پاکستانی ، ہندوستانی اور چینی تینوں ممالک کے آدمی بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ چینی ہندوستانی سے کہنے لگا"
بھائی آپ کون سا کارنامہ کر سکتے ہیں؟
ہندوستانی: جناب ہم زمین کے ساتھ جہاز اڑا سکتے ہیں۔
چینی: بالکل زمین کے ساتھ؟
ہندوستانی: نہیں تھوڑا سا اوپر۔
پھر چینی بولا ہم سمندر کے ساتھ جہاز اڑا سکتے ہیں۔
ہندوستانی اور پاکستانی بول اٹھے: کیا بالکل سمندر کے ساتھ؟
چینی بولا: نہیں جناب تھوڑا سا اوپر۔
پھر دونوں پاکستانی سے دریافت کرنے لگے یہ تم کیا کر سکتے ہو؟
پاکستانی بولا: جناب ہم ناک سے روٹی کھا سکتے ہیں۔
دونوں حیرت سے بول اٹھے: ارے کیا بالکل ناک سے؟
پاکستانی بولا: نہیں تھوڑا سا نیچے۔