تعارف وہ قرض اتار ے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا نام سیدہ فاطمہ بتول ہے, ساہیوال سے بی ایس کیمسٹری کی طا لب علم ہوں .لٹر یچر سے لگا ؤ ہے مگر سیکھنے کا شوق یہاں تک لے آیا..
عنوان و تعارف کا ربط سمجھنے کی کوشش کی تو یہی اندازہ ہوا کہ کیمسٹری پڑھی ہے جبکہ ادب کا شوق تھا۔۔۔ :) بہت خوب۔۔۔۔

خوش عام دید فاطمہ بتول صاحبہ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھتے رہیں گے۔ :)
 
فاطمہ بتول

محفلین
عنوان و تعارف کا ربط سمجھنے کی کوشش کی تو یہی اندازہ ہوا کہ کیمسٹری پڑھی ہے جبکہ ادب کا شوق تھا۔۔۔ :) بہت خوب۔۔۔۔

خوش عام دید فاطمہ بتول صاحبہ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھتے رہیں گے۔ :)
بہت شکریہ, ادب کا شوق ابھی بھی ہے, اور اللہ نے چاہا تو سکھانے کا وقت بھی ضرور آئے گا, فی الحال نیو کمر کو سیکھنا ہے.
 
باباجی

محفلین
سچ کہوں تو میں کچھ نروس ہو رہی ہوں اب تک, مگر امید ہے کہ اپنی پہلی نظم کل تک ضرور شامل کروں گی.
شاباش
ضرور شامل کریں.. اور گھبرائیں مت یہاں آپ کی راہنمائی کرنے والے بہت ہیں...
بندہ گرے گا نہیں تواٹھنا کیسے سیکھے گا.. اسلیے جو سیکھا ہے اس کے مطابق لکھیں اور ششئیر کریں
 
صائمہ شاہ

محفلین
محترمہ صائمہ شاہ یہاں۔ مضحکہ خیزی کی ریٹنگ کا مطلب؟؟ :)
یہ آپ اپنے کسی مراسلے کی بابت پوچھ رہے ہیں یا کسی اور کی نمائندگی فرما رہے ہیں ؟
اگر آپ کا کوئی مراسلہ ہے تو وقت نکال کر دیکھ لوں گی کہ کس وجہ سے آپ کو یہ شرف بخشا گیا اور اگر کسی اور کا دکھڑا ہے تو اس کے لیے آپ کا سوال ویلیڈ نہیں :)
 
تجمل حسین

محفلین
یہ آپ اپنے کسی مراسلے کی بابت پوچھ رہے ہیں یا کسی اور کی نمائندگی فرما رہے ہیں ؟
جن صاحب کے مراسلے کا اقتباس انہی کی بابت پوچھ رہا ہوں۔ یہ ایک محفلین کی طرف سے دوسرے محفلین کی نمائندگی سمجھ لیجئے :)
اگر آپ کا کوئی مراسلہ ہے تو وقت نکال کر دیکھ لوں گی کہ کس وجہ سے آپ کو یہ شرف بخشا گیا
اس عزت افزائی کے لیے مشکور ہوں :)
اگر کسی اور کا دکھڑا ہے تو اس کے لیے آپ کا سوال ویلیڈ نہیں :)
سوال صرف اس لیے ہے کہ مراسلے میں فقط ”خوش آمدید“ کہا گیا ہے۔ لیکن اگر اس کے باوجود آپ میرے سوال کو مناسب نہیں سمجھتیں تو جیسے آپ کی خوشی۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
جن صاحب کے مراسلے کا اقتباس انہی کی بابت پوچھ رہا ہوں۔ یہ ایک محفلین کی طرف سے دوسرے محفلین کی نمائندگی سمجھ لیجئے :)

اس عزت افزائی کے لیے مشکور ہوں :)

سوال صرف اس لیے ہے کہ مراسلے میں فقط ”خوش آمدید“ کہا گیا ہے۔ لیکن اگر اس کے باوجود آپ میرے سوال کو مناسب نہیں سمجھتیں تو جیسے آپ کی خوشی۔ :)
کیا میں نے آپ سے کبھی کسی اور کے بی ہاف پر سوال کیا ہے ؟
مجھے یہ نمائندگی عرف طرف داری پسند نہیں اس لئے آپ آئندہ ایسا سوال مت اٹھائیے گا ۔
بہت شکریہ
 
عباد اللہ

محفلین
محفل میں آنے کے زریعہ کسی قرضہ کی آدائیگی کے عمل کو ممکن بنایا گیا ہے؟؟
سمجھا نہیں!!!!!
کوئی افتخار عارف سے پوچھے کہ بھئی جس کی آدائیگی واجب نہیں وہ قرض کیونکر ہوا؟؟؟
بہر کیف خوش آمدید
:)
 
آخری تدوین:
Top