تعبیر
محفلین
بہت شکریہ اپیا آپکا۔ میری تصاویر تو محض پہلے صفحے پر ہیں۔ باقی تو قرۃالعین اعوان بہنا کے تجربوں اور عاطف بٹ بھائی کے ان تجربوں سے منکر ہونے کی وجہ سے ادھر تک پہنچا یہ دھاگہ نئی تصاویر۔۔۔ یہ ساری عید والے دن کی ہی ہیں۔ اور عید کو ابھی مر مر کر ہفتہ نہیں ہوا۔
شکریہ تو آپکا کہ اتنی اچھی جگہ کی گھر بیٹھے سیر کراوئی
آپ ہی نے تو کہا تھا پچھلے کسی صفحے پر (اب میں نہیں ڈھونڈ رہی وہ پیغام) کہ اور تصویریں شام تک اپلوڈ کر دونگا
وہی کہا تھا میں نے نا کہ نئی اور پرانی کہا تھا۔
جی اپیا یہ میری ہی فوٹوگرافی ہے۔ اگر کہیں تو امیج نمبر بھی لگا دوں ہر تصویر کے ساتھ اور ٹائم بھی
جی ضرور
میرے لہجے میں حسرت تھی اور رشک تھا نا کہ شک
کیونہ میری فوٹوگرافی بڑی ہی بری ہے
اوہ اچھاصادق آباد کلچر کے لحاظ سے کافی امیر شہر ہے۔ اک سائیڈ پر بلوچستان ہے۔ اور اک سائیڈ پر سندھ۔ پنجاب میں تو یہ ہے ہی۔ سرائیکی بیلٹ میں ہونے سے اسکا اثر بھی ہے۔ ویسے پنجابی اور سرائیکی کلچر حاوی ہے۔ لیکن بلوچی اور سندھی کلچر کے اثرات بھی نظر آتے ہیں رسوم و رواج میں۔
مجھے ریلھی کا نہیں بتایا نا کہ آپ اسے کیا کہتے ہیں وہاں
ماچھکہ کا کیا مطلب ہے ویسے؟؟؟اب آتے ہیں ماچھکہ کی طرف۔
ماچھکہ میں سندھی اور بلوچی کلچر حادی ہے۔ شر ، لغاری اور ماچھی بلوچوں کے بڑے خاندان آباد ہیں۔ تو رعایا بھی انہی کی پیروی کرتی ہے۔ ماچھکہ میں صرف ہماری زمینیں ہی پنجابیوں کی ہیں۔ بقیہ یا تو بلوچ ہیں یا پھر ماچھی۔ ہاں یاد آیا اک جٹ فیملی بھی زمیندار ہے وہاں۔
سندھ میں جو ماچھی کاسٹ ہوتی ہے وہ اصل میں مچھیرے ہوتے ہیں تو آپکا مطلب ماچھی سے وہی ہے نا
پوء تہ ڈاڈھو سٹھو واہ سائین واہیہاں کی زبان سندھی اور سرائیکی کا آملیٹ ہے۔ اور عجب جنگلی سی زبان ہے۔ ویسے مجھے اس زبان کے آنے کی وجہ سے ماڑی موٹی سندھی بھی آتی ہے۔