فورم تک رسائی ممکن نہیں‌ہورہی۔

میں اپنے فورم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے لیے اسے ڈس ایبل کیا تھا۔ لیکن جب میں لاگ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ ان ہونا چاہا تو یہ میسج آ گیا۔ نبیل بھائی یا کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی کرے گا۔ فائر فاکس ایکسپلور میں یوزر نیم اور پاس دینے کے بعد کلک کریں تو فوری بعد یہ پیغام ظاہر ہوتا ہے۔ جبکہ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں یوزر نیم اور پاس ورڈ دیں تو لاگ نہیں پو پاتا لیکن ایکسپلورر کے بیک بٹن پر کلک کر کے پچھلے پیج پر واپس تو اوپر واضح انداز میں ظاہر ہو گا کہ میں لاگ ہو چکا ہوں لیکن پھر مسئلہ آتا ہے کہ میری acp تک رسائی ممکن نہیں‌ہو پاتی۔

فائر فاکس ایکسپلورر میسج
Secure Connection Failed
www.minhajforums.com uses an invalid security certificate.
The certificate is only valid for *.dizinc.com
(Error code: ssl_error_bad_cert_domain)
* This could be a problem with the server's configuration, or it could be someone trying to impersonate the server.
* If you have connected to this server successfully in the past, the error may be temporary, and you can try again later.
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمران یہ فورم سے زیادہ سرور کا مسئلہ لگتا ہے، اس کے لیے آپ اپنے ہوسٹ کی سپورٹ سے بات کریں۔
ویسے پی ایچ پی بی بی 2 اب کافی پرانا سوفٹویر ہو گیا ہے، اگر آپ کسی نسبتاً نئے فورم سوفٹویر کا استعمال کرتے تو بہتر رہتا۔
 
عمران یہ فورم سے زیادہ سرور کا مسئلہ لگتا ہے، اس کے لیے آپ اپنے ہوسٹ کی سپورٹ سے بات کریں۔
ویسے پی ایچ پی بی بی 2 اب کافی پرانا سوفٹویر ہو گیا ہے، اگر آپ کسی نسبتاً نئے فورم سوفٹویر کا استعمال کرتے تو بہتر رہتا۔

آپ مجھے کس سافٹ وئیر کے استعمال کے متعلق کہہ رہے ہیں۔
برائے مہربانی اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی ساتھ ہی واضح کر دیں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کچھ پیغامات خود بھی ڈھونڈ کر دیکھ لیں۔ آپ کو اردو سی ایچ موڈ فورم، اردو ایس ایم ایف، اردو پی ایچ پی بی بی 3، اردو مائی بی بی ، اردو مائی سمارٹ بی بی اور اس طرح کے کچھ اور فورم سوفٹویر سے متعلقہ پوسٹس اور ان کے استعمال کا طریقہ بھی مل جائے گا۔
 
بھائی جان مجھے اس کاایک حل ملا تو ہے کہ میرے پاس اپنے فورم کا بیک اپ لینا ممکن ہے ۔
میں وہ لے بھی چکا ہوں۔
لیکن۔۔۔۔۔ ایک مسئلہ جو اس وقت درپیش ہے وہ یہ ہے کہ مائی پی ایچ پی ایڈمن جو وہ 2 ایم بی سے زیادہ کی فائل کو امپورٹ کرنے کی پرمیشن نہیں دے رہی ہے ۔ جبکہ میری فائل جو اس سائز سے تھوڑی سی بڑی ہے۔
اس کا کیا حل نکل سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کا حل یہ ہے کہ فائل کے دو میگابائٹ سے کم سائز کے حصے کر لیں اور انہیں باری باری امپورٹ کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ تھوڑا سا غور کرتے تو آپ کو معلوم ہو جاتا کہ یہ فورم اس سی ایچ موڈ فورم میں‌ہی چل رہا ہے۔
اوہ معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل سب سلور ٹیمپلیٹ سے مجھے غلط فہمی ہوئی تھی۔ سی ایچ موڈ فورم کی بہتر تھیمز Hierarchy_pro اور اس کی سب ٹیمپلیٹس بھی یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دستیاب ہیں، آپ چاہیں تو انہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ویسے سی ایچ موڈ فورم کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ptifo تھیم بھی شامل ہے جو کہ سب سلور سے کافی بہتر ہے۔
 
مجھے اپنے ایڈمنسٹریشن کنٹرول پینل تک رسائی ممکن نہیں ہو رہی ہے۔
کوئی دوست حل بتا سکتا ہے کہ میں اپنے فورم کے ایڈمن کنٹرول پینل تک رسائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں۔
 
Top