فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید عاطف علی

لائبریرین
اچھا تو یہ فورم اپگریڈ ہوا ہے۔ میں سمجھا شاید ایسا کسی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے کہ اس قسم کا تو کوئی نوٹیفیکیشن پہلے نہیں آتا تھا۔ سو میں نے ممانعت کردی۔ اسے سیٹنگز میں سے کہاں سے فعال کیا جاسکتا ہے ؟
ایپس کی سیٹنگز میں براؤزر کی نوٹیفیکیشن کو کھولنا پڑے گا ۔شاید۔
یوں ٹرائی کریں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم میں ایک اور تھیم کو شامل کیا گیا ہے جو کہ مہرنستعلیق پر مبنی ہے۔ تجرباتی طور پر اسے فورم کی ڈیفالٹ تھیم بھی سیٹ کر دیا گیا ہے۔ تھیم کی تیاری کے لیے سعادت کاشکریہ۔ مہرتھیم استعمال کرنے کے لیے فورم کے صفحے کے نیچے جا کر اس کا انتخاب کریں۔ فورم کو درست فونٹ میں دیکھنے کے لیے اس کو ہارڈ ریفریش کرنے یعنی کنٹرول اور ریفریش کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس تھیم کے استعمال کے بارے میں آراء بھی یہاں شریک کی جا سکتی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا اب تک کا تجربہ یوں رہا ہے کہ ڈیفالٹ پوائنٹ سائز پر ٹیکسٹ قدرےpixelated نظر آ رہا ہے، اور پڑھنے میں قدرے مشکل بھی ہو رہی ہے۔125 فیصد زوم کرنے پر مجھے یہ زیادہ قابل استعمال لگ رہا ہے۔ یہ مشاہدہ ونڈوز 10 اور کروم براؤزر کے استعمال پر مبنی ہے اور اس کو 24 انچ مانیٹر پر پڑھ رہا ہوں۔ سامسنگ ایس 10 پر کروم میں فونٹ کی رینڈرنگ قدرے بہتر نظر آ رہی ہے۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اگر کسی طور ڈارک تھیم کا اطلاق بھی ہو جائے تو کیا بات ہے۔ فائر فاکس پر بھی 125 فیصد زوم پر بہتر نتیجہ سامنے آتا ہے وگرنہ فونٹ ٹھیک طرح سے دکھائی نہیں دیتا ہے۔تکنیکی ٹیم کی جانب سے یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔
 
غالباََ آپ کی 24 انچ پر ریزولوشن۔ 1080-1920- ہو گی،
مجھے لگتا ہے کہ ۔ ریزولوشن کی وجہ سے ہے ۔ اگر 4کے (یاشاید 2 کے بھی ) ہو تو 100فیصد بھی اچھا نظر آئے گا۔
میرے گھر پر 32 انچ پر 150 فیصد اچھا نظر آرہا ہے ۔جبکہ دفتر میں 24 انچ پر 125فیصد اچھا دکھائی دے رہا ہے ۔دونوں جگہ 1080-1920 ہے۔
ویسے 100 فیصد بھی کوئی اتنا برا تو نہیں لگا کہ پڑھنے میں ہی دشواری ہو۔البتہ زوم پر ایستھیٹک ہو جاتا ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اقتباس کا رنگ کچھ ممتاز تر نظر آرہا ہے ۔ پچھلی نوٹو کی میجر اپگریڈ پر شاید میں نے یہ کمی محسوس اور ذکر کی تھی ۔یہ مجھے کافی اچھا لگا۔
 
زیک

مسافر
میرے فون پر یوں لگ رہا ہے لہذا استعمال کرنے کی ہمت نہیں
72BFF51B-C235-45A4-9C09-A74708818188.jpeg

اگر کوئی نسخ تھیم بھی تیار ہو جائے تو اس عجب خط سے جان چھوٹے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر کسی طور ڈارک تھیم کا اطلاق بھی ہو جائے تو کیا بات ہے۔ فائر فاکس پر بھی 125 فیصد زوم پر بہتر نتیجہ سامنے آتا ہے وگرنہ فونٹ ٹھیک طرح سے دکھائی نہیں دیتا ہے۔تکنیکی ٹیم کی جانب سے یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔

علیحدہ سے ڈارک تھیم شامل کرنے کا امکان فی الحال نہیں ہے، البتہ ایک کروم ایکسٹینشن کا استعمال اس سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ذیل کا سکرین شاٹ دیکھیں:
1679575566506.png
 
Top