خرم
محفلین
اللہ کا شکر ہے شمشاد بھائی۔ بس گزشتہ دو ماہ کافی ہنگامہ خیز سے گزرے۔ گھر بدلا، نئی بٹیا آئی، پھر ماموںکا انتقال اور پھر گزشتہ ماہ نوکری بھی بدل لی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب سب کچھ الحمد للہ ٹھیک ہے۔ بیٹیاں ماشاءاللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بڑی والی ماشاء اللہ اب اتنی سیانی ہو گئی ہے کہ چھوٹی کے جھولے کا بٹن دبا کر اسے ہلا دیتی ہے تاکہ وہ چُپ کر جائے۔ مصروفیت کے سبب دن میں تین سے چار گھنٹے ہی ملتے ہیں ان کے ساتھ لیکن تمام دن کی تکان اتارنے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
شعر و شاعری کا کیا ہے بھیا۔ بس جب آمد ہوئی عرض کردیا۔ یہ الگ بات کہ عوام عموماَ قدر نہیں کرتی۔
شعر و شاعری کا کیا ہے بھیا۔ بس جب آمد ہوئی عرض کردیا۔ یہ الگ بات کہ عوام عموماَ قدر نہیں کرتی۔