشریف۔

اب ٹھنڈ پڑی؟؟؟؟
 
ترجمہ میں کیے دیتا ہوں۔ اپنی دانست کے مطابق ٹائپنگ کی اغلاط بھی درست کر رہا ہوں۔
ماز زہد و مقامات گزشتیم کہ بسیار​
کاس تعب از زہد و مقامات کشیدیم​

ترجمہ: زہد اور روحانی مقامات کو ترک کر دیا کیونکہ اس زہد و تقویٰ کے ہاتھوں سختیوں کے بڑے جام پینے پڑے ہیں۔
بہت عمدہ کاشف عمران بھائی بہت ہی خوبصورت ترجمہ کیا ہے اور بامحاورہ ترجمہ کیا ہے لیکن ادھر تھوڑا سا آپ انصاف نہیں کرپائے ہیں کیا اس طرح ٹھیک نہیں ہے۔
میں نے زہد و تقویٰ کو چھوڑ دیا ہے کہ بہت ہوگیا اور اس کی جگہ رنج و ملامت کو لے لیا ہے۔
 
یہ غزل بہت پہلے میں نے پڑھی تھی ذہن سے محو ہو گئی اردو محفل کی بدولت فارسی کا ادبی ذوق پھر سے جوان ہو گیا بہت تلاش کے بعد یہ غزل ملی ہے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں افسوس کہ اس کا ترجمعہ دستیاب نہیں اگر کوئی رکن ترجمہ کر سکے تو نوازش ہو گی غزل درج ذیل ہے

ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم
خط بر ورق زہد و کرامات کشیدم
در کوئی مغاں در صف عشّاق نشستیم
جام از کف رندان خرابات کشیدم
گر دل بزند کوس شرف شاید از این پس
چون رایت دولت یہ سماوات کشیدم
از زہد و مقامات گزشتیم کہ بیسار
کاس تعب از زہد و مقامات کشیدم
جناب عالی معذرت کے ساتھ یہ فخرالدین عراقی کا کلام نہیں ہے۔
 
برسبیل تذکرہ اسی زمین پر کچھ ملتے جلتے اشعار پیش خدمت ہیں
دل را بہ آتش غم جانانہ سوختیم
قندیل کعبہ رابہ صنم خانہ سوختیم
زاں آرزو کہ جلوہ کند شعلہ پیکرے
شبہا چراغِ کعبہ و بت خانہ سوختیم
اور ایک شعر
ما سلطنت بہ کوچہ جاناں فروختیم
مورِ حقیر را بہ سلیماں فروختیم
 
Top