کوچہء ملنگاں

قیصرانی

لائبریرین
یعینی نقل کرنا کفر ہے امتحان میں ؟ ہم تو پوری کوشش کرتے تھے :D
مجھے یاد ہے جب پاکستان اور انڈیا کا ہاکی میچ ہوتا تھا تو اس میں ایک دو کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے تھے انڈیا کی جانب سے۔ ہم انہیں سچے کافر کہتے تھے کہ دیکھو اپنے ملک کے ساتھ کتنے مخلص ہیں
 

پردیسی

محفلین
یہ آپ نے اب ہم سب پر کاری ضرب لگائی ہے ہمارے جذبات مجروح کیے ہیں ہماری آتما تک گھائل کی ہے ۔ہم اس پر پر زور )قاضی صاحب ) والا احتجاج کرتے ہیں ۔ نشئی عام انسانوں جیسے ہیں ان کو ایسے سر بازار رسوا نا کیا جائے

جگر جان، جہاں تک جذبات مجروح کرنے کا تعلق ہے اس کو میں تسلیم کر لیتا ہوں ۔۔۔البتہ نہ ہی میں نے کاری ضرب لگائی ہے اور آتما کی تو خیر بات ہی نہ کریں ۔۔اب گھائل چیز کو کیا گھائل کرنا۔۔۔:-P

اب بات یہ ہے جو پیتے ہیں وہ بھی انسان ہیں اور جو نہیں پیتے وہ بھی ۔۔اب جو نام لوگوں نے رکھ چھوڑے ان کو تو نہیں بدلا جاسکتا۔۔۔

چلو چھڈو جی ۔۔۔ آؤ میدان میں ۔۔آج دیکھتے ہیں آپ بناتے کیسے ہیں ۔قیصرانی بھائی نے تکے کباب کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔۔اور ویسے بھی سارے موجود ہیں۔۔رات بھی گہری ہے۔۔مگر چاند کا کوئی اتا پتہ نہیں۔۔۔۔چلیں شروع کریں چاند آپے چڑھ جائے گا )

Chivas Regal 12 Year Old
کہتے ہیں یہ برانڈ بھٹو کا سب سے زیادہ پسندیدہ تھا ۔۔۔۔۔۔

Chivas-Regal-12-Year-Old.jpg
 

عسکری

معطل
مجھے یاد ہے جب پاکستان اور انڈیا کا ہاکی میچ ہوتا تھا تو اس میں ایک دو کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے تھے انڈیا کی جانب سے۔ ہم انہیں سچے کافر کہتے تھے کہ دیکھو اپنے ملک کے ساتھ کتنے مخلص ہیں
اپنے ملک سے محبت کرنا اس سے زیادہ مجھے اور کسی چیز سے محبت نہیں اس دنیا میں
 

عسکری

معطل
جگر جان، جہاں تک جذبات مجروح کرنے کا تعلق ہے اس کو میں تسلیم کر لیتا ہوں ۔۔۔ البتہ نہ ہی میں نے کاری ضرب لگائی ہے اور آتما کی تو خیر بات ہی نہ کریں ۔۔اب گھائل چیز کو کیا گھائل کرنا۔۔۔ :-P

اب بات یہ ہے جو پیتے ہیں وہ بھی انسان ہیں اور جو نہیں پیتے وہ بھی ۔۔اب جو نام لوگوں نے رکھ چھوڑے ان کو تو نہیں بدلا جاسکتا۔۔۔

چلو چھڈو جی ۔۔۔ آؤ میدان میں ۔۔آج دیکھتے ہیں آپ بناتے کیسے ہیں ۔قیصرانی بھائی نے تکے کباب کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔۔اور ویسے بھی سارے موجود ہیں۔۔رات بھی گہری ہے۔۔مگر چاند کا کوئی اتا پتہ نہیں۔۔۔ ۔چلیں شروع کریں چاند آپے چڑھ جائے گا )

Chivas Regal 12 Year Old
کہتے ہیں یہ برانڈ بھٹو کا سب سے زیادہ پسندیدہ تھا ۔۔۔ ۔۔۔

Chivas-Regal-12-Year-Old.jpg
اچھا وہ تو مذاق تھا یہ چیواس کوئی اتنا بڑا برانڈ نہیں کئی بار پی ہے ۔اس سے ہزار اچھی وائنز ہیں
 

پردیسی

محفلین
بہت سے بھائیوں نے بار بار ہیروین کا ذکر کیا ہے ۔۔میں نے عرض کیا تھا جو میں نے چار چیزیں بتائیں تھیں باقی سارے نشے ان چاروں سے ہی نکلتے ہیں۔ہیروئین افیون کا ست ہے۔۔یعنی افیون کی اعلی ترین قسم ۔۔۔ انتہائی خطرناک نشہ ۔۔مرنے تک ساتھ دیتا ہے۔۔میں نے بہت کم لوگوں کو اسے چھوڑتے دیکھا ہے۔۔۔انگریزی دواؤں میں افیون ۔۔ پییتھےڈین انجکشن کی شکل میں ملتی ہے۔۔پاکستان کے ہسپتالوں کے چالیس پرسنٹ ڈاکٹرز اور ساٹھ پرسنٹ نرسیں اس کے عادی ہیں۔۔۔ کئی ڈاکٹر تو ویلیم کی گولیوں یا پییتھےڈین انجکشن لگائے یا کھائے بغیر اپریشن ہی نہیں کر سکتے۔
 

عسکری

معطل
اس کی خصوصیات مفصل بیان ہوں
رائل سٹیگ انڈیا کی بنی ایک بلینڈڈ وہسکی ہے ۔ یہ اس میں سکاچ مالٹ ڈالے جاتے ہیں ۔ 750 ملی کو بوتل ہوتی ہے اور اس کی خاص بات ہر بوتل کا ذائقہ ایک ہوتا ہے ۔ نہایت اچھی اور لائٹ وہسکی ہے دبئی بحرین میں ہر وائن شاپ پر ملتی ہے ۔سوڈے اور پیور ایپل جوس کے ساتھ ہمیں تو مزہ دیتی ہے ۔ 7 سے 10 ڈالر میں مل جاتی ہے

باقی مجھے اب مزہ آیا ہے کل پوچھنا یار
240_20070406033237_why129%20b-500x500.jpg
 

فاتح

لائبریرین
بہت سے بھائیوں نے بار بار ہیروین کا ذکر کیا ہے ۔۔میں نے عرض کیا تھا جو میں نے چار چیزیں بتائیں تھیں باقی سارے نشے ان چاروں سے ہی نکلتے ہیں۔ہیروئین افیون کا ست ہے۔۔یعنی افیون کی اعلی ترین قسم ۔۔۔ انتہائی خطرناک نشہ ۔۔مرنے تک ساتھ دیتا ہے۔۔میں نے بہت کم لوگوں کو اسے چھوڑتے دیکھا ہے۔۔۔ انگریزی دواؤں میں افیون ۔۔ پییتھےڈین انجکشن کی شکل میں ملتی ہے۔۔پاکستان کے ہسپتالوں کے چالیس پرسنٹ ڈاکٹرز اور ساٹھ پرسنٹ نرسیں اس کے عادی ہیں۔۔۔ کئی ڈاکٹر تو ویلیم کی گولیوں یا پییتھےڈین انجکشن لگائے یا کھائے بغیر اپریشن ہی نہیں کر سکتے۔
پہلے ہیروئن فارماسیوٹیکل کمپنیاں بطور دوا بیچا کرتی تھیں۔۔۔ BAYER کی جانب سے یہ اشتہار دیکھیں اور ہیروئن بطور دوا بوتل میں:
BayerHeroin.png

Bayer_Heroin_bottle.jpg
 
Top