عائشہ عزیز
لائبریرین
سونے جارہی ہوں ۔۔اللہ حافظ
ایک آدھ دن قبل تھی، اور کیوں تھی؟ اس کا جواب سعود بھیا دیں گے۔اداسی کیوں تھی اور کب تھی؟؟؟
شکریہ امین بھیا۔جی جی پوچھیں۔۔۔
نہیں مجھے آج ہی واپس کرنا ہے۔ اُدھار یہ ہے کہ اُس دِن جب مجھ پر قنوطیت سوار تھی، آپ نے غالباً میری دلجوئی کے لئے مجھ سے اُداسی کا سبب معلوم کرنا چاہا تھا، لیکن میں اس وقت سبب نہیں بتاسکی، دراصل اُداسی کا غلبہ اتنا شدید تھا کہ کچھ پوسٹ کرنے کو جی ہی نہیں کر رہا تھا۔ اس بات کی معذرت کرنی تھی۔ارے بھئی معذرت کی کیا بات ہے، ادھار میں دیر سویر ہو ہی جاتی ہے، کل واپس کر دینا۔
شکریہ امین بھیا۔
اشکال یہ ہے کہ انگلش کے بہت سارے الفاظ جو سین ساکن سے شروع ہوتے ہیں، اسے اردو میں بجائے سین سے لکھنے کے اس لفظ کے شروع میں ایک الف کا اضافہ کردیا جاتا ہے جیسے:
سٹوڈنٹ کو اسٹوڈنٹ، سکائی کو اسکائی، سٹور کو اسٹور، سٹار کو اسٹار، سکول کو اسکول، سٹینڈ کو اسٹینڈ، سٹاف کو اسٹاف وعلیٰ ہٰذا القیاس
آپ کی نظر میں انگریزی کے ایسے الفاظ اُردو میں کس طرح لکھے جانے چاہئیں، ویسے آپ کے سابقہ بتائے گئے قاعدے کے مطابق اگر اسی کسوٹی پر یہ الفاظ بھی پرکھے جائیں تو ان کے ساتھ الف نہیں لکھنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں بھی آپ کی ماہرانہ رائے درکار ہے۔