شکریہ شگفتہ آپی
شکریہ شمشاد بھائی
شکریہ چاچو
باقی آپ تینوں کے مشترکہ سوال کا جواب یہ کہ،
مجھے اس کمپنی کا ایسے ہی معلوم ہوگیا تھا۔ تو میں نے جاکر اپنی سی وی سبمٹ کرادی میرا اپنی پرانی جاب چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ اتنی عیاشیوں والی جاب بھی قسمت والوں کو ملتی ہے
لیکن سی وی سبمٹ کرانے کے بعد انٹرویو کے لیے کال آگئی میں نے جاکر انٹرویو دے دیا۔
اور مجھے واپس بھیج دیا گیا۔ کہ دیکھتے ہیں آپ کا نام شارٹ لسٹ میں آتا ہے کہ نہیں،
پھر اسی طرح کئی بار انٹرویو ہوئے مختلف لوگوں کے ہاتھوں اور پتہ نہیں کیسے میں ہر بار شارٹ لسٹ ہوتا گیا
آخری انٹرویو جو ہوا وہ کمپنی کے ڈائریکٹر نے کیا اور پھر اس نے کہا کہ ہم آپ کو کال کرکے بتادیں گے کہ آپ کو رکھا جائے گا کہ نہیں۔
اور پھر ایک دن کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے کال آئی کہ آپ کو چن لیا گیا ہے اور ہم آپ کو آفر دینا چاہتے ہیں۔ اب اس نے جو آفر اور ساتھ میں چیزیں بتائیں۔ ان کو سن کر میں نے حامی بھرلی
لیکن ساتھ میں ٹائم لیا کہ فوراً جوائن نہیں کرسکتا کیونکہ ایک جگہ جاب کررہا ہوں۔
پھر پرانی جاب پر جتنی عیاشی کرسکتا تھا کی باس کو بتادیا تھا کہ میں جاب چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اچھا پیکج ہے تو ضرور جاؤ اور ترقی کرو
اور پھر آج وہ دن آگیا جب ہمارا پہلا دن تھا جاب پر، لیکن جانے تک مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے کس کام کے لیے رکھا ہے انہوں نے۔
آج سے پہلے کوئی کاغذی کاروائی بھی نہیں ہوئی تھی۔ آج ہی مجھے ایک لمبا چوڑا فورم دیا گیا جو میں نے وہیں کے وہیں فل کرکے دیا اور کچھ ڈاکومنٹ مانگے گئے جو میں نے کل لے کر جانے پھر مجھے باقاعدہ اپائمنٹ لیٹر مل جائے گا۔
لیکن آج یہ معلوم ہوگیا کہ مجھے Authorized ڈیپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہے
پاکستان کی شاید سب سے بڑی پرنٹنگ کمپنی ہے اور بہت زیادہ سہولیات ہیں وہاں۔
لیکن اس نئی جاب پر عیاشی نامی کوئی چیز موجود نہیں
وہاں ڈیپارٹ میں جتنے بھی کمپیوٹر موجود ہیں ان پر نیٹ کو لے کر صرف آؤٹ لک ایکسپریس چلتا ہے اس پر بھی آپ کا اکاؤنٹ سیٹ کرکے دے دیا گیا ہے کمپنی کے نام پر۔ اور باقی نیٹ نامی کوئی چیز نہیں۔ نا آپ براؤزنگ کرسکتے ہیں نہ کچھ اور۔
اور بڑے سخت اقسام کے رول لکھے ہوئے تھے وہاں لیکن ان سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ ہم پان گٹگا تو دور چھالیوں سے بھی شغل نہیں رکھتے
لیکن بس اس اچھی جاب پر سمجھیں ہمیں اپنی عیاشیوں + جب تک جاب پر تب تک نیٹ کی قربانی دینی پڑی ہے