مردوں کی بیٹھک

ارے شمشاد بھائی ذرا ادھر آئیے۔ کہاں جا رہے ہیں تھوڑی دیر بیٹھئے۔

ارے بھائی ابھی کہاں فرصت ہے کھاد لانے گیا تھا بازار تو پتہ چلا شارٹیج ہے اب دیکھو جمعہ تک منگوانے کا کہا ہے اور ادھر کھیت کی نمی بھی ختم ہو رہی ہے۔ اس بار جانے کون سا روگ چلا ہے دھان کی فصل ہی تباہ ہو رہی ہے خاص کر کے بڑے تنے والے دھان اور بھی متاثڑ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ نہ نہ کوئی فرق ہی نہیں ہوا۔ لایا تھا 7 کلو دوا لا کر چھڑکاؤ کیا پر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میں نے تو سنا ہے وہاں کوکا کولا بھی کھیتوں میں چھڑکاؤ کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیا یہ سچ ہے، اور ہاں یہ حقے کے نًے تو ادھر بڑھائیے گا۔ چلم تو تازہ ہے ناں۔
 
نہیں شمشاد بھائی کسی نے لمبی چوڑی ہانک دی ہوگی۔ ایسے تو کہنے کو میں بھی کہہ دوں کہ سوا دو سو ایکڑ میں پودینہ بو رکھا ہے یا ہیلی کاپٹر میں کلٹیویٹر باندھ کر جتائی کرتا ہوں تو کہنے کا کیا ہے۔ کسی کے منھ میں لگام تو ہے نہیں۔
 
حقہ بجھا پڑا ہے۔ دو تین لونڈے کھڑے تھے ان سے کہا تھا کہ دوکان کی طرف جا رہے ہو تو ماچس اور تمباکو لے آنا لیکن وہ کسی اور طرف نکل گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آجکل کے لونڈے بھی بزرگوں کو کچھ سمجھتے ہی نہیں۔ ارے آپ بیٹھیں، میں خود ہی کچھ بندوبست کرتا ہوں۔
 
بیٹا سدا خوش رہو۔

آج صبح سے دھواں پانی نہیں ملا تو لگتا ہے کہ کچھ کھو سا گیا ہے۔ ارے ہاں پچھلے ہفتے سنا تھا کہ جمن کوئی بنگلا دیشی بیاہ کر لایا ہے۔ آج اس کے گھر کے سامنے بھیڑ کیسی تھی؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے سسرالی آئے ہوئے تھے۔ تو ان کی وضع قطع دیکھنے کے لیے محلے والے جمع تھے۔ اور یہ اپنے محلے والے بھی بس، ان کو ٹھٹھول کے لیے کوئی بہانہ چاہیے۔ یہ نہیں دیکھتے کہ پرائے کے سامنے اپنی عزت مٹئ ہوئی جاتی ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
ارے بھائیو کیا بات کرتے ہو آپ
کیا مسئلہ ہے تم بڑے بوڑھوں کو ہر وقت ہی چھوٹوں کے گلے شکوے آخر مسئلہ کیا ہے آپ لوگوں کے ساتھ۔۔۔
ہم جتنا بھی کچھ کر لیں آپ لوگ بس پیچھے ہی پڑے رہتے ہو کبھی یہ شکایت کبھی وہ شکایت۔۔۔
بھئی میں بھی اپنے دادا جی اور چچا جی کے ساتھ کھیتوں کی طرف گیا تھا۔۔۔
بڑا برا حال ہے جی پانی کی باری ہماری تھی پر وہ ملک صاحب نے راتوں رات ناکے توڑ کے پانی اپنے کھیتوں کو لگا دیا
پھر بس مت پوچھیئے کہ جو ہمرے دادا جی نے تماشا کھڑا کیا بچارے ملک صاحب کو اپنی دستار اور لنگی کے دینے پڑ گئے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نعمان بھائی پھر کیا ہوا؟ سب خریت تو رہی ناں۔
ویسے تمہارے دادا بھی ہر روز کوئی نہ کوئی نیا جھگڑا کھڑا کرتے رہتے ہیں۔ ارے بھائی ان کو سمجھایا کرو کہ بڑھاپا ہے، ذرا آرام سے رہا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی نرسوں کی بات ہے، وہاں سرکس میں سب اکٹھے ہی گئے ہوئے تھے۔ سرکس کے بعد ناچنے والی کو مشورے دینے بیٹھ گے۔ ہیں بھئی سعود سن رہے ہیں ناں آپ۔ تو اسے کہنے لگے تم آنکھیں، کمر اور کولہے بہت مٹکاتی ہو اور یہ سب اکٹھے ہی مٹکاتی ہو۔ تو ایک وقت میں ایک ہی چیز مٹکایا کرو۔ لو جی وہاں سرکس والوں نے نجانے کیا سمجھا اور ایک فصیتہ کھڑا کر دیا۔ وہ تو ان کے منیجر کو ان کے بڑھاپے کا خیال آ گیا اور معاملہ رفع دفع کر دیا۔
 

محمد نعمان

محفلین
ارے شمشاد بھیا کیا کہتے ہیں کیون میری مٹی پلید کرنے کے چکروں میں ہیں کسی نے سن لیا تو
ویسے کہتے اپ ٹھیک ہیں بہت ناس مارا ہوا ہے دادا جی نے ہمارا بس بالکل اپنے ابا حضور پر گئے ہیں
اور سننی تو کسی کی بھی نہیں ہوتی انہوں نے۔۔۔۔
ہاں وہ ملک صاحب والا قصہ تھا۔۔۔۔
وہ تو چچا جی ساتھ تھے ورنہ پتہ نہیں کیا بکھیڑا ہو جاتا
ادھر ہی کیچڑ میں بیٹھ گئے دادا جی اور کہنے لگے کہ آج یا ملک صاحب ہیں یا میں۔
بس پھر دادی جی کو بلانا پڑا انہیں گھر لے جانے کے لیے
 

محمد نعمان

محفلین
ارے بھیا جا تو رہے ہو ایک لسی کا مٹکا ہی بھرتے انا
اور ہاں وہ کالو سے کہہ دینا میرے گھر دودھ پہنچا دے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی آج تو دہی ہی نہیں بلویا کہ جمن کے ہاں اس کے سسرالی رشتہ دار آئے ہوئے ہیں تو وہ سارے کا سارا دہی لے گئے، تو لسی کہاں سے بنتی۔ ویسے آج گنے پیلنے کا پروگرام ہے۔ گنے کا رس پینا ہے تو بتا دیں۔

کالو مجھے راستے میں مل گیا تھا۔ تمہارا پیغام میں نے اسے پہنچا دیا تھا۔

یہ سعود آج کہاں رہ گئے؟
 
ارے بھیا آج کل بھینس کے دن قریب ہیں تو صبح شام ٹہلانے اور تالاب دکھانے لے جانا پڑتا ہے۔ اسی چکر میں چوپال آنے میں دیر ہو جاتی ہے۔ میں تو گھر بھی نہیں گیا جا ہی رہا تھا کہ چاچا کا لڑکا وہیں کنچہ کھیل رہا تھا اسے ڈنڈا دیکر بھینس گھر لے جانے کا کہہ کر ادھر چلا آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے ہاں یاد آیا بہت دن ہوئے پہلا دودھ پیئے ہوئے۔ آپ یاد رکھیئے گا، پہلے تین چار دن روزانہ کم از کم ایک کلو دودھ میرے لیے رکھیئے گا۔
اور ہاں فضل دین کو کہہ دینا تھا کہ ادھر ہی رہے۔ ایسا نہ ہو کہ وقت پر وہ ملے ہی نہیں۔
 
فضل دین کو پیچش کی شکایت تھی، بنگالی ڈاکٹر سے مہینوں علاج ہوا ٹھیک نہیں ہوا آنت کٹ کٹ کر گرتا رہا اس لئے وہ گھر چلا گیا ہے۔ میں نے بھی سوچا بال بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزار لے اسے لئے ڈیڑھ سو روپیہ اور کچھ کپڑا لتا دے دلا کر وداع کیا ہے۔ کہہ رہا تھا اللہ اچھا رکھے گا تو جیٹھ اساڑھ تک آئے گا واپس۔ اور ابھی تو بھینس کو مہینہ پندرہ دن کا ٹائم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی مجھے بھی کہلوا دیا ہوتا کہ فضل دین کی یہ حالت ہے۔ اچھا خیر آج کل میں بیمار پرسی کو جاؤں گا۔
اتنے میں ایسا کریں پار والے گاؤں میں مانگی رام کو اطلاع کروا دیں۔ وہ بھی اچھا ماہر ہے اپنے کام میں۔ بلکہ میں خود ہی لال سنگھ کے ہاتھ کہلوا بھیجوں گا۔

ارے او فضلو کاکا ذرا حقہ تو تازہ کر کے لانا۔
 
Top