کوئی آسان سی ترکیب

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ نے نصیحتیں کی کب ہیں ؟؟؟ آپ نے تو انکا مذاق اڑایا ہے :ROFLMAO:
کہاں غائب تھے آپ چھوٹے :)
مجھے لگا کہ کسی ریسپی کو آپ نے آزمانے کا رسک لے لیا تھا تبھی غائب تھے :p
آپی اتنی سنجیدہ نصیحتیں کرتا ہوں میں۔ اب آپکو بھی مذاق لگتا وہ :cry:
میں سفر در سفر کر رہا تھا۔ یعنی کے پنجاب گردی۔ :)
آج ختم ہو ہی گئی۔ اور میں واپس دفتر :)
آلو گوشت بنایا ہے۔ پر اچھا بن گیا :)
 
تعبیر

محفلین

سوری نین مجھے اسکا نوٹیفکیش ہی نہیں ملا :)
اچھا آئندہ سنجیدہ سمجھ کر پڑھا کرونگی :p
واہ بہت خوب یعنی خود سیریں ہو رہی تھیں پھر تو تصویریں بھی ہونگی خوب ساری
بھئی اس آلو گوشت کی تصویر تو دیکھنی ہے ہم سب نے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
میں گذشتہ ہفتے سے دوپہر کو باہر اور رات کو آملیٹ کا ڈنر کر رہا ہوں۔ مجھے کوئی ایسی ڈش بتا دی جائے جس کو بنانا بہت آسان ہو۔ کباب بھی اب صرف 4 رہ گئے ہیں۔ اور زیادہ وقت بھی نہ لگے۔
مہ جبین آپی
سیدہ شگفتہ آپی
تعبیر آپی
نیلم یاد رہے کوئی حکایت نہیں پکانی
قرۃالعین اعوان بہنا
نگار ف
مقدس (یاد رہے مجھے ہی ہی ہی نہیں پکانی ہے)
شمشاد بھائی اگر آپ بھی مدد کر سکیں
اور باقی بھی کوئی بندہ اگر کوئی آسان سی چیز بنانا بتا سکے۔ :)
اس دھاگے میں ہمیں کیوں نہیں ٹیگ کیا گیا :mad:
جبکہ سب سے آسان ترکیب تو مجھے پتا ہے -
اجزاء
بھنڈی آدھا کلو- پیاز 2 عدد
ٹماٹر1 عدد
5یا6 ہری مرچیں
ہلدی - نمک - زیرہ
ترکیب
بھنڈیا 3-4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں - ایک پیاز باریک کاٹ کر ان کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں کٹی ہوئی بھنڈیا ں ، دوسراکٹا ہوا پیاز
کٹی ہوئی ٹماٹراورہری مرچیں ، ہلدی ، نمک اورزیرہ ڈال کر2 منٹ تک بھونیں - اب برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں
20 منٹ تک بھںڈیاں دم میں پک کرگل چکی ہوں گی اگر نہیں تو 5 منٹ تک مزید دم میں پکنے دیں -
آسان سادہ اورلذیذ سالن تیار ہیں
اگرآپ کو گُڑکے سونف والے چاول پکانے اور کھانے ہیں تو مجھے ٹیگ کریں یا میرے پاکستان آنے کا انتظار :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ابھی رات کے کھانے میں ثابت مسورکی دال ( مٹی کی ہانڈی میں پکی ہوئی ) کھائی جس کے ساتھ
فرائی کی ہوئی ہری مرچیں(جو پاکستان سے لایا تھا) بھی تھیں جوبے حد لذیذ ہوتی ہیں :) ترکیب پیش ہے
موٹی ہری مرچیں درمیان سے کٹ لگا کے اس میں نمک اورزیرہ بھرکر فرائی کرلیں
فرائی کرنے کےبعد پلیٹ میں نکال کر اس پر لیموں نچوڑ لیں
اب اسے کسی بھی دال کے ساتھ نوش فرمائیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سوری نین مجھے اسکا نوٹیفکیش ہی نہیں ملا :)
اچھا آئندہ سنجیدہ سمجھ کر پڑھا کرونگی :p
واہ بہت خوب یعنی خود سیریں ہو رہی تھیں پھر تو تصویریں بھی ہونگی خوب ساری
بھئی اس آلو گوشت کی تصویر تو دیکھنی ہے ہم سب نے :)
جی آپی تصویر پیش کر کے ان تمام ناقدین کو ٹیگ کیا جائے گا جن کو میری صلاحیتوں پر شبہ ہے۔ :)

بیچارہ آلو گوشت جس کو ہمارے سنجیدہ سے نین بھیا نے پکایا
:rollingonthefloor:
سنجیدہ نین بھائی والی بات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس دھاگے میں ہمیں کیوں نہیں ٹیگ کیا گیا :mad:
جبکہ سب سے آسان ترکیب تو مجھے پتا ہے -
اجزاء
بھنڈی آدھا کلو- پیاز 2 عدد
ٹماٹر1 عدد
5یا6 ہری مرچیں
ہلدی - نمک - زیرہ
ترکیب
بھنڈیا 3-4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں - ایک پیاز باریک کاٹ کر ان کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں کٹی ہوئی بھنڈیا ں ، دوسراکٹا ہوا پیاز
کٹی ہوئی ٹماٹراورہری مرچیں ، ہلدی ، نمک اورزیرہ ڈال کر2 منٹ تک بھونیں - اب برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں
20 منٹ تک بھںڈیاں دم میں پک کرگل چکی ہوں گی اگر نہیں تو 5 منٹ تک مزید دم میں پکنے دیں -
آسان سادہ اورلذیذ سالن تیار ہیں
اگرآپ کو گُڑکے سونف والے چاول پکانے اور کھانے ہیں تو مجھے ٹیگ کریں یا میرے پاکستان آنے کا انتظار :)
زبیر بھائی ترکیب لاجواب ہوگی مگر بھنڈی تو گھر کی بنی کھانا بھی آسان نہیں کجا یہ کہ خود بنا کر کھائی جائے۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی رات کے کھانے میں ثابت مسورکی دال ( مٹی کی ہانڈی میں پکی ہوئی ) کھائی جس کے ساتھ
فرائی کی ہوئی ہری مرچیں(جو پاکستان سے لایا تھا) بھی تھیں جوبے حد لذیذ ہوتی ہیں :) ترکیب پیش ہے
موٹی ہری مرچیں درمیان سے کٹ لگا کے اس میں نمک اورزیرہ بھرکر فرائی کرلیں
فرائی کرنے کےبعد پلیٹ میں نکال کر اس پر لیموں نچوڑ لیں
اب اسے کسی بھی دال کے ساتھ نوش فرمائیں
رات میں نے چنے مرغی بنائی ہے۔ چنے کچے رہ گئے تھے۔ پھر اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیا تو ان کا بالکل ہی بیڑا غرق ہو گیا :(
 
زبیر مرزا

محفلین
رات میں نے چنے مرغی بنائی ہے۔ چنے کچے رہ گئے تھے۔ پھر اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیا تو ان کا بالکل ہی بیڑا غرق ہو گیا :(
بھئی تم تو گوشت خورمعلوم ہوتے ہو :) خیر چنے پکانے ہوں تو رات کو ان کو بھگودیں تب کہیں جاکرگلیں گے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی تم تو گوشت خورمعلوم ہوتے ہو :) خیر چنے پکانے ہوں تو رات کو ان کو بھگودیں تب کہیں جاکرگلیں گے
مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگا زبیر بھائی۔ اب پتہ نہیں دوبارہ بناؤں گا یا نہیں۔ اور گوشت خوری پر تو بے غم نے بارہا امی سے شکائت کی ہے۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ احباب کی بتائی ہوئی تراکیب کا بےدریغ استعمال کر کے میں نے اک دن ہنڈیا بنا ہی لی۔ جس جس نے میری صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ کیوں کہ اب ہم اس میدان میں معرکہ مار چکے ہیں :p

تعبیر اپیا
فرحت کیانی
شمشاد بھائی
مقدس
نیلم
ناعمہ عزیز
تبسم
IMAG0493.jpg
IMAG0492.jpg
 
یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں :shock: بالآخر آپ نے کر دکھایا۔ :)
ہم نے آپ کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا تھا بلکہ مورال بڑھانے کی کوشش کی تھی۔
ڈش کی ترکیب کہاں ہے؟
ویسے اس ڈش کا نام کیا رکھا ہے؟ میں تو مشورہ دوں گی کہ اس کی ترکیب کو جلدی سے پیٹنٹ کروا لیں۔ کہیں شیف ذاکر یا آپا زبیدہ نہ لے اڑیں۔
اس کو دیکھ کر مجھے وہ والا اشتہار بھی یاد آ رہا ہے۔۔ 'کھاؤ، پیو'۔ اس لئے یہ بھی واضح کر دیں کہ یہ کھانا ہے یا سوپ؟ :thinking:

اب ذرا سنجیدگی سے۔ پہلی کوشش بہت بہتر لگ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے بہت اچھی بنی ہو گی اور آپ کو کھاتے ہوئے مزہ بھی آیا ہو گا۔ کیپ دا گُڈ ورک اَپ (y) :)
 
ڈش کی ترکیب تو میں نے لکھی نہیں۔ :( ویسے دوبارہ بھی بنا سکتا ہوں۔ :)
خبردار اگر کسی نے بھی میری ترکیب اڑا کر اپنے نام کروانے کی کوشش کی۔:cautious: چلو خیر کروا لے۔ خود ہی بھگتے گا۔:p
آلو گوشت کہتے ہیں اسے۔:confused: کاش کبھی آپ نے کچن کا چکر بھی لگایا ہوتا۔ :grin:
یہ شوربہ ویسے تصویر میں لگ رہا ہے۔:noxxx: اصل میں اتنا نہیں تھا۔ :notworthy:
بہت اچھا بنا تھا۔ میں نے اپنے دوست کو بھی کھلایا۔:bighug: وہ مانا نہیں کہ تو نے بنایا ہے:angry: ۔ پر پھر کچن کی حالت دیکھ کر مان گیا :ROFLMAO:
 
نیلم

محفلین
آپ احباب کی بتائی ہوئی تراکیب کا بےدریغ استعمال کر کے میں نے اک دن ہنڈیا بنا ہی لی۔ جس جس نے میری صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ کیوں کہ اب ہم اس میدان میں معرکہ مار چکے ہیں :p

تعبیر اپیا
فرحت کیانی
شمشاد بھائی
مقدس
نیلم
ناعمہ عزیز
تبسم
IMAG0493.jpg
IMAG0492.jpg

ہمیں پہلےاس کی ترکیب بتایئےتاکہ ہمیں یقین آجائےکہ یہ واقعی آپ نےبنائی ہے:)
 
Top