پاک لینکس وال پیپر

سارے والپیپر بہت ہی خوبصورت ہیں۔ بس ایک بات عرض کرنی تھی کہ سبز رنگ بلا شبہہ ایک اچھا رنگ ہے۔ اور ممکن ہے کہ پاکستانی پرچم کا رنگ ہونے کے باعث احباب ایک طرح کا فطری لگاؤ بھی محسوس کرتے ہوں۔ اور یہ کسی طور قابل اعتراض بات بھی نہیں۔ لیکن والپیپر بناتے ہوئے کینوس پر ہر طرح کے رنگوں کی ہولی کھیلنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ رنگوں کے تئیں یہ آزادی ان شاء اللہ بہتر نتائج لائے گی۔ ہرا رنگ نسبتاً وزنی رنگوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ہر موڈ اور ماحول کے لئے مناسب نہیں ہوتا۔ کچھ شوخ رنگ، کچھ طفلانہ مزاج کو بھانے والے رنگ اور کچھ سبک سبک سے نسوانی رنگوں کے ساتھ ساتھ نیلے، آسمانی، اور ہلکے پروفیشنل کلر شید بھی ٹرائی کریں۔

ایک ساتھ استعمال کرنے کے لئے چند رنگوں کے پیٹرن سوچنا ایک مشکل کام ہے۔ اور اس مقصد کے لئے ہم ایڈوبی کا ایک آن لائن ٹول کیولر استعمال کرتے ہیں۔
 
امیج ہوسٹنک کی کسی بھی سروس پر بھروسہ نہ کرین کیوں کہ وہ اکثر آپ کی اصلی امیج کو کمپریس کر کے آپٹیمائز کرتے ہیں۔ ان کو بلا تکلف ویب پر استعمال کرنے کے لئے استعمال کریں لیکن کم از کم ایک کاپی ڈراپ باکس میں رکھیں جو آپ کی فائلوں کو بالکل نہیں چھیڑتا۔ :)
 

میم نون

محفلین
شکریہ سعود بھائی،

یہ سارے وال پیپر اس لئیے سبز بنا رہا ہوں کہ ان میں سے کوئی ایک ڈیفالٹ کے لئیے چن لیا جائے، چونکہ پاک لینکس کی تھیم سبز مائل ہو گی اس لئیے ڈیفالٹ وال پیپر سبز مائل ہونا چاہئیے۔
اسکے بعد چند دوسرے رنگوں سے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ سبز رنگ تھوڑا وزنی ہو لیکن اگر مناسب شیڈز میں بنایا جائے تو ایک ہی رنگ سے اچھے وال پیپر بن سکتے ہیں، میں نے جو وال پیپر گمپ سے بنائے ہیں یہ سارے اس لئیے ایک ہی سبز کے ہیں کہ ایک ہی بیک گراؤنڈ پر کام کرتا رہا ہوں، اور اس لئیے بھی کہ گمپ کے بہت سے فنکشنز کو اچھی طرح استعمال نہیں کر پایا۔

اب کوشش کروں گا کہ فوٹوشاپ چل جائے تو انشاء اللہ اچھے وال پیپر بنیں گے۔

امیج ہوسٹنگ کا بھی اچھا مشورہ ہے، انشاء اللہ بعد میں سارے وال پیپر ایک ہی فائل میں اوریجینل حالت میں مکی بھائی کو بھیج دوں گا۔

والسلام
 

میم نون

محفلین
flyingpaper.jpg



leaves.jpg



linedraws.jpg
 

میم نون

محفلین
logolightings.jpg



4b72574a.jpg



کچھ مصروفیت کے باعث یہی بنا سکا ہوں۔

یہ سارے آئیڈیاز ہیں اگر کوئی آئیڈیا پسند آ جائے ڈیفالٹ وال پیپر کے لئیے تو اسی پر بہتر کام کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

مصروفیت کے باعث مزید کچھ نہیں بنا پایا، کوشش کروں گا کہ اگلے تین چار دنوں میں کچھ بنا سکوں کیونکہ اگلے احتتام ہفتہ کو میں مصروف ہوں گا۔

اسکے لئیے پیشگی معذرت۔

والسلام
 

میم نون

محفلین
مکی بھائی تو غائب ہی ہو گئے ہیں، اللہ خیر کرے

اگر سب کچھ مکمل ہو گیا ہے تو مجھے اجازت دی جائے، کیونکہ میں ان دنوں بہت مصروف ہوں اور مزید کام نہیں کر سکوں گا۔

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو
 

مکی

معطل
مکی بھائی تو غائب ہی ہو گئے ہیں، اللہ خیر کرے

اگر سب کچھ مکمل ہو گیا ہے تو مجھے اجازت دی جائے، کیونکہ میں ان دنوں بہت مصروف ہوں اور مزید کام نہیں کر سکوں گا۔

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو

آپ کی دھمکی کے ڈر سے بندہ پھر حاضر ہوگیا ہے :biggrin:

میرے خیال سے یہ وال پیپر مناسب رہے گا:

http://i1203.photobucket.com/albums/bb389/eaglesword2000/PakLinux wallpaper/logolightings.jpg

مگر یہ کافی چھوٹا ہے، شاید فوٹو بکٹ نے اسے ری سائز کردیا ہے، اگر اسے ایک وال پیپر کے سیٹنڈرڈ سائز میں فراہم کردیں تو...:happy:
 

میم نون

محفلین
اگر مزید کچھ کام چاہئیے تو بلا تکلف حکم کیجئیے، مجھے خوشی ہو گی۔
لیکن مصروفیت کی وجہ سے پہلے کی طرح وقت نہیں دے سکوں گا۔
 
Top