کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سعود بھائی ، آپ نے نستعلیقی سیڑھی کے لیے جو ''اینٹی م'' لگایا تھا کیا وہ کام نہیں کر رہا ؟

چونکہ وہ اینٹی م تھا اینٹی ی نہیں۔ خیر اب اس کو بھی شامل کر دیا دیا ہے۔ مزید کوئی کثیر الاستعمال سیڑھی ساز حرف ہو تو ہماری توجہ ضرور مبذول کرائیے گا۔ ان شاء اللہ اس کو شامل کر دیا جائے گا۔ :)
 
میں ٹھیک ہوں لالہ بس آج تھوڑا تھک گئی ہوں عائشہ کے ساتھ مل کے روم کی سیٹینگ چینج کی ہے نا :rolleyes:

تو بھیا کو بھی بلوا لیں کام کے لئے۔ گھر کی ترتیب بدلنا تو بڑا ہی دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے اور اس کے بعد باوجود تھکان کے گھر کی نئی ترتیب جو خوشی بھر دیتی ہے تن من میں اس کا تو جواب ہی نہیں۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تو بھیا کو بھی بلوا لیں کام کے لئے۔ گھر کی ترتیب بدلنا تو بڑا ہی دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے اور اس کے بعد باوجود تھکان کے گھر کی نئی ترتیب جو خوشی بھر دیتی ہے تن من میں اس کا تو جواب ہی نہیں۔ :)
میں نے سوچا آپ اپنی پیکنگ میں بزی ہوں گے لالہ :)

اب کیسی ہے سیٹنگ کمرے کی ناعمہ ؟

ایک دم فسٹ کلاس لگ رہی ہے اپیا :)
 
سعود بھائی اینٹی حرف کیسے لگتا ہے ؟ مجھے یہ چیز دلچسپ لگی ۔

در اصل یہ ناظمین کے علاقے کی چیزیں ہیں اس لئے اس سے متعلقہ کنٹرول مدیران کو نظر نہیں آتے۔ اس کی مختصر تفصیل یوں جان لیں کہ نئے نظام میں "سینسرنگ" کی خصوصیت شامل کی گئی ہے جس کا استعمال بے ہودہ الفاظ وغیرہ کی روک تھام کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً بھونڈی گالیاں اور بازاری الفاظ کو کسی متبادل لفظ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے یا اس کے تمام حروف کو * یا ایسے ہی کیسی دوسرے کیریکٹر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ضرورت عموماً انگریزی فورمز میں زیادہ ہوتی ہے کیوں کہ انگریز، خصوصاً امریکی قدرے زیادہ "خوش زبان" واقع ہوئے ہیں۔ لہٰذا یہ نظام کسی موڈریٹر کے درست کرنے سے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنا دیتا ہے کہ تمام الفاظ جو نظام کے حافظے میں شامل کر دیے گئے ہیں ان کا خیال رکھا جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اصلی پیغام جوں کا توں محفوظ رہتا ہے اور اس کی تدوین کی کوشش کی جائے تو پہلے لکھے گئے الفاظ ہی نظر آئیں گے لیکن نمائش کے وقت ان میں تبدیلی ہو جائے گی۔

ہم نے اس فیچر کو قدرے دوسرے انداز میں استعمال کرنے کا سوچا۔ الحمد للہ محفل میں بیہودہ الفاظ کے استعمال کے واقعات عام نہیں ہیں اس لئے ان کو سینسر کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ لہٰذا ہم نے اسے املا کی فاش اور بے حد متواتر کی جانی والی غلطیوں کی درستگی کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ مثلاً کئی احباب "السلام علیکم" میں الف لام کا لام لکھنا بھول جاتے ہیں، لیکن اب یہ چیز محفل میں کہیں بھی نظر نہیں آئے گی۔ حالانکہ لوگ اب بھی یہ غلطی دہراتے ہیں لیکن نظروں سے اوجھل رہتی ہے اور اس کی جگہ درست فقرہ نظر آتا ہے۔ آپ چاہیں تو آزما کر دیکھ لیں۔ اس کے علاوہ ہم یوں ہی کسی کا مراسلہ پڑھ رہے تھے تو بقول آپ کے نستعلیقی سیڑھی نظر آئی تو سوچا کہ اس کا بھی کچھ علاج کر دیں۔ اور ہم نے یہ کیا کہ چند ایسے حروف جیسے م کو لگاتار ٹائپ کیا جائے تو وہ زینہ بناتے ہوں اور ان کو احباب بہت زیادہ استعمال کرتے ہوں ان میں سے کوئی بھی حرف تین دفعہ ایک ہی لفظ میں بغیر کسی اسپیس کے ملے تو اس کے بعد ایک عدد اسپیس شامل کر دیا جائے تاکہ لفظ ٹوٹ جائے اور نستعلیقی زینہ زمیں بوس ہو جائے۔ اس کے علاوہ بعض احباب فل اسٹاپ کی طویل زنجیر بھی بکثرت استعمال کرتے پائے گئے ہیں، ہم نے اس کے ساتھ بھی یہی حشر کیا کیوں کہ اس کی موجودگی میں کئی دفعہ سطر براؤزر کی چوڑائی کی حدوں کو پار کر جاتی تھی اور تھیم کو بد نما کرتی تھی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top