محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

پچھلے دنوں برادم محب علوی بیداری بار ثانی کے دور سے گزرے جس کے زیر اثر محفل میں خاصی مثبت تحریک دیکھنے کو ملی۔ (چھوٹے) پائتھون کو اپنی بین کی دھن پر رقص کراتے ہوئے موصوف کو اس کے ضرب سے بچنے کے لیے بعض جڑی بوٹیوں و آلات کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی۔ لہٰذا آج انھیں اس زمرے میں آلات ادارت سونپ کر با قاعدہ محفل اسٹاف ٹیم کا رکن بنا دیا گیا ہے۔ یوں تو یہ آدمی بہت کام کے ہیں اور ان کو مزید بہت ساری ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئیں لیکن پچھلے دنوں ان کی ذاتی ترجیحات اور محفل سے غیاب کے باعث ہم مناسب موقع کے منتظر رہے۔ :) :) :)

آئیے ساتھ مل کر موصوف کو مبارکباد کی تھپکیاں دیتے ہیں تاکہ ان کو مزید ذمہ داریوں کے لیے سدھایا کیا جا سکے۔ :) :) :)

برادم محب علوی! ہم آپ کو محفل انتظامیہ اور تمام محفلین کی جانب سے اسٹاف ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اس ذمہ داری کے لیے آپ کو مستقل مزاجی، بہترین کارکردگی (جس میں ہمیں کوئی شک نہیں) اور تعمیری سوچ کی دعا دیتے ہیں۔ نیز ڈھیر ساری مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔ :) :) :)
 

ساجد

محفلین
بہت مبارک ہو محب علوی ۔ امید واثق ہے کہ اب پروگرامنگ کا شعبہ بہت بہتر انداز میں پھلے پھولے گا۔
منتظمین کے انتخاب کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی ، اس شعبے کے لئے بالکل موزوں بندے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
 
بہت مبارک ہو محب علوی ۔ امید واثق ہے کہ اب پروگرامنگ کا شعبہ بہت بہتر انداز میں پھلے پھولے گا۔
منتظمین کے انتخاب کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی ، اس شعبے کے لئے بالکل موزوں بندے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

خیر مبارک ساجد،

آپ کی دعاؤں کے لیے ممنون ہوں۔
 

عسکری

معطل
پروگرامنگ فورم پر موڈ کیا کریں گے ؟:grin: یہ تو اعزازی جنرل والی کرسی ہوئی ۔ مبارک ہو آپکو یہ کام بھائی جان اور بھگوان ہمیں پائتھون سیکھنے کی توفیق دے:roll:
 

مقدس

لائبریرین
ڈھیروں ڈھیر مبارک محب بھیا۔۔۔
آئسکریم کھلائیں اس خوشی میں ۔۔۔ جلدی سے
 
Top