فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

arifkarim

معطل
ان میں کسی نیک انسان نے پریفرڈ فیملی کی قدریں درست کر دی تھیں تو وہاں سب ٹھیک چل رہا ہے۔
کہیں وہ "نیک" انسان ما بدولت تو نہیں؟ :)

آپ بھی کوئی نیا نام سوچ لیں۔
شکریہ سعادت
میں نے اس فانٹ کو محمد سعد بھائی کے نام پر 'سعد نستعلیق' کر دیا ہے۔ نیز کرلپ کے تمام ریفرنسز بھی نکال باہر کیئے ہیں۔ فی الحال لائسنس کا خانہ خالی چھوڑ دیا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو کوئی لائسنس اگریمنٹ بنا کر فراہم کر دیں۔ ہم اسے یہاں پر شامل کر دیں گے۔ نیا فانٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:
https://www.dropbox.com/s/rax1jxvmpdc16zm/Saad Nastaleeq.7z?dl=0
 
آخری تدوین:
ان تجربات نے ہماری مشین کو ایسے متاثر کیا کہ ٹرمنل پر کیریکٹر اسپیسنگ عجیب ہو گئی، حروف ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے اور کوئی بھی فونٹ اپلائی کیا جائے تو ٹرمنل فونٹ میں تبدیلی نہیں آتی تھی اس کے علاوہ سسٹم مینو اور ونڈو تائٹل وغیرہ بھی متاثر تھے۔ اس کے چلتے پچھلے دو روز سے ہم کوئی ڈھنگ کا کام نہ کر پائے اور مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں لگے رہے، فونٹ کی ترتیبات کے ساتھ کھلواڑ کیا، کئی پیکیجیز نصب اور غیر نصب کیے، حتیٰ کہ کل ابنٹو کو تازہ ترین نسخے پر اپگریڈ کر کے بھی دیکھ لیا لیکن نتیجہ صفر۔ آج ایک بگ رپورٹ کے تبصرے کھنگالنے پر پتا چلا کہ اس قضیے کے پیچھے پینگو گریفائٹ کا ہاتھ تھا جسے ہم نے ایس وی جی جنریٹ کرنے کے تجربات کے دوران نصب کیا تھا۔ :) :) :)
 
مطلب لینکس بیسڈ سسٹمز بھی کبھی کبھار حضرت ونڈوز کی طرح سسٹم وائیڈ ایسی تبدیلیاں کرتا ہے کہ بس یا امان الحفیظ :)
بگ تو کسی بھی سافٹوئیر میں ہو سکتا ہے۔ اور جب پوری رضا و رغبت سے مکمل اختیارات کے ساتھ اسے نصب کیا جائے تو اس کے اثرات پورے نظام پر پڑ سکتے ہیں۔ ویسے ہمارے معاملے میں صرف جی ڈی کے (گنوم ڈیویلپمنٹ کٹ) پر بنے اطلاقیے ہی متاثر ہوئے تھے۔ :) :) :)
خیر ہم نے اب طے کر لیا ہے کہ ایسے کاموں کے لیے ڈاکر کنٹینر استعمال کی اکریں گے اس طرح ساری تباہیاں ایک ڈبے تک محدود رہیں گی۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
خیر ہم نے اب طے کر لیا ہے کہ ایسے کاموں کے لیے ڈاکر کنٹینر استعمال کی اکریں گے اس طرح ساری تباہیاں ایک ڈبے تک محدود رہیں گی۔ :) :) :)
کیا یہ ڈاکر کنٹینر سینڈ باکس قسم کی کوئی چیز ہے جو سافٹوئیر کی مچائی ہوئی تبدیلیاں سسٹم وائیڈ ہونے سے بچاتا ہے؟
 
کیا یہ ڈاکر کنٹینر سینڈ باکس قسم کی کوئی چیز ہے جو سافٹوئیر کی مچائی ہوئی تبدیلیاں سسٹم وائیڈ ہونے سے بچاتا ہے؟
جی ہاں یہ اپلیکیشن ورچولائزیشن کا نظام ہے جو سی گروپ، سی ایچ روٹ، اور لئیرڈ فائل سسٹم وغیرہ کی مدد سے کسی بھی ایپلیکیشن کے اس کی تمام تر ڈیپنڈینسیز سمیت علیحدہ کر کے مقید کر دیتا ہے اور آپریٹنگ سسٹم کی خدمات کے لیے ہوسٹ او ایس سے براہ راست کام لیتا ہے۔ یہ نظام کافی حد تک عرصہ دراز سے موجود ایل ایکس سی ورچولائزیشن ٹیکنولوجی کی بہتر شکل ہے جو پچھلے دو سالوں سے خبروں میں چھایا ہوا ہے اور ڈیو اوپ کمیونٹی تیزی سے اس کی طرف بھاگ رہی ہے اور ہر کلاؤڈ پرووائڈر اور او ایس وینڈر بشمول مائکروسافٹ، ایمیزون، گوگل، ڈیجیٹل اوشئین، لنوڈ، ریڈ ہیٹ، کینونکل بڑھ چڑھ کر اس کی سپورٹ فراہم کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ گو کہ فی الوقت ڈاکر محض لینکس کرنل پر کام کرتا ہے لیکن ونڈوز اور میک میں لینکس کی ورچؤل مشین بنا کر اس کے اندر اسے چلایا جاتا ہے اور ڈاکر کلائنٹ اب ونڈوز میں بھی نیوٹیولی موجود ہے جسے مائکروسوفٹ کے انجینئیرس نے ہی کنٹریبیوٹ کیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایپلیکیشن کنٹینرائزیشن نے مکمل آپریٹنگ سسٹم لیول ورچؤلائیزیشن انڈسٹری کو کچھ ایسے صدمے پہنچائے ہیں کہ وی ایم وئیر وغیرہ جیسے بڑے دوکانداروں نے بھی اسی بات میں عافیت سمجھی کہ ڈاکر سے ہاتھ ملا لیا جائے۔ :) :) :)
 
Top