السلام علیکم ۔
بنارسی پان کھا رہی ہوں کسی نے کھانا ہو تو آجائیں۔
السلام علیکم کہیے فہیم میں آگئی
وعلیکم السلام عندلیب مجھے کھانا ہے پان
وعلیکم السلام۔
یہ بنارسی پان کیا ہوتا ہے بھلا
وہ گانا یاد آگیا
اوہ کھائی کے پان بنارس والا
کھل جائے بند عقل کا تالا
ہمارے ہاں بنارسی پان بہت مشہور ہے ۔ کہتے ہیں بہت لذیذ ہوتا ہے (ہمیں تو ایسا کچھ نہیں لگا)منہ میں رکھنے کے بعد چبانے کی ضروت نہیں ہوتی ۔
یہ لیجیے ۔السلام علیکم کہیے فمہیم میں آگئی
وعلیکم السلام عندلیب مجھے کھانا ہے پان
اچھا چونا لگا رہے ہیں سعود بھیا ۔بنارسی پان اور لکھنوی پان میں پان کے پتے کے علاوہ ایک واضح فرق اس کے کھانے کے انداز میں بھی ہوتا ہے۔ بنارسی پان کا طریقہ یہ ہے کہ شہادت کی انگلی کے سرے پر تھوڑا سا چونا لگا لیا جائے اور تھوڑی تھوڑی دیر مین اس سے تھوڑا سا حصہ کھایا جائے۔
بنارسی پان اور لکھنوی پان میں پان کے پتے کے علاوہ ایک واضح فرق اس کے کھانے کے انداز میں بھی ہوتا ہے۔ بنارسی پان کا طریقہ یہ ہے کہ شہادت کی انگلی کے سرے پر تھوڑا سا چونا لگا لیا جائے اور تھوڑی تھوڑی دیر مین اس سے تھوڑا سا حصہ کھایا جائے۔
یہ پان ہوا یا پکوڑا کہ چٹنی لگا کر تھوڑا تھوڑا کھایا جائے
سو فیصد میں یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ تصویر آپ نے خود لی ہے۔آہ ہا،
غالباً آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ تصویر ہم نے خود سے لی ہے
سو فیصد میں یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ تصویر آپ نے خود لی ہے۔
اچھا چونا لگا رہے ہیں سعود بھیا ۔
چھی یخ ۔۔۔ جس کی داڑھی ہوتی ہے اسے پان کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ابھی ہم نے یہ تو کہا ہی نہیں کہ پان کی پیک کی ایک پتلی سی دھار باچھوں سے بہہ کر داڑھی میں جذب ہو رہی ہو تو اس کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے۔
چھی یخ ۔۔۔ جس کی داڑھی ہوتی ہے اسے پان کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
پھر کیا خاک بنارسی پان ہوا؟