اسلام و علیکم
میں اپ سب لوگوں سے معافی کا درخواست گزار ہوں
میری تحریروں سے اکثر لوگوں کو تکلیف پہہچتی رہے ہیے۔ میں اسپر صدق دل سے معافی مانگتا ہوں
امید ہے کہ آپ مجھے معاف فرمادیں گے۔
اگر اپ کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو ذاتی پیغام پر لکھ دیں
بڑی نوازش ہوگی
ہمت علی خان
نہیں معلوم کہ آپ کے اس بیان کے پس منظر میں سنجیدگی ہے یا پھر آپ نے اس بار بھی محض وقت گزاری کے لیے یہ دھاگہ کھول دیا ہے ۔ اگر آپ نے وقت گزاری کے بجائے سنجیدگی سے لکھا ہے تو بہت معذرت کے ساتھ ، شاید آپ کے لیے معافی کا مفہوم واضح نہیں یا پھر آپ اسے جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں ۔ کسی ایک فرد کا دل دکھانا یا اسے جان بوجھ کر اذیت دینے کی غرض سے کچھ کہنا یا لکھنا یا اپنے کسی عمل سے یا کسی بھی انداز سے اس کی توہین کرنا ایک محدود دائرے میں آتا ہے اور وہ دائرہ اس شخص کی ذات تک ہوتا ہے اور وہ شخص چاہے تو ذاتی حیثیت میں آپ کو معاف کر دینے کا حق رکھتا ہے اور اگر وہ معاف کر دے تو یہ ایک مستحسن عمل اور پسندیدہ بات ہے ۔
لیکن اگر آپ دانستہ پوری قوم کی توہین کرتے رہیں تسلسل سے یا چاہے زندگی میں صرف ایک بار ہی ۔ چاہے اپنے عمل سے چاہے اپنے الفاظ اور فکر سے تو یہاں حقوق العباد کا دائرہ بہت وسیع ہو جاتا ہے ۔ معافی کا تصور بھی یہاں بدل جاتا ہے کیونکہ قوم فردِ واحد کا نام نہیں ۔ آپ کس کس سے اور کیسے معافی طلب کر سکتے ہیں ۔ یہاں فورم پر روزانہ کتنے افراد وزٹ کرتے ہیں آپ نہیں جانتے ، یہاں آنے والے افراد جو یہاں وزٹ کرتے ہو لیکن یہاں رجسٹر نہیں ان سے کیسے رابطہ کریں گے ؟ بالفرض آپ کا پیغام ان کی نظر سے گزرے اور ممکن ہے وہ درگزر کر سکیں ۔ لیکن اگر یہاں ایسے افراد جو اتفاقا یا کسی ذریعہ سے وزٹ کریں پہلی بار اور یہاں پر آپ کی یا کسی دوسرے رکن کی نفرت انگیز گفتگو دیکھ کر وہ واپس پلٹ جائیں اور دوبارہ یہاں نہ آئیں ، ان سے معافی کیسے طلب کی جا سکتی ہے ؟
بہت ممکن ہے یہاں ایسے افراد اتفاقا یا کسی کی رہنمائی اور نشاندہی پر یہاں فورم پر آتے ہوں جو علمی لحاظ سے اور اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے اس فورم ، اس پلیٹ فارم کے ذریعہ بہت سے لوگوں کی مدد یا رہنمائی کا ذریعہ بن سکیں یا کسی بھی قسم کی تعمیر میں حصہ لے سکیں ، لیکن یہاں پر موجود اراکین کی نفرت انگیز یا غیر معیاری انداز و طرز گفتگو دیکھ کر یہاں کا حصہ نہ بن سکتے ہوں ۔ کوئی ایک قابل شخص اس فورم کے ذریعہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی کو آسان بنا سکتا ہے لیکن اگر وہ یہاں نفرت کا ماحول دیکھ کر واپس ہو جائے تو اس نقصان کی تلافی کیا محض ایک "معافی" کے لفظ سے کی جا سکتی ہے ؟ یقیناً نہیں ۔
نفرت اور اذیت بہم پہنچانے کی دانستہ کوششیں جو کئی سالوں پر محیط ہیں ان کی تلافی کے لیے ایک کم از کم عرصہ کیا ہو سکتا ہے ؟ اور ان کی تلافی کی ایک کم از کم صورت کیا ہو سکتی ہے محض معافی مانگنے سے ہٹ کر ؟
ہم انسان معافی کے فلسفے کو محترم نہیں جانتے اور معافی کو بہت سبک سمجھتے ہیں ، جب دل چاہا اور جیسے دل چاہا اپنے جیسے خدا کے بندوں کو آزار و اذیت دینا شروع کر دیا صرف اپنے نفس کی خاطر ۔ خدا نے معافی کو محترم رکھا اسی لیے خدا نے حقوق العباد کو حقوق اللہ سے جدا حیثیت دی ۔ اگر انسان دانستہ غلطی کرے اور اس سے صرف ایک ذات کو نقصان پہنچے تو وہ ایک انسان ممکن ہے معافی دے اور اگر وہ معافی نہ دے تو خدا بھی اسے مجبور نہیں کرے گا ۔ لیکن اگر کسی انسان کی غلطی سے بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچے ، پوری قوم کی توہین کی جائے تو حقوق العباد کا دائرہ بھی اسی لحاظ سے وسعت اختیار کر جائے گا اور معافی اسی صورت ممکن ہو سکتی ہے کہ جب ہر ایک شخص معاف کر دے اور اگر کوئی ایک شخص بھی ایسا رہ جائے جو معاف نہ کرے یا جس سے معافی کے لیے رابطہ کرنا ممکن نہ ہو تب ؟