نیرنگ خیال
لائبریرین
مالک کا قتلذوالقرنین بھائی، ایسی خرابی تو لازم ہے یہاں
بند ہونے کا کیا سبب تھا؟
مالک کا قتلذوالقرنین بھائی، ایسی خرابی تو لازم ہے یہاں
بند ہونے کا کیا سبب تھا؟
اردو کتاب کے مصنف کون ہیں ؟پیری لائبریری (Perry Library) اولڈ ڈومینین یونیورسٹی کیمپس میں واقع ہے۔ یہ ایک انسٹیٹیوشنل لائبریری ہے۔ اس چار منزلہ عمارت میں کم و بیش 32 لاکھ اشیا کا ذخیرہ ہے جو مختلف انواع کے مواد پر مشتمل ہے۔ یہ معلومات لائبریری کی ویب سائٹ سے ماخوذ ہے جو قدرے پرانی ہو سکتی ہے۔ ہم نے ابھی لائبریری جا کر اسٹاف سے کچھ بنیادی نوعیت کے اعداد و شمار معلوم کرنے کی کوشش کی تو ہیلپ ڈیسک پر موجود اسٹاف نیا ہونے کے باعث تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔ انھوں نے سرکیولیشن سروس مینیجر کو فون کر کے ہماری بات کرانی چاہی تو فون موصول نہ ہو سکا لہٰذا ہمیں کچھ دیر رکنے کو کہا گیا لیکن ہم کسی اور روز آ کر معلومات حاصل کرنے کا کہہ کر چلے آئے۔ لائبریری میں اردو زبان میں بھی کئی کتابیں موجود ہیں جن کو لائبریری کی ویب سائٹ کی مدد سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک ہم نے ان کتابوں کا جائزہ لیا ہے اس سے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بیشتر ادبی نوعیت کی اردو کتابیں در حقیقت اردو رسم الخط کے بجائے اصلی کتابوں کے انگریزی ترجمے یا پھر ان پر انگریزی زبان میں تعارف و تبصرے پر مشتمل ہیں، یا پھر زبان سیکھنے کے لیے کچھ کتابیں ہیں۔ یہ کتب خانہ 1976 میں قائم کیا گیا۔ پچھلے چند برسوں میں اس کی توسیعی تعمیر کے ہم عینی شاہد ہیں۔ لائبریری میں کیفے ٹیریا، ریڈنگ روم، کامن لاؤنج، کمپیوٹر لاؤنج، دیواروں پر آویزاں بڑے اسکرین والے پرائیویٹ ڈسکشن رومز وغیرہ کی سہولیات موجود ہیں۔ لائبریری کے ایک گوشے میں یونیورسٹی سے شائع ہونے والی تھیسس ڈسرٹیشن کا ذخیرہ بھی کیا جاتا ہے، جس میں ہماری ماسٹرس کی تھیسس بھی ایک مستقل جگہ پا چکی ہے۔ لائبریری عموماً کافی فعال ہوتی ہے، خاص کر تب جب یونیورسٹی میں اکیڈمک مصروفیات بڑھی ہوئی ہوں۔
لائبریری کی سائٹ پر اس کا تعارف کچھ یوں درج ہے:
کوڈ:The Patricia W. and J. Douglas Perry Library is home to most of the Old Dominion University Libraries’ collections and services. The University Library was opened in its present location off 43rd street in 1976, with a major addition and renovation completed in February 1998. It was renamed the Patricia W. and J. Douglas Perry Library on December 10, 1998 and was dedicated on April 15, 1999. The Perry Library includes an impressive collection of monographs, periodicals, government publications, maps, various electronic resources, videos, and other media. In addition to a comprehensive reference collection, the Perry Library houses a broad, diverse, general collection of materials to support the research needs of the students, faculty, and community at Old Dominion University. The Old Dominion University Libraries combined collection is retrospective and current, old and new, traditional and non-traditional, print and digital; it serves to give the University Libraries both a physical and Web presence. Additionally, the Perry Library contains the Digital Services Center which provides hardware, software, and assistance to faculty, staff and graduate students needing to integrate digital information resources into instruction, research, and coursework, and it contains the Old Dominion University Libraries’ Special Collections which includes the University Archives, Manuscripts, and books and printed material relating to Virginia and Tidewater History.
اور کچھ بنیادی اعداد و شمار کچھ یوں درج ہیں:
کوڈ:The University Libraries combined collections total over 3.2 million items – over 1 million monographic volumes; over 20,000 thousand journals and other serial publications (many available electronically); over 2 million microform units (fiche and film); and over 68,000 maps, computer data files, audiovisual, audio, film, and cartographic materials.
لائبریری کے سامنے کچھ جدید تعمیری کام ہوا ہے جس کے باعث گوگل میپس پر موجود اسٹریٹ ویو موجودہ شکل سے مختلف ہے لہٰذا ہم نے آج ہی ایک عدد فوٹو اسفئیر بنا کر گوگل میپس میں شامل کر دیا ہے (جو ابھی میپس اسٹاف کی جانب سے منظوری کا منتظر ہے، شائع ہوتے ہی ان شاء اللہ اس کا ربط یہاں شامل کر دیا جائے گا۔)
لائبریری کی کچھ تصاویر پیش خدمت ہیں:
عقبی گوشے کا ایک منظر:
کتابوں کے ریک:
اردو سیکشن:
اور ایک عدد اردو کتاب:
ڈسرٹیشن تھیسس سیکشن:
اور اس میں ہماری ماسٹرس کی تھیسس:
آگہی کی بات کر رہی ہیں بٹیا؟ غالباً کوئی خاتون مصنفہ تھیں، اس وقت نام یاد نہیں۔ یہ تو عقبی جلد پر خطاطی خوبصورت تھی تو ہم نے تصویر بنا لی۔ نام بھی دیکھ آئیں گے کسی وقت ان شاء اللہ!اردو کتاب کے مصنف کون ہیں ؟
منتظرماسٹوڈنٹ لائبریری صادق آباد
کتب قریب تیس ہزار کے قریب
اب بند ہوچکی ہے۔ (ابھی دھاگہ پڑھا تو پرانی یادیں کھنگالنے بیٹھ گیا۔ کافی تفصیل سے لکھا ہے۔ کسی اور دھاگے میں شئیر کر دوں گا۔ اس دھاگے میں شئیر کر کے اس کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔)
۔
مالک کا قتل
جی سر۔۔۔